اگر آپ ریاست کے کرنے کے کاموں میں شراکت دار بنتے ہیں تو کچھ نہ کچھ کالک تو آپ کے حصے میں آئے گی
لیکن اگر کوئی سیکھنا نہ چاہے تو پھر عذر لنگ نہ تراشے جائیں
بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے ساتھ جو ہوا اس کے بعد وہ جہاد افغانستان میں ریاست کے کام میں شراکت دار بنے+
افغانستان کا جہاد بیانیہ دم توڑنے لگا تو کشمیرکا محاذ گرم رکھنے میں دیگر مذہبی جتھوں کی ہمراہی میں ہم رکاب رہے
اس ریاست کی خاطر مینار پاکستان کوغسل دئیے ،واجپائی کی تاریخی آمد کو سبوتاژ کرنے کے لیے ریاست کی خاطر دھرنے دئیے احتجاج کیے
اسی ریاست کی ڈکٹیشن پر کبھی +
اتحادوں میں شامل ہوئے کبھی ہدایات پر نکل گئے دور نہ جائیے اپنی مذہبی فکر کو داؤ پر لگاکر پانچ سال تک سرٹیفائیڈ بدکار کے اتحادی رہے ریاست نے اشارہ کیا تو پانامہ کی نمازیں عدالت میں ادا کرنے لگے اور اس ریاست کی چاکری کرتے کرتے ٹشو پیپر بن گئےیہ جماعت اسلامی کا اپنا ویژن ہے+
کہ وہ ہمیشہ استعمال ہونے کے لیے دستیاب رہی ہے آپ کا جذبہ جہاد ، آپ کا جذبہ حب الوطنی عسکری سہولت کاریوں سے گہنا جائے تو لوگوں کا کیا قصور
عام پاکستانی تو جاہل ، غیر مذہبی اور بدحال ہے
لوگ سوال کے کٹہرے میں آپ جیسے بارعلم اور باعمل مسلمانوں کو کھڑا کریں تو قرآنی +
آیات واحادیث کے حوالوں کے ساتھ ساتھ اپنی تاریخ بھی بیان کریں جس بہادری سے جہاد کا پرچار کرتے تھے اسی بہادری سے خود کے استعمال ہونے کا اعتراف بھی کرلیں

یہ بہت آسان راستہ ہے غلطیاں انسانوں سے ہی ہوتی ہیں لیکن آپ "فرشتوں" کے ساتھی بن کر خود کوفرشتہ سمجھنے پر بضد ہیں
کرپشن کرپشن اور احتساب احتساب کے لیے جماعت اسلامی نے پاناما کیس میں مدعی بننے کا دور اندیش فیصلہ کیا ملک سے کرپشن تو کیا ختم ہوتی البتہ انکی سہولت کاری سے ملک سیاسی عدم استحکام سے دوچار ہوا اور اب معاشی بدحالی بے غیرتی کے سمندر میں ڈبکیاں لگاتی جدھر چاہے نکل رہی ہے+
جماعت اسلامی اگراپنے کرپشن بیانیے میں مخلص اورسنجیدہ ہوتی توآج عاصم باجوہ کوعدالتی کٹہرےمیں کھڑاکرچکی ہوتی
لیکن عاصم سلیم باجوہ کی بزنس ایمپائرسامنےآنے پرفرشتوں کو سانپ سونگھ گیا
ریاست کےکاموں میں شراکت داری نےآج آپ کی جماعت پرسوالیہ نشان لگادیالیاقت بلوچ کی ٹویٹ تو ایک بہانہ ہے
لیاقت بلوچ صاحب نے اپنی اولاد کو بالکل درست راہ پر ڈالا ہمیں خوشی ہے ڈگریاں لینا ، کاروبار کرنا پیسہ بنانا بالکل بھی غلط کام نہیں ہے اور شاید مجھ جیسے بہت سے لوگ اس پر تنقید نہ کرتے اگر لیاقت بلوچ صاحب کی وال پر اسی فکر کی ترویج نہ دیکھتے جس سے بچا کر اپنے بچے کو درست راہ پر ڈالا
You can follow @humairaajmal697.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: