اپ عوام کو جان لینا چاہیئے کہ ملک صرف ایک ادارہ کا نام نہیں ہے۔
یہ بھی غلط ہے کسی ایک ادارے کی وجہ سے شہری سکون کی نیند سوتے ہیں۔
میں پوچھتا ہوں:
کیا آپ واپڈا کے بغیر سکون سے سو سکتے ہیں؟
ہسپتال نہ ہوں تو کیا آپ اطمینان کی زندگی بسر کر سکتے ہیں؟
1
تعلیمی ادارے نہ ہوں تو کیا بچوں کا مستقبل محفوظ ہو سکتا ہے؟
کیا بنکوں کے بغیر کاروبار کا تصور کیا جا سکتا ہے؟
جو جو ادارے شہریوں کو سہولت دے رہے ہیں وہ سب ادارے ہی اپنی جگہ پر اہم ہیں۔

جتنا سرحد پہ کھڑا سپاہی احترام کا حقدار ہے ۔۔ اتنا ہی بجلی کی تاریں مرمت کرتا لائن مین، مریضوں کی دیکھ بھال کرتی نرس اور سکول کی گھنٹی بجانے والا اہلکار محترم ہے ۔۔
3
قوم سے جس احترام کی توقع ایک فوجی افسر کرتا ہے ۔۔ اتنا ہی احترام واپڈا کے ایس ڈی او، ہسپتال کے ڈاکٹر، پولیس کے سپاہی اور سکول کے استاد کا ہونا چاہیئے ۔۔ یہ احترام ہر ایک ملک کیلئے کا کرتے اہلکار کو ایک دوسرے کیلئے کرنا ہوگا
یہ نہیں ہو گا تو انارکی ہو گی۔

4
یہ سب ادارے ہی اہم ہیں۔ معاشرہ ان سب کے بغیر نامکمل ہے۔
کسی ایک ادارے کو کسی دیوتا کی طرح پیش کرنا حماقت ہے اور عوام الناس سے توقع رکھنا کہ وہ "دیوتا" کے قومی گناہوں سے صرف نظر کر کے اس کے چرنوں میں جان، مال، عزت، آبرو حتیٰ کہ آئین کی بھینٹ چڑھاتے رہیں گے، ایک بچگانہ خواہش ہے
5
حضور وقت ابھی ہاتھ سے نیین نکلا اپ کو اس وقت ایک قومی مکالمے کی ضرورت ہے۔ورنہ آپ نے دیکھ ہی لیا آپ کے ایک غلط قدم نے آپ کو کہاں سے کہاں پہنچا دیا ہے بہتر ہے ایک نئا عمرانی معاہدے کیا جائے اور قوم کا پیسہ قوم کو واپس کریں شفاف الیکشن کرا کے نئی پارلیمنٹ کے ساتھ آگے بڑھیں
6
You can follow @ShafiqU29718249.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: