#معلوماتی تھریڈ
اگر دنیا میں تیل کی پیداوار کے حوالے سے 10 بڑے ممالک نکالیں تو معلوم ہوگا کہ ان دس میں سے اس وقت دو دیوالیہ ہیں (ایران،وینزویلا)1تباہ ہوچکا (عراق) اورایک 30 سال قبل کئی ٹکڑوں میں بٹ چکا (سوویت یونین)
جن عربوں کے پاس تیل ہےوہ بھی کسی کےبالواسطہ غلام ہیں
باقی امریکہ
کینیڈا وغیرہ کے بارے میں اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ تیل کی پیداوار کیوجہ سے آج اس مقام پہ کھڑے ہیں تو یقین جانئے آپ کو اس بھیانک خواب سے جاگنے کی سخت ضرورت ہے۔
تیل خدا کی ویسی ہی نعمت ہے جس طرح پانی، زراعت و دیگر معدنیات نعمت ہیں۔
آپ کے پاس تیل تو نہیں ہے مگر گنے کی پیداوار میں پوری
دنیا میں آپ کا پانچواں نمبر ہے۔
کیا آپ سستی چینی حاصل کر پا رہے ہیں۔۔۔؟
آپ کے پاس تیل نہیں پر گندم کی کاشت میں آپ کا دنیا بھر میں آٹھواں نمبر ہے۔
تو کیا آپ کو سستی روٹی میسر ہے۔۔۔؟
آپ کے پاس تیل نہیں مگر چاول کی پیداوار میں آپ دسویں نمبر پہ ہیں مگر کیا عام شہری اچھا چاول باسانی
خرید سکتا ہے۔۔۔؟
کپاس کی پیداوار میں آپ چوتھا بڑا ملک ہیں پر کیا ہر شہری باسانی تن ڈھانپنے کا کپڑا خرید سکتا ہے۔۔۔؟
آپ کا ملک پاکستان برف پوش پہاڑوں سے لیکر سبز میدانوں صحراؤں اور خوبصورت سمندری کناروں پہ مشتمل ہے اس کا کیا فائدہ اٹھایا۔۔۔؟
بلکہ دن رات اسے تباہ کر رہے ہیں۔
اگر تیل دریافت ہوا بھی تو وہ بھی ترینوں، چوہدریوں، سومروں، ملکوں، خانوں، زرداریوں، گیلانیوں اور سرداروں والی اشرافیہ پہ مشتمل 60، 70 گھرانوں کی چمکی ہوئی قسمت کو مزید چمکائے گا۔
جبکہ آپ تب بھی اپنی قسمت و نصیب کے نچوڑے تیل کو دیکھ کر ہی آنکھیں ٹھنڈی کر رہے ہونگے۔
ممالک تیلوں سے
نہیں بلکہ وسائل کی منصفانہ تقسیم سے ترقی کرتے ہیں۔
عوام دریافتوں سے نہیں انصاف سے خوشحال ہوتے ہیں۔
لہذا خوابوں کی دنیا چھوڑئے اور اصل مدعوں پہ بات کیجئے۔
یہاں تو آدھے عوام حکومت کو کوسنے اور بقیہ آدھے حکومت کی اندھی تقلید میں توانائیاں خرچ کرنے پہ لگے ہیں مگر معلوم کسی کو نہیں
کہ ہماری اصل ضروریات ہیں کیا۔
جو کچھ میسر ہے اس پہ تو انصاف کر لیجئے۔
ہاتھ کے نوالے کو چھوڑ کر آسمان پہ اڑتی مرغابی پہ رال ٹپکانے والوں کا ہاتھ کا نوالہ بھی کوّا لے اڑا کرتا ہے۔
لہذا پہلے اس شے سے تو استفادہ حاصل کرنا سیکھ لیں جو میسر ہے.
You can follow @U_HRao1.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: