آہستہ بولیں! ایک ماں اپنی بیٹی کی نعش کے ساتھ رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کے فرش پر سو کر سستے "انصاف" کا خواب دیکھ رہی ہے۔
زیر نظر تصویر دراصل ہمارے بانجھ بنجر سماج کی بے حسی کی "مردہ" مثال اور سسکتی، بلکتی، کرلاتی انسانیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 1/2
@UsmanAKBuzdar
بلکہ اس خون آشام معاشرے میں درندگی اور شرمندگی کے درمیان پھنسی زندگی کا بوجھ ڈھوتے ہوئے کبھی کبھی تو ہمیں یہ محسوس ہوتا ہے کہ من حیث القوم ہم ابھی بھی وائی کنگز کے دور میں جیتے ہیں۔

گزشتہ روز حق مہر سے دستبردار نہ ہونے کے "جرم" میں اپنے "مجازی خدا" کی "شقاوت قلبی,2/3
کا نشانہ بننے والی نوبیاہتا دلہن کی نعش رورل ہیلتھ سنٹر اوچ شریف کے باہر اسٹریچر پر پڑی ہے جبکہ اس کی حرماں نصیب ماں ہسپتال کے فرش پر لیٹ کر نئے پاکستان میں سستے انصاف کے خواب دیکھ رہی ہے۔

ستم بالائے ستم تو یہ ہے کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز طبی عملہ، پولیس اہلکار سمیت عام شہری بھی4/5
"وافر مقدار" میں اکھٹے ہو کر اس "تماشے" سے "محظوظ" ہوتے رہے تاہم کسی کے دل میں غیرت و عبرت کی اتنی چھٹانک بھی نہ تھی کہ اس بوڑھی ماں کو دلاسہ دیتے ہوئے اس کے لئے چارپائی یا بنچ کا انتظام کرتا۔
You can follow @Wasaib_Explorer.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: