آرمی چیف نے واضح کیا قانونی مسائل عدالتوں میں حل ہوں گے،اور سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونےچاہییں

ڈی جی isprمیجر جنرل بابر افتخار
🕺🕺🕺

چلو مان لیا کہ اس ملک میں آپ کے سوا سچا اور زیادہ ایماندار اور کون ہوسکتا ہے۔
آپ نے سیاسی معاملات میں مداخلت نہ
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇1/13
کرنے کا حلف اٹھایا ہؤا ہے۔ لیکن آپ وردی میں ہوتے ہوئے سیاست پر کھل کر گفتگو کرسکتے ہیں لیکن کسی شہری کو اجازت نہیں کہ آپ کو جواب دے سکے۔
آپ صبحِ شام سیاسی معاملات پر گفتگو کرتے رہے لیکن ہمیں آنکھیں بند کرکے ماننا چاہیے کہ سیاست سے آپ کا کوئی تعلق نہیں

#جمہوریت_آزاد_کرو
👇2/13
عدالتی معاملات سے آپ کو دور رکھا جائے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راولپنڈی بار کونسل سے خطاب کے دوران حلفاً کہا کہ آئی ایس آئی کے اہلکار عدلیہ کے کاموں میں مداخلت کرتے ہوئے اپنی مرضی کے بینچ بنواتے ہیں اور مرضی کے فیصلے کرواتے ہیں،
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇3/13
عدالتی معاملات سے آپکو دور رکھا جائےتو پھر آئی ایس آئی کےدو اعلی عہدیداروں نے 19 جولائی 2018 کو
اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت صدیقی سے کس حثیت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، اور اس پر دباؤ ڈالا کہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے شاہراہ کو کھولنے
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇4/13
سے متعلق اپنے فیصلےمیں نظر ثانی کریں اور کوئی ایسا حکم جاری کیا جائےجس میں آئی ایس آئی کی عزت پر کوئی حرف نہ آئے
اگر قانونی معاملات عدالتوں نے ہی حل کرنے تھے تو اس ملاقات میں آئی ایس آئی کے اہلکاروں نےکس حثیت سے شوکتِ صدیقی سے پوچھا کہ اگر سابق وزیر اعظم
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇5/13
میاں نواز شریف کو احتساب عدالت سے ملنے والی سزا کے خلاف اپیل دائر کی گئی تو اس پر ان کا کیا ردعمل ہوگا

اور جب شوکت عزیز صدیقی نے ان پر واضح کیا کہ اس اپیل پر قانون کے مطابق فیصلہ دیا جائے گا۔
تو اس کے جواب میں ایک اہلکار نے کس قانون کے تحت دھمکی دی کہ

#جمہوریت_آزاد_کرو
👇6/13
’اس طرح تو ہماری دو سال کی محنت ضائع ہو جائے گی"
وہ آپ کی دو سالہ محنت کون سی تھی؟؟

اگر قانونی معاملات عدالتوں نے ہی حل کرنے ہیں تو آپ کا پیش رو آصف غفور کس حثیت کہہ رہا تھا کہ ہر پاکستانی کی طرح پاک فوج بھی پاناما کیس فیصلے کی منتظر ہے۔
#جمہوریت_آزاد_کرو
7/13
آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندے کس حثیت سے پانامہ جی آئی ٹی کے ممبرز بنے اس وقت بڑے صاحب نے یہ کیوں نہیں کہا کہ یہ ایک سیاسی مقدمہ ہے اس سے ہمیں دور رکھا جائے۔

اسی طرح اگر سیاسی معمالات سے آپ کا تعلق نہیں ہے تو 2014 کو ریاست کے خلاف اٹھنے والے دھرنے
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇8/13
کےبلوائیوں کےخلاف آنسو گیس
کےاستعمال پر کور کمانڈر کس حثیت سےاپنی تشویش کا اظہار کررہےتھے
صاحب بہادر کس حثیت
سےبیرونی ملک سے خاقان عباسی کو فون کرکےخادم گالوی کے جنونیوں کےخلاف کاروائی سےمنع کر رہےتھےحالانکہ اس کاروائی کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ نے دیاتھا
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇9/13
انتخابات ایک سیاسی عمل ہے تو صاحب بہادر کس حثیت سے دشمن کو ووٹ سے شکست دینے کی دمکھیاں دے رہے تھے۔ آج ذرا بتادیں کہ وہ دشمن کون تھا؟؟

اگر سیاسی معمالات پارلمینٹ کا کام ہے تو ایک سیاسی جماعت کے سربراہ پرویز مشرف کے خلاف پارلمینٹ کی منظور کردہ
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇10/14
عدالتی کارروائی پر کور کمانڈر کس حثیت سے تشویش کا اظہار کررہے تھے
کس حیثیت سے آصف غفور تبدیلی کی خوشخبری سنا رہے تھے
اور کس حثیت سے لوگوں کو سیلکٹڈ حکومت کے بارے میں مثبت رپورٹنگ کا بھاشن دے رہے تھے۔
جب سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل ہونے تھے تو 16 ستمبر
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇11/14
کو صاحب بہادر کس حثیت سے اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت پر بلایا۔
قانونی طور پر سیاسی لوگوں کا کسی سے ملنے پر کوئی پابندی نہیں لیکن ایک غیر سیاسی سرکاری ملازم کس حثیت سے سیاست دانوں کو بلاتا ہے اور انہیں دھمکاتا ہے۔

جب آپ کا تعلق سیاسی معاملات سے
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇12/14
نہیں تو صاحب بہادر کس حثیت سے معیشت پر سیمنارز منعقد کرواتے رہے ۔
صحافیوں کو ہیڈکوارٹر بلاکر اپنی ڈاکٹرائن سناتے رہے۔

دو دن کے اندر آپ نے نواز شریف کا بیانیہ سچا ثابت کیا کہ ستر سالوں سے اس ملک کی سیاست سے بس آپ کا ہی تعلق ہے۔
#جمہوریت_آزاد_کرو
👇13/14
سیاست دان تو بس پارٹ ٹائم کے لیے آتے ہیں اور جب تک آپ کی مرضی ہو یس سر یس سر کرکے وقت گزارتے ہیں۔

یہ 21 ویں صدی ہے صاحب ۔۔
جتنی صفائیاں دیں گے تاریخ کے جھروکوں سے اتنا ہی زیادہ ملبہ نکلے گا۔
#جمہوریت_آزاد_کرو
End🙋‍♂️
You can follow @RiazHussain44.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: