دل سے پڑھیں !
قرآن میں ایسے بہت سے واقعات اور مقامات کا ذکر ہے کہ جن تک ابھی انسان نہیں پہنچ سکا
مثلاً یاجوج ماجوج کی قوم
سد سکندری
ملکہ بلقیس کا تخت
حضرت نوح کی کشتی
تابوت سکینہ
ہیکل سلیمانی
عبرانی زبان میں لکھی الواح
اور بہت سی اقوام کہ جن کا قرآن میں نام سے ذکر ہے مگر ⬇️
دنیا میں ان کا وجود کہیں نظر نہیں آتا
آج ایک بہن نے اس حوالے سے سوال اٹھایا کہ سائنس کے اس دور میں جب انسان سمندروں کی تہیں کھنگال رہا ہے
خلاؤں کو تسخیر کر رہا ہے
تو کیا ممکن ہے کہ ابھی تک انسان یاجوج ماجوج کے ٹھکانے اور دیگر جن اشیا و مقامات کا ذکر کیا ہے
ان تک نا پہنچ سکے ؟ ⬇️
جبکہ جدید ترین سیٹلائٹ ہمارے پاس موجود ہے
امریکہ کا دعویٰ بھی کہ دنیا میں ایک سوئی تک اس سے پوشیدہ نہیں ہے
پھر الگور سیٹلائٹ بھی ہے کہ جس کے ذریعے سے پوری زمین کی تصویر ون کلک میں بن جاتی ہے
یہ سیٹلائٹ خلا میں 2017 میں بھیجا گیا
اور اگلے چند سالوں بعد آپ کو زمین پہ موسمی تغیرات⬇️
سمندری طوفانوں اور دیگر تبدیلیوں کی خبر لمحہ بہ لمحہ ملا کرے گی
اور خطرات سے بچنے کی پیش بندی کر پائیں گے
اتنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ہوتے ہوئے یہ بات واقعی عجب ہے کہ ہم ان سب تک کیوں نہیں پہنچ پائے
جب کہ ان سب اشیا کا قرآن میں ذکر ہے
لہذا ایمان کا تقاضا تو یہی ہے کہ یہ سب ⬇️
کہیں نا کہیں موجود ضرور ہے
اس حوالے سے ایک مثال آپ کو دیتا ہوں تاکہ آپ کو بات سمجھنے میں آسانی ہو
قرآن میں وضاحت سے قوم عاد و ثمود کے پہاڑوں میں بنے محلات کا ذکر ہے
یہ محلات میں مگر دنیا میں کہیں نہیں پائے جاتے تھے
جس کی وجہ سے مغربی مستشرقین قرآن کی صداقت پر سوال اٹھاتے تھے⬇️
پھر وقت آیا
سعودیہ کے صحرا میں 1970 میں ایک امریکی ماہر آثار قدیمہ کو دوران کھدائی یہ محلات ملے
یہ پہاڑوں میں اونچے برجوں کی شکل میں تھے
جیسا کہ قرآن میں ذکر تھا
یوں قرآن کی سچائی مغربی دنیا پر آشکار ہوئی
اسی طرح ہر چیز کا وقت ہے
جس کا آتا جائے گا
وہ دنیا کے سامنے آتی جائے گی⬇️
اہل یہود بڑی بے چینی سے تابوت سکینہ،الواح اور بنی اسرائیل کے انبیاء کے دیگر تبرکات تلاش کر رہے ہیں
ہیکل سلیمانی کی دوبارہ تعمیر و دریافت بھی ان کا خواب ہے
اب یہ سوال کہ جدید سائنس ناکام کیوں ہے ؟
تو آئیے آپ کو کچھ ایسے رازوں سے آگاہ کرتا ہوں کہ جن تک جدید دنیا کوشش کے باوجود ⬇️
نہیں پہنچ پائی ہے
برمودا تکون کا تو آپ سب جانتے ہی ہیں
اہرام مصر کے اسرار بھی ابھی تک دنیا پر نہیں کھلے ہیں
جدید ٹیکنالوجی گھٹنے ٹیک چکی ہے
مختلف تھیوریز ہیں
مصدقہ تحقیق کسی کی نہیں
اسی طرح اردن کا شہر پیٹرا بھی ایک بہت بڑا راز ہے
ماچو پیچو کے کھنڈرات بھی ابھی تک لاینحل ہیں ⬇️
مگر جدید دور کا سب سے بڑا عجوبہ ایمزون کے جنگلات ہیں
جی ہاں وہ جنگلات جو کہ دنیا کی کل آکسیجن کا اسی فیصد پیدا کرتے ہیں
کیا آپ کو معلوم ہے
ہزاروں مربع میل پہ پھیلے ان جنگلات کا صرف بارہ فیصد حصہ قابل رسائی ہے
جی ہاں صرف بارہ فیصد !
باقی اٹھاسی فیصد پہ آج تک انسانی قدم نہیں ⬇️
پہنچے ہیں
یہ جنگلات اتنے گھنے ہیں کہ ان سے گزر ممکن نہیں ہے
ان میں انسانی وجود جتنی خوفناک چیونٹیاں پائی جاتی ہیں
جو زندہ انسانوں کو کھا جاتی ہیں
یہاں بے شمار سونا ہے
جو سیٹلائٹ سے نظر آتا ہے
مگر کسی میں ہمت نہیں جا کر لا سکے
اسی طرح شداد کی بنائی جنت جو حال ہی میں عمان میں ⬇️
دریافت ہوئی ہے
کوئی اسے دیکھنے نہیں جا سکتا
کیونکہ اس کے اردگرد فاسفورس کی تہیں جمی ہیں
جن کو پار کرنے کے چکر میں بندہ خود پار ہو جاتا ہے
اور قطب جنوبی اور شمالی تو آپ کو معلوم ہی ہے
آج تک کوئی پار نہیں کر پایا
نا ہی کبھی کر پائے گا
یہ اللہ کے راز ہیں
اس کے علاؤہ بھی زمین پر ⬇️
ایسے بےشمار مقامات ہیں
جن تک کبھی انسان نہیں پہنچا
اور تب تک نہیں پہنچے گا
جب تک اللہ نہیں چاہے گا
یاجوج ماجوج اللہ کے وعدے کے مطابق قرب قیامت ہی نکلیں گے
تب تک وہ جہاں بھی ہیں
محفوظ ہیں
ایسے ہی اب حیات کا چشمہ بھی انسانی دسترس سے باہر ہے
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ⬇️
جناب سلمان فارسی کو دیگر جہانوں کی سیر کا وعدہ کیا
اور پھر کروائی بھی
ایک پہاڑ کے قریب سے آپ نے جناب سلمان سے کہا کہ یہاں سے ادھر جاؤ
سلمان گئے تو آگے دنیا ہی الگ تھی
اور ہزاروں محیر العقول چیزیں ہیں
جو ہماری سمجھ میں نہیں آ سکتی ہیں
فرشتے ہیں
مگر ہم نے کبھی نہیں دیکھے
ارواح ⬇️
زندہ ہیں اور گردش کرتی ہیں
مگر ہمیں نظر نہیں آتیں
آسیب ،جنات ،بھوت ،چڑیلیں سب سائنس کے بس سے باہر ہیں
جو قرآن میں ہے سب حق ہے
علم چاہیے تو رسول اللہ نے ایک ہی در بتایا ہے
مولا علی علیہ السلام کا
مولا مولا کریں
کچھ نا کچھ تو سمجھ آ ہی جائے گا

اللہ نور السموات والارض !
#میرا
You can follow @roymukhtar.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: