مریم صاحبہ، تم کس جمہوریت کی بات کر رہی ہو اسی جہوریت کی جسے 1997 میں تمھارے غدار باپ نے یونائیٹید بنک کے 5،500 غریب محنت کش افسران اور انکے ہزاروں ڈیپینڈنٹ کو (اپنے اسپیکر الہٰی بخش سومرو کے بیٹے زبیر سومرو ہاتھوں، جسے امریکن بنک سٹی بنک سے درآمد کر کے یوئیٹیڈ بنک کا⬇️
صدر بنا دیا تھا) زبردستی بینکنگ اصول کے خلاف ریٹرینج کر کے بے روزگار کردیا گیا تھا۔سعودی عرب میں جب تم لوگ مشرف حکومت سے ڈیل کر کے جان بچا کر سعودی عرب بھاگ گئے تھے
تو ہمارے ایک ریٹرینج دوست نے جو سعودی عرب عمرے کی غرض سے گیا تھا تمہارے باپ کو خانہ کعبہ میں تمہاری⬇️
مرحوم والدہ کے سامنے بدعا دی تھی اور تمہارے غدار باپ نے اپنی اس غلطی کا اعتراف کیا اور وعدہ کیا تھا کہ جب بھی انہیں موقع ملا وہ غلطی کا ازالہ کرے گا مگراس نے اپنا وعدہ پورا نہیں کیا بلکہ مزید کرپشن مچا دی۔
محترمہ تم لوگوں پر ان تمام مظلوں کی بدعا لگی ہوئی ہے⬇️
اس سے تم لوگ نہیں بچ سکتے ہو، اللہ کی پکڑ سے تم کرپٹ لوگ کبھی نہیں بچ سکتے۔ اسی طرح پیپلزپارٹی بھی ہے جس نے ہم سے وعدہ کیا تھا مگر زرداری حکومت میں بھی انہوں نے کوئی انصاف نہیں مہیا کیا گیا۔
ہم 1997 سے ہی مختلف کورٹوں میں تھے، پہلے ہی ہائی کورٹ ، پھر سروسیز ٹریبونل گئے⬇️
جس میں ہمارے وکیل مجیب پیرزادہ صاحب تھے،
جہاں ہمارے حق میں فیصلہ آیا، اس فیصلہ کے خلاف UBL سپریم کورٹ اسلام آباد پٹیشن دائر کی۔
اس کیس میں ہم کراچی کے 42 دوست شامل تھے۔
جبکہ لاہور، اسلام آباد اور خیبر پختون کے دوست اپنے طور پر ہائی کورٹس میں تھے مگر انہوں نے ہمیں⬇️
وہاں سے ایڈوکیٹ عابد منٹو صاحب، اسلام آباد سے ہمیں ایڈوکیٹ اکرم شیخ صاحب وکیل کر کے دیا۔
یوناتیٹیڈ بینک کے اس زبردستی کے ریٹرینج فیصلے کے خلاف
چیف جسٹس آف پاکستان جناب ارشاد حسن صاحب نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا کہ تمام ریٹرینج ملازمین کو پینشن اور پیشنری بینیفٹ دیا جائے۔⬇️
کتنے افسوس کی بات تھی کہ بنک نے اس فیصلہ کو تسلیم نہیں کرکے توہین عدالت کی، ادھر ہمیں سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو سندھ ہائی میں لیکر جانا پڑا۔
زرداری دور حکومت میں سندھ ہائی کورٹ میں ہمیں سابق چیئرمین سینٹ رضا ربانی بھائی سے ملاقات ہوئی، جب
ہم نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس⬇️
سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے ، پپلزپارٹی کم از کم اتنا کردے کہ بنک انتظامیہ سے ہمارے حق میں آئے ہوئے سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عمل در آمد کروا دے، موصوف ہم سے آڈر کی کاپی لے کر چلے گئے ،مگر کوئی عمل نہیں کیا۔
ہمیں انصاف ملا بھی تو جناب محترم چیف جسٹس ثاقب نثار صاحب کے ذریعے سوموٹو کیس⬇️
کی صورت میں، جسے ہمارے اسلام آباد کے ایک دوست سلیم الزمان خان نے بیان کیا تھا۔
اس وقت ہمارا یہ کیس سندھ ہائی کورٹ میں عمل درآمد کے لئے زیر سماعت تھا۔
محترمہ عائشہ حامد صاحبہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، نے ہمارا یہ کیس چیری ٹیبل بیس پر کامیابی سے UBL سے ہمارے حق میں⬇️
ماہوار پینشن کی صورت میں حاصل کیا۔
بیس سالوں کی طویل جدوجہد کے بعد ہم چند ساتھیوں کی بدولت آج ان تمام 5500 ملازمین کو اور مرحوم دوستوں کی بیواؤں کو پینشن مل رہا ہے۔ اور ہمیں انکی دعائیں،
اور ہماری دعائیں جناب محترم سابق چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار صاحب اور⬇️
محترمہ عائشہ حامد صاحبہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کے لئے ہیں کہ اللہ انہیں اور ان سے وابستہ تمام افراد کو ہمیشہ خوش و آباد رکھے اور ہمیشہ دونوں عالم میں عزت و عظمت پائیں آمین یا رب العالمین۔
محترمہ مریم صاحبہ، آپ نے جھوٹ بولا تو آج میں نے آپ کے باپ کی حقیقت بتادی،⬇️
اگر نیب آج UBL کے ان تمام معاملات کو دیکھے لے تو وہاں بھی آپ کے باؤ جی کے کچھ نشانات ضرور نظر آجائینگے۔ تم اور تمہاری اور تم جیسی کرپٹ چور کرپٹ جمہوری حکومتوں کو عوام
اچھی طرح جان چکی ہے جو چاہے تمہارے باؤجی کی ن لیگ ہو یا پپلزپارٹی کی دونوں آج جس طرح⬇️
ایک موجودہ دیانت دار حقیقی لیڈر عمران خان اور افواج پاکستان کو بدنام کر رہے ہو وہ تم لوگوں کا اصل چھپا ہوا کردار ہے جو آج ظاہر ہو چکا ہے۔
آج جو تم اور تمہارے والد اپنی کرپشن کا مال چھپانے کے لئے جو ملک دشمن کردار اداکر رہے ہو، اندازہ ہوتا ہے کہ تمہیں عوام سے کیا محبت ہوگی⬇️
اور کیا قربانی سے سکتے ہو اس عوام کو
اور ہمارے پاکستان کو۔
دوستوں یہ تحریر جو میں یہاں بیان کررہا ہوں یہ میری اپنی آپ بیتی ہے۔ جو 1997 میں اسکے باؤجی نے 5،500 بنک افسران کو پرائیویٹائزنگ کے نام پر زبردستی غیر قانونی انداز میں فارغ کرنے کے بارے میں تھی۔
اسکے پیجھے نوازشریف کے کیا عزائم تھے، ان کی بے انتہا دولت کی کرپشن کے بعد ہمیں معلوم ہوا ہے
مگر اس دوران جتنے دوست تکلیف زدہ ہوکر دنیا سے رخصت ہوئے،اس کا ازالہ کیسے ہوگا۔ یہ اللہ ہی جانتا ہے۔⬇️
میں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ان تمام 11 کرپٹیڈ پارٹیوں کی چالباریوں میں نہیں آنا، یہ ملک کے ساتھ آپ سب کو بیچ کر نکل جائیںگے۔
#پاکستان زندہ باد🇵🇰🔄
#پاک_فوج_ہماری_جان افواج زندہ باد
#پاکـ عوام زندہ باد
#مارخورز
#محبت_مافیا
#سالاراعظم_1پروموشن
#نماز_راہ_نجات_ہے
#PakDostTeam
اپنے باقی کچھ حقوق کے لئے یہ جدوجہد آج بھی جاری ہے۔
ہمارے لئے اللہ ہی کافی ہے۔
اللہ اکبر
http://ublretrenchedofficers.blogspot.com/2009/04/sacked-ubl-staff-warn-of-protest.html
@threadreaderapp please unroll
You can follow @AAK1958.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: