نون لیگ شروع سے ہی میری پسندیدہ جماعت رہی اور اس کی پسندیدگی کی بہت سی وجوہات بھی تھیں ۔دوہزار تیرہ میں لوڈشیدنگ عروج پہ تھی اور دہشت گردی کا جـن بھی قابو سے باہر تھا۔ مجھے اچھی طرح یاد ہےبائیس گھنٹے تک بھی لوڈشیڈنگ رہی ہے لیکن پانچ سال مٰیں یہ دونوں ناسور ختم ہوئے
#WhyILovePMLN
پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والے لوگ اچھی طرح سے جانتے ہیں 2013 سے 2018 ملک میں ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بھرمار تھی اور روزگار کے مواقع بھی تھے ۔ ترقی کی شرح بھی بہتر تھی اور کرنسی کی قدر میں بھی کمی نہیں ہوئی ڈالر سو روپے کے آس پاس ہی رہا
#WhyILovePMLN
سی پیک کے پراجیکٹس نے بھی ملک میں اچھا خاصا روزگار فراہم کیا ۔ بنیادی ضروریات کی اشیا خصوصا چینی ، آٹا اور گھی اس قدر مہنگے نہیں ہوئے جس طرح آج عام آدمی کی دسترس سے باہر ہو رہے ہیں کیونکہ تنخواہیں وہی ہیں لیکن اشیا ضرورت کی قیمت آسمان کو چھو رہی
#WhyILovePMLN
میں مختلف پراجیکٹس کےسلسلےمیں جنوبی پنجاب کیطرف رہا وہاں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی خاص طور پہ چناب اور سندھ کی دریائی پٹی کےساتھ کےعلاقے جو ڈکیتوں اور چوروں کی پناہگاہ سمجھےجاتےتھےکافی حد تک ختم ہوئے
اور دور دراز کےگاوں تک پکی سڑک کی سہولت مہیا کی گئی
#WhyILovePMLN
لائیوسٹاک کےعملے کو موٹرسائیکل اور فون مہیا کئےگئےاس کے علاوہ ویب پورٹل بنایا گیا جسمیں ویٹرنری ڈاکٹر جہاں وزٹ کرتا تھااس کی روزانہ کی بنیاد پہ رپورٹ کرتااور اس گھرانے کو کال کر کے کنفرمیشن کی جاتی تھی کہ آپ سے پیسے تو نہیں لیے گئے اس حکومت نے وہ پورٹل بھی بند کردیا
#WhyILovePMLN
اس کے علاوہ پی ایس ڈی ایف نے لوگوں کو ٹیکنیکل ٹریننگ مہیا کرنے اور اپنا روزگار کا ذریعہ پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ موٹروے کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچے مظفرگڑھ سے ڈی جی خان تک دو رویہ سڑک جس پہ یہ بیشرم وزیراعظم اپنی تختی لگا کے آیا یہ بھی نون لیگ کا کام تھا
#WhyILovePMLN
ڈی جی خآن سے فورٹ منرو تک سڑک اور راستے میںآنیوالے ایک پُل جسے ایشیا کا سب سے بڑا اسٹیل پُل قرار دیا جاتا ہے وہ شہباز شریف کی محنت کا نتیجہ ہے۔ ڈاکٹر عُمر سیف @umarsaif کی کاوشوں سے پنجاب ڈیجیٹل پنجاب بنا مختلف ایپلیکشنز بنائی گئی اور محکموں کو جدت دی گئی
لاھور ملتان موٹروے ، ملتان سکھر موٹروے۔ اسکے علاوہ مخلتف اضلاع کےکسانوں کو جدید زرعی فارمنگ کی طرف لانا اور ان کی ٹریننگ کروانا بھی پنجاب حکومت کاکام تھا اسکے علاوہ زرعی شعبےمیں کسانوں کو سبسڈی اور محکمہ زراعت کےعملے کو پابندی سے کسانوں کےمسائل حل کرنے کا کریڈٹ بھی
#WhyILovePMLN
اگرچہ نون لیگ کی حکومت کے خلاف مسلسل دھرنے اور سازشی تھیوریاں بنائی جاتی رہی لیکن اس کے باوجود وہ عوامی مسائل حل کرنے میں کامیاب رہے۔ موازنہ کریں تو آپ کو پتہ چلے گا جتنی مدد اس حکومت کی کی گئی ہے اگر نون لیگ کی کی جاتی تو ملک ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوتا
#WhyILovePMLN
نون لیگ کی ٹیم کا موازنہ کریں تو شیخ رشید اور سعد رفیق کا موازنہ بنتا ہی نہیں جتنا ریلوے کی بحالی کے لیے سعد رفیق نے جنا ماری شیخ رشید زبانی بھی اتنا نہیں کر سکتا۔ عاصم باجوہ اور احسن اقبال کا موازنہ کر لیں، خواجہ آصف اور پرویز خٹک کی پرفارمنس چیک کر لیں
#WhyILovePMLN
ایک سے ایک بڑا مسخرہ عہدے پہ بٹھا دیا گیا لیکن کان پہ جُوں تک نہیں رینگ رہی ، ایل این جی کے پراجیکٹس پہ کس طرح واویلا کیا گیا لیکن حاصل وصول کیا ہوا ۔ پشاور میٹرو اور لاھور پنڈی میٹرو کا موازنہ کر لیں۔ سٹاک ایکسچینج دیکھ لیں ، ادویات کی قیمتیں دیکھ لیں
#WhyILovePMLN
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے رشوت لینے وزیر عامر کیانی کو کیا سزا دی گئی ۔ شوگر کمیشن کی رپورٹ پہ کیا بنا ۔ آٹے اور گندم کی قیمت تک حکومت کنٹرول نہیں کر پارہی ۔ ہر محکمے کا سربراہ ریٹائرڈ یا حاضر سروس جنرل ہیں لیکن کارکردگی زیرو
#WhyILovePMLN
You can follow @JoneElia.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: