حضرت ابراہیمؑ کے 2 بیٹے تھے حضرت اسماعیلؑ اور حضرت اسحقؑ
حضرت اسحقؑ کے بیٹے کا نام حضرت یعقوبؑ تھا اور آپ کا لقب اسرائیل تھا چنانچہ آپ کی اولاد بنی اسرائیل کہلائی
حضرت ابراہیمؑ کا آبائی وطن فلسطین تھا لیکن ہجرت کے بعد حضرت اسحقؑ کنعان اور حضرت اسماعیلؑ عرب چلے گئے اور👇
ان کی اولادیں بھی انہی علاقوں میں آباد ہوگئیں
حضرت یعقوبؑ کے بیٹے حضرت یوسفؑ کو جب قافلے والوں کو بیچا گیا تو وہ ان کو مصر میں لے آئے اور پھر ایک دن آپ عزیز مصر بن گئے اور عزیز مصر بننے کے حضرت یوسفؑ نے اپنے خاندان کو مصر میں ہی بلالیا اور یوں بنی اسرائیل مصر میں آباد ہوگئی۔👇
زمانے گزرتے گئے بنی اسرائیل مصر میں ہی آباد رہے کہ وہاں فرعون ریمز دوئم بادشاہ بن گیا اور حضرت موسیؑ کا زمانہ آگیا
بنی اسرائیل غلام بنائی جاچکی تھی اور آزادی چاہتی تھی
حضرت موسیؑ کو حکم ہوا اپنی قوم کو لیکر فلسطین کی طرف ہجرت کرجاو اور وہاں موجود قوم سے جہاد کرو تمہاری قوم کو 👇
فتح یابی نصیب ہوگی اور تمہاری قوم آزاد ہوجائے گی فلسطین میں اس وقت قومِ عمالقہ کی حکومت تھی قومِ عمالقہ کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ یہ قوم عاد کی نسل میں سے تھی جن کا ڈیل ڈول اور قد کاٹھ بڑا ہوتا تھا

چنانچہ حضرت موسیؑ اپنی قوم کو لیکر فلسطین کی طرف روانہ ہوئے اور 👇
جیسے ہی صحرائے سینا میں پہنچے تو قومِ عمالقہ کو دیکھ کر بنی اسرائیل کے ہاتھ پاوں پھول گئے اور موسیؑ سے کہا،

"موسیؑ تم ہمیں یہاں مارنے لے آئے ہو جاو تم اور تمہارا خدا ان سے جنگ لڑو، ہم تو یہاں بیٹھے ہیں"

اور یوں بنی اسرائیل "نیوٹرل" ہوگئی۔

تو پھر اللہ نے اس پاداش میں 👇
ان پر عذاب نازل کیا اور وہ صحرائے سینا میں ہی بھٹکنے لگے ان کو بے گھر کردیا اور اب تک وہ بے گھر ہیں اور ملک کے لیے لڑائی کررہے ہیں۔

یہ اللہ نے ایک قوم کا واقعہ بیان کیا اور واقعہ بیان کرکے ہمیں سبق دیا۔
اللہ کہتا ہے کہ ہم نے ان قصوں کو اس لیے بیان کیا تاکہ ہم لوگ ان سے سبق 👇
سیکھ سکیں اور اس قصے میں یہ نتیجہ بتایا گیا ہے کہ جب آپ ظالمین کے آگے اپنے حق کے لیے کھڑے ہونے کی بجائے لیٹ جاو گے تو آپ کے ساتھ یہی ہوگا۔۔

یہ قصہ اللہ نے سورہ مائدہ میں بیان فرمایا اور اس قصے کو پڑھ کر اس کو خود پر اپلائی کریں اور دیکھیں ہم بھی ظالم کی دھمکی کے اگے لیٹ گئے 👇
اور نتیجہ کیا ہوا آج ہم پر مصیبت کے بادل منڈلا رہے ہیں اور ایک بڑا پہاڑ ہم پر ٹوٹنے والا ہے۔۔ اللہ مواقع بار بار نہیں دیتا لیکن اقوام کی ہمت دکھانا شرط رکھی ہے اور انعام کے طور پر فتح ہمارے لیے رکھی ہے۔۔👇
آج ہمارے پاس موقع ہے ورنہ اگر یہ موقع چلا گیا تو پھر 22 سال ہم کسی عمران خان جیسے کی تلاش میں تبدیلی کے نعرے مار رہے ہوں گے۔
اس لیے اس ظلم کی لڑائی میں متحد ہوجاو۔۔ورنہ تقسیم ہوئے تو جو ہو رہا یہ کچھ بھی نہیں۔
لیکن جو اگے ہوگا وہ اس سے بہت برا ہوگا۔۔
منقول
You can follow @Zaman_Lalaa.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: