عین اس لمحہء موجود میں کہ جب یہ شخص آقائے دو جہاں ﷺ کے روزے سے کچھ ہی فاصلے پر بیٹھا ہوگا تو کیا کیا سوالات نہ کئے ہوں گے! کیا کیا شکوے ہوں گے جو نہ کہے ہوں گے، جی میں کتنے ہی ایسے پھپھولے ہوں گے جو پھوڑے ہوں گے۔
کہا ہوگا اے تاجدارِ مدینہﷺ میں تیرے شہر کے مثالی نام پر اک ریاست
کے انتظام و انصرام کو درست کرنا چاہتے ہوں اسے عین ویسا ہی فلاحی بنانا چاہتا ہوں جیسی آپ ﷺ کی بنائی ہوئی ریاست تھی! لیکن اے اللہ کے رسول ﷺ میری اس بات پر میرے اپنے ہی ہم وطن و ہم مذہب میرا مذاق اڑاتے ہیں۔
اے افضل البشر ﷺ میرے دل میں جو کچھ تیرے لئے ہے اس سے تو وہی واقف ہے جو
دلوں کے راز جانتا ہے، لیکن اتنا تو سب جانتے ہی ہیں نہ کہ دنیا بھر میں میں نے ہمیشہ سے اپنے سیاسی و سماجی مرتبے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تمہاری ﷺ عزت و ناموس کی بات کی ہے اور جب سے مجھے اس وزارتِ عظمیٰ کی عزت ملی ہے تب سے تو میں پہلے سی بڑھ کر کوشش کررہا ہوں کہ دنیا کو سمجھا سکوں کہ
آپ ﷺ کی عزت و ناموس ہم سب کے لئے کس قدر اہم ہے لیکن یا رسول اللہﷺ پھر بھی میرے ہم مذہب و ہم وطن کچھ ایسے ہیں جو مجھے آپکی عزت و ناموس پر سمجھوتہ کرنے والا، یہودی ایجنٹ و قادیانی ایجنٹ قرار دیتے ہیں!
رسول اللہﷺ میں جناب ﷺ سے اپنی محبت کیسے ثابت کروں؟
اے اللہ کے حبیب ﷺ آپ تو جانتے ہی ہیں کہ میری بیوی جو کہ اپنی مرضی سے شرعی پردہ کرتی ہے اس پر بھی رکیک حملے کئے جاتے ہیں، کیسے میری نجی زندگی کو بازار کی رونق بنایا جاتا ہے!
کیا صرف اس لئے کہ میں اس مملکتِ خداداد کو ریاستِ مدینہ بنانے کی بات کرتا ہوں؟
روتے ہوئے دل نے یہ سوال بھی کیا ہوگا کہ رسول اللہﷺ میں تو اس نظام اور اس سے فوائد لینے والوں سے ٹکریں مار مار کر تھک گیا ہوں آخر کب میرا خواب شرمندۂ تعبیر ہوگا، وہ صبح کب آئے گی کہ جب میرے لوگوں کی مصیبتیں ختم ہوں گی کب وہ صبح آئے گی کہ جب میرے ہم وطن
ایک محفوظ، باعزت اور پرسکون زندگی گزار سکیں گے۔
اور پھر کہا ہوگا

سوہنا سائیں ﷺ میڈے تے نظر کر
اپنی رحمت دا توں کرم کر
تیڈے بندیاں دے میں کم آواں
ابوجھاں دے ڈکھڑے ونڈاواں
لاچاراں دے چارے کراواں
وطنے دی بیڑی کوں پار لگاواں۔

میڈا سوہنا سائیںﷺ کرم کر۔
You can follow @SamiKamboh1998.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: