کوئی جرمن بچہ دوسری جنگ عظیم کے ہار جانے کے بارے میں کبھی جرمنی کو طعنےنہیں دیتا ہے اور یہی حال جاپان کا ہے جہاں کبھی کوئی جاپانی بچہ دوسری جنگ عظیم کے ہار جانے پر "جاپان" پر طنز نہیں کرتا ہے۔ اس کے بجائے انہیں ان لوگوں کی تعریف کرنا سکھایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے ملک

کے دفاع کے لئے کوشش کی ۔اتنا دور جانے کی کیا ضرورت ہے ابھی چند ماہ پہلے لداخ کے علاقے میں ہندوستان کی فوج کو چینی افواج کے ہاتھوں بڑی حزیمت اٹھانی پڑی ہزاروں مربع میل علاقہ کھویا اور اچھی بڑی تعداد میں فوجی مارے جانے کے باوجود اب تک ہندوستان اپنی عوام کے

سامنے اپنی فوج کو ایک بہادر اور فاتح فوج کے طور پر پیش کرتے نہیں تھکتا –اور تو اور پچھلے سال فروری کے مہینے میں رات کے اندھیرے میں چوروں کی طرح پاکستان میں گھس کر ہمارے چھ درختوں کو نقصان پہنچانے والی ائیرفورس کے جھوٹ کو آج تک بڑھا چڑھا کر اپنے ملک میں بتایا جا رہا ہے

کہ انہوں نے ساڑھے تین سو دہشت گرد ہلاک کیئے تھےاور اگلے روز ہی پاکستان ایئرفورس کے ہاتھوں اپنے دو جہاز تباہ کروانے اور ایک پائیلٹ گرفتار کروانے کے باوجود ہندوستان آج تک اپنے میڈیا پر فتح کے شادیانے بجاتا نہیں تھکتا -
یہ صرف پاکستان ہی ہے جہاں سب کچھ اسکے بر عکس ہوتا ہے ۔
یہ صرف پاکستان ہی ہے جہاں سب کچھ اسکے بر عکس ہوتا ہے ۔

یہ سب کچھ ایک سوچےسمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں غیر تو غیر اپنے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ ڈال رہے ہیں مہنگے نجی اسکولوں میں غیر ملکی نصاب تعلیم حاصل کرنے والے نوجوانوں کو موجودہ نظام تعلیم کے ذریعہ دشمنوں کے پروپیگنڈے کو اتنا بڑھاوہ دیا گیا ہے کہ وہ ہمارے

اپنے نظریے اور رائے سے زیادہ دشمن کے نظریے اور رائے پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنا حب الوطنی ہے ان کے دل و دماغ میں بٹھایا جا رہا ہے کہ :
1۔آپ کے ملک میں ہمیشہ فوج کا راج رہے گا یہ ملک آپ کا نہیں بلکہ فوج کا اور فوج کے لیئے ہے۔
1۔آپ کے ملک میں ہمیشہ فوج کا راج رہے گا یہ ملک آپ کا نہیں بلکہ فوج کا اور فوج کے لیئے ہے۔

2۔ فوج سے جان چھڑانا بہت ضروری ہے اور یہ کام ہمارے بیرونی دوست ہی کر کے دے سکتے ہیں کیونکہ انہوں نے جان لیا ہے کہ جب تک پاکستان فوج ہے تب تک پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جا سکتا ۔
3۔ اس کے لیئے وہ پاکستانی عوام کو پاکستان فوج سے نفرت کرنے کا سبق دیتے ہیں ۔
3۔ اس کے لیئے وہ پاکستانی عوام کو پاکستان فوج سے نفرت کرنے کا سبق دیتے ہیں ۔

وہ پاکستانی عوام کو فوج کے خلاف لڑنے کی ترغیب دیتے ہیں ۔
4۔ وہ پاکستانیوں کے دلوں میں دشمنوں اور ملک کے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کے لیئے اچھے جذبات پیدا کرنے کے لیئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہیں ۔
5۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے مورال کو
4۔ وہ پاکستانیوں کے دلوں میں دشمنوں اور ملک کے سابقہ کرپٹ حکمرانوں کے لیئے اچھے جذبات پیدا کرنے کے لیئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کرتے ہیں ۔
5۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستانی فوج کے مورال کو

بری طرح سے نقصان پہنچایا جائے -
6۔ پاکستانی فوج کو حصوں بخروں میں تقسیم کر دیا جائے۔ فوج کے اندر طبقاتی کشمکش کو بڑھایا جائے۔ فوج کے بارے میں غلط صلط افواہوں کو فروغ دیا جائے اور لوگوں کی نگاہ میں فوج کو حقیر کر دیا جائے ۔
6۔ پاکستانی فوج کو حصوں بخروں میں تقسیم کر دیا جائے۔ فوج کے اندر طبقاتی کشمکش کو بڑھایا جائے۔ فوج کے بارے میں غلط صلط افواہوں کو فروغ دیا جائے اور لوگوں کی نگاہ میں فوج کو حقیر کر دیا جائے ۔

دوستو! دشمن اور دوست نما دشمنوں سے بچیں ہر چیز کے لئے فوج کو مورد الزام ٹھہرانا بند کردیں ۔ دنیا بھر کی انٹیلیجنس ایجنسیاں پاکستان کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش میں ناکام ہو جانے کے بعد ہی اس نتیجے پر پہنچی ہیں کہ پاکستان کو کوئی بھی نقصان پہنچانے میں کامیابی

صرف اور صرف پاکستان کی عوام کو فوج کے خلاف کرنے کے بعد ہی مل سکتی ہے اس مقصد کے لیئے آج کل لندن میں مرکز قائم کر دیا گیا ہے جہاں سے پاکستان کو لوٹنے والے ملزم، مجرم، مفرور اور اشتہاری ملک میں افراتفری پھیلانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں وہاں بیٹھ کر یہ پاکستان میں

اپنے چاہنے والوں کو سڑکوں پر نکلنے کی تاکید کر رہے ہیں اپنے ذاتی فائیدے کے لیئے اپنے پیاروں کو قربان ہو جانے کی ترغیب دی جا رہی ہے ۔سوشل میڈیا کی مدد سے پاکستان اور پاکستان فوج کے خلاف جنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے اب یہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کے

دفاع کے لیئے سینہ سپر ہو جائے اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیئے اپنا کردار ادا کرے اپنی افواج کی تائید کریں اور ان لوگوں کے ملک دشمن پراپیگنڈے کو نہیں سنیں جو اپنے ذاتی مفادات کے لئے فوج کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ ان شا اللہ آپ جلد دیکھیں گے

کہ ان کی کاٹھ کی ہانڈی ہمیشہ کی طرح بیچ چو راہے میں ہی پھوٹے گی ۔