عام آدمی، عام آدمی، عام آدمی سن سن کر کان پک گئے ہیں میرے عام آدمی کون ہے؟ اس نے کیا کیا ہے؟ ہر چیز پلیٹ میں رکھی چاہیے۔
ایک بھکاری سے لے کر سیکٹری صاحب تک ہر بندہ کرپٹ ادھا ملک جھوٹوں اور ڈاکووں کی گاڑیوں کے آگے بھنگڑا ڈالنے کو تیار رہتا ہے ایک بریانی کی پلیٹ کے لیے ضمیر بیچنے
والے عام آدمی کی بات کر رہے ہیں نا آپ؟
ہر ایک موقع کی تلاش میں ہے کہ کب کوئی بڑا ہاتھ مارے اور لینڈ کروزر نہیں تو ہنڈا سوک تو لے ہی لے۔
ٹویٹر پر آ کر کہتے ہیں او جی غریب کو پوچھ کر دیکھیں جو اپنے بچے کے منہ سے آدھی روٹی کھینچ کر کہتا ہے آدھی بچی رات کو کھانا!
ذرا ڈائیلاگ چیک کریں
حیرت ہے بھئی مجھے تو ڈھوڈنے پر بھی ایسی کوئی مثال نہیں ملی۔ اوئے جتنے کا موبائل کا پیکج کروایا ہے نہ کرواؤ کچھ عرصہ پانچ کلو چینی خرید لو لیکن نہیں صاحب یہ قربانی کون دے قربانی دینا تو ہمیں خیر سے آتا ہی نہیں۔
اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھنا کہ آپ نے ملک کے لیے کیا کیا ہے؟
میں بتاتی ہوں آپ نے کیا کیا ہے،
آپ نے خود وہ چور اچکے اپنے اوپر مسلط کیے جنہوں نے چالیس سال کی محنت کے بعد یہ قوم تیار کی جسے ہر چیز مفت چاہیے اور اگر مل جائے تو بھی شکر نہیں کریں گے کہیں گے پھینکنی ہو گی اس لئے ہمیں دے دی۔
رب کا واسطہ ہے خود کو بدلیں پھر سب بدلے گا
شکریہ 🙏
You can follow @786N1R.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: