سو، ڈیڑھ سو سال بعد بچوں کو شاید یہ پڑھایا جائے کہ ایک ایسا ملک تھا جس کے چاروں جانب دشمن ریاستیں اور پانچویں سمت سمندر تھا۔ اس ملک کی قوم دشمنوں میں گھرے رہنے کے باوجود ذہنی، جسمانی، و روحانی ترقی کی معراج پر تھی۔ امن و امان کی صورتحال اس قدر اچھی تھی کہ اغواکار و قاتل ہمیشہ
"نامعلوم" ہی رہا کرتے۔

اس قوم نے شعبہ گلوکاری میں مومنہ مستحسن و طاہر شاہ جیسے نام پیدا کیئے۔

شاعری میں یسری وصال، یاسرہ رضوی، تہذیب حافی وغیرہ دمکتے دم دار ستارے ہوا کرتے تھے

ناول نگاری میں عمیرہ و نمرہ اس قوم کی شان تھیں۔

ساحر لودھی نقاد ، عامر لیاقت عالم دین اور وقار ذکا
جیسے اسکالر بھی اسی قوم نے پیدا کئے تھے۔

حریم شاہ اور صندل خٹک نے فن شعبدہ بازی میں کمال حاصل کر رکھا تھا۔

مولانا طاہر اشرفی، مولانا پین دی سری، مولانا فضل الرحمن، مولانا مینگل، مولانا کوکب ، مولانا طہراقادری اور سارے شیعہ ذاکرین وغیرہ وغیرہ نے اس قوم کی دینی و سماجی خدمت
میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی تھی۔

ننھا پروفیسر اس قوم کا قلندر اور رابی پیرزادہ اس قوم کی رابعہ بصری تھیں۔
قاسم علی شاہ انٹلکچول تھا

وینا ملک اور نور بخاری نے عورتوں کو پردے کے شرعی احکام تعلیم کیئے تھے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے اپنے تئیں خدمت خلق سرانجام دی تھی۔
محقق اور دانشور جاوید چوہدری نے شعبہ کہانیات میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں تھیں۔

سیاست میں خان اور شریف قبیلے کی خدمات قابل ستائش تھیں۔

اس قوم کا دفاع سینہ بہ سینہ محفوظ ہاتھوں میں منتقل ہوتا تھا۔

صابر شاکر، عارف حمید بھٹی اور زید حامد نے صحافت کو نئی جلا بخشی تھ
امت اخبار اس قوم کا قومی اخبار تھا۔

نعت خوانی میں "میں بھی شادی کروں گا یا اللہ توفیق دے" اور "کنفرم لعنتی اے " جیسے تخلیق کار تھے۔

بچوں میں نمایاں اور آئیڈیل شخصیت "اوئے پیچھے تو دیکھو " تھی۔

مفتی قوی صاحب اور مفتی منیب الرحمن صاحب اپنا اپنا چاند دیکھنے میں ساری عمر مصروف
رہا کرتے
جوق در جوق بیوروکریٹس تھے جو ہمہ وقت تسبیح کیا کرتے اور یاد اللہ میں آنسو بہایا کرتے۔
افتخار چوہدری اور ثاقب نثار جیسے نڈر قاضی اسی قوم سے تعلق رکھتے تھے۔
ایدھی، رتھ فاو، ڈاکٹر عبدالسلام، کاوس جی، پرویز ہودبھائے، جاویداحمد غامدی وغیرہ وغیرہ اس قوم کے گمراہ ترین لوگ تھے
بچو، وہ قوم ہر شعبہ ہائے زندگی میں جب بام عروج پر پہنچ گئی تو اس سے قبل کہ یہ عالم افلاک میں جنت کی راہ تلاش کر اس کی دیوار میں سوراخ کر کے واپس جائے آدم پر پلٹتی۔ ایک انہونا سا واقع پیش آیا اور ساری قوم کا جغرافیہ بدل گیا۔ پیارے بچو، وہ ذہین قوم اب ہمارا تاریخی اثاثہ ہے۔
You can follow @FawadFiaz.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: