ہماری تاریخ:
1947: قائداعظم نے پاکستان کی بنیاد رکھی۔
1948: خراب ایمبولنس میں وفات پاگئے۔
1947: امیرالدین قدوائی نے قومی پرچم ڈیزائن کیا۔
2019: بے قصور پوتے نے 20 ماہ NAB ٹارچر سیل میں کاٹے۔
1906: نواب محسن الملک نے مسلم لیگ کی بنیاد رکھی۔
1960: نواسے کو جنرل ایوب نے اذیتیں دیکر
مار دیا۔ (حسن ناصر)
1921: حسرت موہانی مسلم لیگ کے 13ویں صدر بنے۔
1995: پوتے کو دہشتگرد قرار دیکر مار دیا گیا۔
1948: فاطمہ جناح نے آزادئ کشمیر کیلئے پیسے دیئے۔
1964: مس جناح کو غدار قرار دیا گیا۔
1949: احمد چھاگلہ نے قومی ترانے کی دھن مرتب کی۔
1979:خاندان کو ضیا دور میں ملک چھوڑنا
پڑا
1949: رعنا لیاقت نے "ویمن نیشنل گارڈ" کی بنیاد رکھی
1951: رعنا لیاقت کو طوائف قرار دیا گیا۔
1940: فضل حق نے قرارداد پاکستان پیش کی ۔
1954: فضل حق غدار قرار پائے۔
1947: شاہنواز بھٹو نےجونا گڑھ کا پاکستان سے الحاق کروایا
1979: انکے بیٹےکو پھانسی اور بعد میں ان کی پوتی اور پوتوں
کو قتل کردیا گیا
1947 : کے-ایچ خورشید نے الحاق کشمیر کیلئے کوشش کی۔
1965: خورشید کو سڑک پر گھسیٹا گیا۔ بعد میں جیل بھی کاٹی۔
1947: لیاقت علی خان پہلے وزیراعظم منتخب ہوئے۔
1951: بےدردی سے قتل ہوئے۔ انکوائری رپورٹ جل گئی
1947: قیام پاکستان کے بعد ناظم الدین لیگ کے پہلےصدر بنے
1964:
خواجہ صاحب غدار قرار پائے۔
1947:سردار ابراھیم نے الحاق پاکستان کی مہم چلائی
2009:انکے بیٹے غدار قرار پائے۔
1943: جی-ایم سید نے قرارداد لاھور سندھ اسمبلی میں پیش کی
1948: جی- ایم سید غدار قرار پائے۔
1947:شیخ مجیب نے مسلم سٹوڈنٹ لیگ کی بنیاد رکھی
1971:شیخ مجیب کو غدار قرار دیا گیا۔
1940: بیگم سلمی تصدق نے لیگ کیلئے مہم چلائی۔
1960: ایوب خان نے کرپٹ قرار دیکر نا اہل کردیا
1946:افتخارالدین نے مسلم گارڈ کیلئے آبائی گھر مختص کیا
1960:ایوب خان نے افتخارالدین کو کرپٹ قرار دیا
1946:حسین شہید سہروری نے مسلم گارڈ کیلئے ٹرینگ سنٹر بنایا
1960:حسین شھید غدار قرار پائے۔
1945:والئی قلات احمد یار نے قائد کو سونے اور چاندی میں تولا
2006: پوتے کو جان بچانے کیلئے ملک چھوڑنا پڑا۔
1933: چودھری رحمت علی نے پاکستان کا نام رکھا
1951:انکا سامان ضبط کرکے جلاوطن کردیا گیا۔
1939:قاضی عیسی نے بلوچستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی ہماری نسل کو سکول میں پڑھایا گیا کہ
قاضی عیسیٰ قاید اعظم کے ساتھی اور قومی ہیرو تھے اور ان کی کوششوں سے بلوچستان پاکستان میں شامل ہوا
2019: انکے بیٹے کو ملک کے لےَ خطرہ قرار دیا گیا۔
2020 : بیٹے کی دشمنی میں قاضی عیسیٰ بھی غدار قرار دئے گئے۔ 2020
میں ہی ملک کے تین بار کے محب وطن وزیر اعظم کے ساتھ جو کچھ کیا جا
چکا ہے اور جو کچھ کہا جا رہا وہ بھی آپ کے سامنے ہے
یہ سانحے ہوئے کیوں... اور کیوں ہو رہے ہیں سوچئے گا ضرور
وسلام
You can follow @IQamjadID.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: