Judaism & Old Testament Part 1.

آج کی اس تھریڈ میں یہودیت کا مختصر سا مگر دلچسب واقعات کا تذکرہ کر لیتے ہیں۔
"نوٹ: اس تھریڈ میں تمام واقعات توریت کا حصہ ہیں".
یوں تو دنیا میں لا تعداد مذاہب ہیں اور ہر مذہب کے ماننے والے صرف اپنے ہی مذہب کو سچا اور امن کا دعویدار مانتے ہیں
1/19
خواہ وہ کتنا ہی عقل سے ماورا یا پر تشدد ہو۔ اس وقت دنیا میں یہ چار بڑے مذاہب ہیں جن میں مونوتھیزم مذاہب میں یہودیت، کرسچئینٹی اور اسلام ہیں اسکے علاؤہ پولیتھیزم مذاہب میں ہندو مت ہے۔
دیگر مذاہب کی طرح یہودیت کی بھی جو موجودہ شکل ہے جسے بننے میں کئی صدیاں لگیں۔
2/19
اولڈ ٹیسٹیمنٹ بشمول توریت، زبور اور صحیفوں کے علاوہ تالمڈ یہودیوں کی سب سے معتبر کتاب مانی جاتی ہے جو ربانک (Rabbanic) تعلیمات پر مبنی ہے۔
اولڈ ٹیسٹیمنٹ جسے ہیبرو بائبل (Hebrew Bible) بھی کہا جاتا ہے کا سب سے قدیم نسخہ چوتھی صدی AD میں لکھا گیا۔ اس سے پہلے زیادہ تر...
3/19
...دینی عبادات،احکامات،روایات اور اصول زبانی ہی نسل در نسل منتقل ہوتے رہے۔
ہیبرو بائبل یا اولڈ ٹیسٹیمنٹ جو عبرانی زبان میں تنخ (Tanakh) کہلاتی ہے یہ 39 کتابوں کا مجموعہ ہے، اس کی کمپوزیشن کچھ اس طرح ہے کہ پہلی پانچ کتابیں مندرجہ زیل ہیں:
1. Genesis
2. Exodus
3. Leviticus

4/19
4. Number
5. Deuteronomy

ان پانچ کتابوں کے مجموعہ توریت یا First five books of Moses یا Pentateuch کہلاتا ہے٫ ان پانچ کتابوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضرت موسی نے لکھی ہیں. یہ پانچ کتابیں یہودیوں کے لیۓ قانون٫ شریعت اور دیگر مذہبی عقائد کی بنیاد ہیں.

5/19
اولڈ ٹیسٹیمنٹ
کے دوسرے حصے میں بارہ کتابیں ہیں جو تاریخی کتابیں کہلاتی ہیں جس میں
6. Joshua
7. Judges
8. Ruth
9. First Samuel
10. Second Samuel
11. First Kings
12. Second Kings
13. First Chronicles
14. Second Chronicles
15. Ezra
16. Nehemiah
17. Esther
شامل ہیں.

6/19
اولڈ ٹیسٹیمنٹ کے تیسرے حصے میں پانچ کتابیں ہیں
18. Job
19. Psalms (زبور)
20. Proverbs
21. Ecclesiastes
22. Song of Solomon
یہ شاعرانہ کتابیں کہلاتی ہیں.
7/19
اولڈ ٹیسٹیمنٹ کے چوتھے حصے میں سترہ کتابیں ہیں جس میں سے پہلی پانچ کتابیں پانچ بڑے (Major Prophets) پیغمبروں کی ہیں
23. Isaiah
24. Jeremiah
25. Lamentations
26. Ezekiel
27. Daniel
اور آخری بارہ کتابیں چھوٹے (Minor Prophets) کی ہیں.
28. Hosea
29. Joel
30. Amos
31. Obadiah

8/19
32. Jonah
33. Micah
34. Nahum
35. Habakkuk
36. Zephaniah
37. Haggai
38. Zechariah
39. Malachi
اولڈ ٹیسٹیمنٹ کے مطابق یہودیوں کے اب تک آخری پیغمبر ملاخی (Malachi) تھے اور یہودیوں کے مسیحا کا آنا ابھی باقی ہے۔

9/19
بائبل کے بعد یہودیوں کی سب سے اہم مذہبی کتاب تالمڈ (Talmud) ہے یہ Rabbinic کتاب ہے جو میسوپوٹیمیا میں دوران اسیری لکھی گئ یہ کتاب Babylonian Talmud کہلاتی ہے. ایک اور ٹالمڈ بھی بھی ہے جو یروشلم ٹالمڈ کہلاتی ہے، اسے یہودی مذہبی حلقے پڑھتے تو ہیں لیکن اسکی...

10/19
اہميت بیبیلونین ٹالمڈ جیسی نہیں. اسکے علاوہ دیگر مذہبی کتابیں Mishnah, Midrash, Halakah, Kabbalah, Gemara, Haggadah بھی ہیں جو اولڈ ٹیسٹیمنٹ کی مزید تشریح کرتی ہیں۔
اولڈ ٹیسٹیمنٹ میں(Genesis)کا ایک خاص انداز ہے جیسے ایک ہی کہانی کو بار بار دہرایا جا رہا ہو۔ مثال کے طور پر
11/19
*حضرت آدم کے بیٹوں میں ہابیل اچھا اور قابیل برا۔
*حضرت نوح کے بیٹوں میں شیم (Shem) اچھا اور ہیم (Ham) برا۔
*حضرت ابراہیم کے بیٹوں میں حضرت اسحاق کو نبوت ملی اور حضرت اسماعیل کو ماں سمیت صحراؤں میں چھوڑ دیا گیا۔

12/19
*حضرت اسحاق کے بیٹوں میں حضرت یعقوب اچھا اور انکا دوسرا بیٹا یاشوع (Essua) برا۔
*حضرت یعقوب کے بارہ بیٹوں میں میں حضرت یوسف اچھے اور باقی بھائی برے جنہوں نے حضرت یوسف کو مصریوں کو غلام کے طور پر بیچ دیا اور حضرت یعقوب کو بتایا کہ حضرت یوسف کو جنگل میں بھیڑیے کھا گئے۔

13/19
اولڈ ٹیسٹیمنٹ کی پہلی کتاب Genesis جو توریت کا حصہ ہے وہ اس کائنات اور آدم کی تخلیق سے شروع ہوتی ہے، حضرت نوح آدم کی دسویں نسل تھے۔ طوفان نوح کے بعد بعد دنیا کی تمام آبادی ختم ہو گئی تھی۔ حضرت ابراہیم حضرت نوح کی دسویں نسل تھے۔

14/19
یہودی حضرت ابراہیم کو اپنا جد امجد مانتے ہیں۔ بائبل میں ابراہیم کا علاقہ اٗر (Ur) اور زمانہ BC 2050 بتایا جاتا ہے. انکا تعلق کالدین قبیلہ سے تھا جو کہ اکادئین قوم کی ایک شاخ تھی. ابراہیم کے والد کا تیرہ (Terah) کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ وہ نہ صرف بت پرست تھے بلکہ...

15/19
بت پرستوں کے Priest بھی تھے اور ساتھ ہی دیوی دیوتاٶں کی مورتیاں بنانے کا کاروبار بھی تھا.
تالمڈ کے مطابق جب حضرت نوح کا انتقال ہوا تو اس وقت حضرت ابراہیم کی عمر ستاون برس تھی، طوفان نوح کا قصہ حضرت نوح نے خود حضرت ابراہیم کو سنایا تھا۔ توریت کے مطابق حضرت ابراہیم کی
16/19
پہلی بیوی حضرت سارہ رشتے میں ان کی بھتیجی بھی تھیں، جو حضرت لوط کی بہن اور انکے بھائی ہاران کی بیٹی تھیں حضرت اسماعیل, حضرت ابراہیم کی پہلی اولاد تھی جو ہاجرہ کے بطن سے تھی۔ حضرت ہاجرہ ایک مصری کنیز تھیں اور حضرت سارہ کی ملکیت میں تھیں،جنہیں حضرت سارہ نے اولاد حاصل کرنے کی
17/19
غرض سے حضرت ابراہیم کو عطا کردی۔ لیکن جب سات سال بعد حضرت ابراہیم اور حضرت سارہ کے ملاپ سے حضرت اسحاق پیدا ہوئے تو حضرت ابراہیم نے حضرت سارہ کے کہنے پر حضرت اسماعیل اور انکی ماں کو صحرا میں چھوڑ دیا تاکہ وراثت حضرت اسحاق کو مل سکے.

18/19
حضرت یعقوب یہودیت میں بہت اہمیت کے حامل ہیں اور توریت میں ان سے منسوب بہت سی کہانیاں ہیں . حضرت ابراہیم کے پوتے حضرت یعقوب کو اسرائیل کا خطاب خدا نے دیا اسی وجہ سے یہودی بنی اسرائیل کہلاتے ہیں۔

مزید گفتگو اگلی قسط میں کریں گے۔

19/19
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: