پاکستان میں لوگ لاپتہ کیوں کیے جاتےہیں؟

پاکستان کے معروف قانون دان کرنل (ر) انعام الرحیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے جب مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر جب 65 کی جنگ تاشقند میں مذاکرات کی میز پر ہار کر واپس پلٹے تو ان کے خلاف نفرت کا ایک طوفان برپا ہو گیا
👇1/8
ڈکٹیٹر کو خطرہ محسوس ہوا کہ کہیں اسکےخلاف فوج میں بغاوت نہ پھیل جاٸے، قومی رہنماٶں کو قابو کرنےکیلئےاسنےفوری طور پر دو آرڈیننس جاری کیےجسکے تحت آرمی ایکٹ میں بزریعہ ترمیم (d)(1) 2 متعارف کر کے یہ اختیار حاصل کر لیا کہ فوج کسی بھی شخص کو جو کہ فوج کے خلاف جاسوسی کا مرتکب ہو
👇2/8
یا فوج میں حکومت کے خلاف بغاوت پھیلانے کی کوشش کر رہا ہو کو نہ صرف گرفتار کر سکتی ہے بلکہ فوج کو اس معاملےمیں مکمل تفتیش کا اختیار بھی حاصل ہوگا اور ایسے شخص کا مقدمہ بھی فوجی عدالت میں ہی چلایا جاٸے گا۔ اور اس معاملہ میں اعلی عدالتیں بھی مداخلت نہ کر سکیں گی اور نہ ہی کوٸی
👇3/8
عدالت ان کی اپیل سن سکے گی۔
یہ ایک ایسا اندھا قانون ہے جس کی مثال دنیا کے کہیں موجود نہیں ہے۔ یہاں تک کہ اسراٸیل اور ہندوستان کی فوج کے پاس بھی یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی سویلین کو گرفتار کر کے اس پر فوجی عدالت میں مقدمہ چلاٸیں اور اسے کسی بھی ملکی عدالت میں پیش نہ کریں۔
👇4/8
کرنل انعام الرحیم کےمطابق انگریز نے1923 میں برصغیر میں سیکرٹ ایکٹ نافذ کیا اس ایکٹ کےدفعہ 12کےتحت بھی فوج سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو صرف گرفتار کر سکتی تھی اور فوج کےلیے لازم تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کےبعد بغیر کسی تاخیر انکو مجسٹریٹ کی عدالت یا قریبی پولیس سٹیشن
👇5/8
کے حوالے کیا جاٸے گا۔
اور یہی بات آٸین پاکستان کے آرٹیکل (2)10 میں تحریر ہے کہ کسی بھی شخص کو گرفتاری کے بعد 24 گھنٹے کے اندر قریبی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جاٸے گا اور اگر اس کو زیرحراست رکھنے کی ضرورت ہو تو صرف مجسٹریٹ کی تحریری اجازت سے زیرحراست رکھا جا سکتا ہے۔
👇6/8
انہوں نے کہا کہ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ مارشل لاء ایڈمنسٹریٹر کی آرمی ایکٹ میں متعارف شدہ ترمیم (d)(1) 2 کو فی الفور ختم کیا جاٸے جس کی کسی بھی جمہوری ملک میں مثال نہیں ملتی۔
آرمی ایکٹ کی دفعہ 51 میں یہ لکھا ہے کہ جو شخص کسی بھی شخص کو بغیر اس کے جرم کی وجہ بتاٸے
👇7/8
24 گھنٹے سے ذیادہ قید رکھے گا اسے دو سال تک کی سزا دی جاٸے گی۔ ضروری ہے کہ آرمی ایکٹ کی اس شق پر پوری طرح عملدرآمد کروایا جاٸے اور جن لوگوں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے ان کو آرمی ایکٹ کے مطابق قرارواقعی سزا دی جاٸے۔
8/8
ختم شد شکریہ 🙏
You can follow @RiazHussain44.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: