' مزار کی حرمت '

کیپٹن صفدر کو مزار قائد پر ' ووٹ کو عزت دو' اور
' فاطمہ جناح' زندہ باد کے نعرے لگانے کے پاداش میں گرفتار کر لیا گیا،
گرفتاری بھی اس بھونڈے انداز میں کہ ہوٹل میں کمرے کا دروازہ توڑ کر۔
سب کو پتہ ہے کہ حرمت مزار ایک بہانہ ہے۔ 1
اصل جرم کیا ہے اور اصل تکلیف کس کو ہے ۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ان پر گرفتاری کے لیے بہت زیادہ دباؤ تھا۔

لیکن چلیں ہم مزار کی حرمت پر بات کرلیتے ہیں،
بہت کم لوگ شائد جانتے ہیں کہ اوپر صرف ایک علامتی مرقد بنا ہوا ہے، قائد کی اصل قبر کافی نیچے ہے ۔
2
اگر مذہبی لحاظ سے دیکھا جائے تو پھر اس مزار کے گنبد کے اندر اور باہر والے احاطے میں گزشتہ ستر سالوں سے جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط اور خلاف شریعت ہے۔
اس مزار کے احاطے میں تقریباً ہر سیاسی جماعت نے ڈھول باجوں کے ساتھ بڑے بڑے جلسے کئے اور اس میں ہر قسم کے سیاسی نعرے لگے،
3
سال میں دو تین بار گارڈ کی تبدیلی کی تقریب ہوتی ہے،
جس میں پورا فوجی بینڈ حصہ لیتا ہے،
اس کے اندر کھڑے گارڈ بوٹوں سمیت کھڑے ہوتے ہیں ہر گھنٹے کے بعد ایک بگل کے ساتھ اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہتے ہیں، گھنٹے میں کئی بار گارڈ کے لئے سیٹیاں بجائی جاتی ہیں۔
4
روزانہ درجنوں اسپائیڈر مین اس کے گنبد پر چڑھ کر اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہتے ہیں،
دنیا بھر سے مسلم و غیر مسلم رہمنا جوتوں سمیت آکر اس پر پھول چڑھاتے ہیں،

سوشل میڈیا اور موبائل ٹیکنالوجی سے قبل مزار کا احاطہ پورے شہر کے لئے ڈیٹنگ پوائنٹ تھا۔
5
جہاں نت نئے دوستیاں پروان چڑھتی، اور یہ سب کچھ مشرف اور ایم کیو ایم کے دور میں عروج پر تھا۔
سینکڑوں خرافات ہیں جو صبح شام یہاں جاری و ساری رہتی ہیں۔
6
آج مزار کی حرمت کا چورن وہ پارٹی بیچ رہی ہے جنہوں نے حج مقدس فریضے کے دوران صفا مروا، عرفات اور حرم کعبہ کے اندر تحریک انصاف کے جھنڈے لہرائے اور گو نواز گو کے نعرے لگائے
ان بد بختوں نے تو مدینہ میں روزہ رسول صلی اللہ علیہ کا بھی خیال نہیں رکھا،تبدیلی کا کیڑا انکو ہر جگہ لڑتا تھا7
خود ان کا لیڈر پاکپتن کے دربار سے پیرنی بھگا کر لے آیا۔
لہذا یہ حرمت فقط ایک بہانہ ہے۔
اصل بات " ووٹ کو عزت دو " کا نعرہ نشانہ ہے۔

سواتی
You can follow @ShafiqU29718249.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: