#نورالھدی

حضرت یوسف کو بادشاہی کا خواب دکھایا، والد کو بھی پتہ چل گیا، ایک موجودہ نبی ہے تو دوسرا مستقبل کا نبی ہے!
مگر دونوں کو ہوا نہیں لگنے دی کہ یہ کیسے ہو گا!
خواب خوشی کا تھا، مگر چَکہ غم کا چلا دیا!
یوسف دو کلومیٹر دور کنوئیں میں پڑا ہے ،خوشبو نہیں آنے دی!!
#نماز_قائم_کرو
اگر خوشبو آگئی تو باپ رہ نہیں سکےگا جاکر نکلوالے گا
جبکہ بادشاہی کیلئے سفر اسی کنوئیں سے لکھا گیا۔سمجھا دوں،اخلاقی طور پہ بہت برا لگتا ہے۔
ایک باپ بیٹے کو بادشاہ بنانے کیلئے اسے کنوئیں میں ڈال کر درخت کے پیچھے سے جھانک جھانک کے دیکھ رہا ہے کہ قافلے والوں نے اٹھایا ہے یا نہیں !
سارا انتظام اپنے ہاتھ میں رکھا ہے ۔اگر یوسف کے بھائیوں کو پتہ ہوتا کہ اس کنوئیں میں گرنا بادشاہ بننا ہے اور وہ یوسف کی مخالفت کر کے اصل میں اسے بادشاہ بنانے میں اللہ کی طرف سے استعمال ہو رہے ہیں تو وہ ایک دوسرے کی منتیں کرتے کہ مجھے دھکا دے دو ۔
یوسف عزیز کے گھر گئے تو نعمتوں بھرے ماحول سے اٹھا کر جیل میں ڈال دیا کہ ، ان مع العسرِ یسراً ،
جیل کے ساتھیوں کی تعبیر بتائی تو بچ جانے والے سے کہا کہ میرے کیس کا ذکر کرنا بادشاہ کے دربار میں ،مگر مناسب وقت تک یوسف کو جیل میں رکھنے کی اسکیم کے تحت شیطان نے اسے بھلا دیا۔
شیطان بھی اللہ کی اسکیم کو نہ سمجھ سکا اور بطور پرزہ استعمال ہو گیا۔اگر اس وقت یوسف علیہ السلام کا ذکر ہو جاتا تو یوسف سوالی ہوتے اور رب کو یہ پسند نہیں تھا ۔ اس کی اسکیم میں بادشاہ کو سوالی بن کر آنا تھا ، اور پھر بادشاہ کو خواب دکھا کر سوالی بنایا۔
یوسف علیہ السلام کی تعبیر نے انکی عقل و دانش کا سکہ جما دیا۔
بادشاہ نے بلایا تو فرمایا میں
میں اپنی
تمناکے تحت باہر نہیں آؤنگا جب تک عورتوں والےکیس میں میری بےگناہی ثابت نہ ہو۔
عورتیں بلوائی گئیں،سب نے یوسف کی پاکدامنی کی گواہی دی
مدعیہ عورت نے بھی جھوٹ کا اعتراف کرکے کہہ دیا
انا راودتہ عن نفسہ و انہ لمن الصادقین ۔
وہی قحط کا خواب جو بادشاہ کو یوسف کے پاس لایا تھا ،، وہی قحط ہانکا کر کے یوسف کے بھائیوں کو بھی ان کے دربار میں لے آیا ، اور دکھا دیا کہ یہ وہ بےبس معصوم بچہ ہے جسے تمہارے حسد نے بادشاہ بنا دیا ،
فرمایا پہلے بھی تم میرا کرتہ لے کر گئے تھے
جس نے میرے باپ کی بینائی کھا لی کیونکہ وہ اسی کرتے کو سونگھ کر گریہ کیا کرتے تھے، فرمایا اب یہ کرتہ لے جاؤ، یہ وہ کھوئی ہوئی بینائی واپس لے آئے گا!

اب یوسف نہیں یوسف کا کرتا مصر سے چلا ہے تو : کنعان کے صحراء مہک اٹھے ہیں،یعقوب چیخ پڑے ھیں : انی لَاَجِدُ ریح یوسف لو لا ان تفندون۔
تم مجھے سٹھیایا ہوا نہ کہو تو ایک بات کہوں" مجھے یوسف کی خوشبو آ رہی ہے :
سبحان اللہ_جب رب نہیں چاہتا تھا تو 2 کلومیٹر دور کے کنوئیں سے خبر نہیں آنے دی ،،جب سوئچ آن کیا ہے تو مصر سے کنعان تک خوشبو سفر کر گئی ہے۔
واللہ غالبٓ علی امرہ ولٰکن اکثر الناس لا یعلمون
#نورالھدی
اللہ جو چاہتا ہے وہ کر کے ہی رہتا ہےمگر لوگوں کی اکثریت یہ بات نہیں جانتی ۔یاد رکھیں آپ کے عزیزوں کی چالیں اور حسد شاید آپ کے بارے میں اللہ کی خیر کی اسکیم کو ہی کامیاب بنانے کی کوئی خدائی چال ہو ،، انہیں کرنے دیں جو وہ کرتے ہیں، اللہ پاک سے خیر مانگیں ۔

#نماز_قائم_کرو
#نورالھدی
You can follow @NO0R_UI.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: