میں ریحان رشید کچھ حقیقی معملات پر آپکی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں امید ہے کہ آپ دل سے انہیں حل کرنے کی کوشش کرینگے۔
۱۔ بلوچستان کے ہر علاقے میں جہاں پینے کا پانی تک میسر نہیں وہاں منشیات وافر مقدار میں دستیاب ہے منشیات ایک ایسی لعنت ہے جو ہماری نسلوں کو تباہ کررہی ہے۔ اس مسئلے https://twitter.com/jam_kamal/status/1380787059397439489
پر آپ نے اب تک یا آنے والے وقت میں کس حکمت عملی کے تحت کام کرنے کی تیاری کی ہے؟
۲- بلوچستان کے ہر شاہراہ پر ہر چوک پر ہر سڑک پر ایف سی اہلکار تعینات ہیں جو کہ ہر آتے جاتے مقامی کو ناں صرف تنگ کرتے ہیں بلکہ ان کو بےعزت کرنا اپنی ڈیوٹی سمجھتے ہیں اور اس سے بھی ان کو تسکین ناں ملے
تو ہاتھ اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے پھر چاہے سامنے والا ان کے باپ کے عمر کا کیوں ناں ہو۔
۳۔ آئے روز طلبہ اساتذہ بچے بڑے بوڑھے اغواہ کیے جارہے ہیں ان پر کبھی بھی آپ یا آپکی حکومت کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا حالنکہ یہ بلوچستان کا سب سے اہم مسئلہ ہے جبری گمشدگی
جیسے سنگیں مسئلے پر آپکی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔
امید ہے آپ ان مسائل پر اپنی رائے کا اظہار ضرور کرینگے
You can follow @_REHAN_R.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: