*کل کے مخبر ۔آج کے رہبر*

قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں پروفیسر*ڈاکٹر تراب الحسن صاحب* نےایک تھیسس لکھکرPHD کی ڈگری حاصل کی ھے۔جس کا عنوان ھے

*Punjab and the War of Independence 1857*

اس تھیسس میں انہوں نےجنگ آزادی کےحالات پر روشنی ڈالی ھے جسکےمطابق اس جنگ میں
👇1/14
جن خاندانوں نے جنگ آزادی کے مجاھدین کےخلاف انگریز کی مدد کی، مجاھدین کو گرفتار کروایا اور قتل کیا اور کروایا ان کو انگریز نےبڑی بڑی جاگیریں مال و دولت اور خطابات سے نوازا ان کے لئے انگریز سرکار نے وظائف جاری کئے۔
اس تھیسس کے مطابق تمام خاندان وہ ھیں جو انگریز کے وفادار تھے
👇2/14
اور اس وفاداری کےبدلے انگریز کی نوازشات سے فیضیاب ھوئے
یہ خاندان آج بھی جاگیردار ھیں اور آج بھی اپنے انگریز آقا کےجانے کیبعد ھر حکومت میں شامل ھوتے ھیں
Griffin punjab chifs
Lahore ;1909
سے حاصل کردہ ریکارڈ کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کے بزرگ سید نور شاہ گیلانی کو انگریز
👇3/14
سرکار نےانکی خدمات کےعوض
300روپےخلعت اور سند عطا کی

Proceeding of the Punjab Political department no 47 june1858
کےمطابق دربار حضرت بہاؤالدین زکریا کےسجادہ نشین شاہ محمود قریشی کےاجداد نےمجاھدین آزادی کےخلاف انگریز کا ساتھ دیا۔انہیں ایک رسالہ کیلئے20آدمی اور گھوڑے فراھم کئے
3/14
اسکے علاوہ 25آدمی لیکر
خود بھی جنگ میں شامل ھوئے
انگریزوں کےسامان کی حفاظت پر مامور رھے۔انکی خدمات کےعوض انہیں تین ھزار روپےکا تحفہ دیا گیا۔دربار کیلیئے 1750روپے کی ایک قیمتی جاگیر اور ایک باغ دیا گیا جسکی اس وقت سالانہ آمدن
150روپے تھی
جو حوالہ یوسف گیلانی کا ھے وہی
جاری4/14👇
چوھدری نثار علی خان کے اجداد چوھدری شیر خان کا ھے۔انکی مخبری پر کئی مجاھدین کو گرفتار کرکے قتل کیا گیا۔انعام کے طور پر چوہدری شیر خان کو ریونیو اکٹھا کرنے کا اختیار دیا گیا اور جب سب لوگوں سے اسلحہ واپس لیا گیا تو انہیں پندرہ بندوقیں رکھنےکی اجازت اور 500 روپے خلعت دی گئی
👇6/14
Gujranwala Guzts 1935-36
Govt of Punjab.
کےمطابق حامد ناصر چٹھہ
کےبزرگوں میں سےخدا بخش چٹھہ
نےجنگ آزادی میں انگریزوں کا ساتھ دیا وہ اس وقت جنرل نکلسن کی فوج میں تھے
قصور کےخیرالدین خان جو خورشید قصوری کےخاندان
سےتھے نےانگریزوں کیلئے
100آدمیوں کا دستہ تیارکیااور خود بھتیجوں
7/14
کےساتھ جنگ میں شامل ھوا
انگریزوں نےاسے2500 روپےسالانہ کی جاگیر اور ھزار روپےسالانہ پنشن دی
"احمد خاں کھرل کی مقبولیت بڑھی تو انگریزوں کو ڈر پیدا ہوا کہ انکے مقامی سپاہی جلدیا بدیر
احمد کھرل سےجا ملینگے
اسلئے10جون1857ءکو ملتان چھاؤنی میں پلاٹون نمبر69کو بغاوت
کےشبہ میں نہتا
👇8/14
کیا گیا او رپلاٹون کما نڈر کو مع دس سپاہیوں کےتوپ کےآگے رکھکر اڑادیا گیا۔آخر جون میں بقیہ نہتے
پلاٹون کو شبہ ہوا کہ انہیں چھوٹی چھوٹی ٹولیوں میں فارغ کیاجائے گا اورتہ تیغ کردیا جائےگا۔سپاہیوں نے بغاوت کردی تقریباً بارہ سو سپاہیوں نےعلم بغاوت بلندکیا انگریزوں کےخلاف بغاوت
👇9/14
کرنیوالے مجاہدین کو شہر اور چھاؤنی کے درمیان پل شوالہ پر دربار بہاء الدین زکریا کے
سجادہ نشین مخدوم شاہ محمود قریشی نےانگریزی فوج کی قیادت میں اپنےمریدوں کے ہمراہ گھیرے میں لےلیا اورتین سو کےقریب نہتے مجاہدین کو شہید کردیا۔یہ شاہ محمود قریشی ہمارے موجودہ وزیر خارجہ مخدوم
👇10/14
شاہ محمود قریشی کے لکڑ دادا تھے۔ انکا نام ان ہی کے نام پر رکھا گیا کچھ باغی دریائےچناب
کےکنارے شہرسے باہر نکل رہےتھے
کہ انہوں نے دربار شیر شاہ
کےسجادہ نشین مخدوم شاہ علی محمد نے اپنے مریدوں کے ہمراہ گھیرے میں لے لیا او ران کا قتل عام کیا ۔مجاہدین نے اس قتل عام سے بچنےکیلئے
11/14
دریا میں چھلانگ لگادی کچھ ڈوب کر جان بحق ہوگئے اورکچھ بچ نکلنےمیں کامیاب ہوگئے
پار پہنچ جانےوالوں کو سیدسلطان قتال بخاری کےسجادہ نشین دیوان آف جلال پور پیروالہ نےاپنے مریدوں کی مدد سےشہید کردیا جلال پور پیروالہ کےموجودہ ایم این اے دیوان عاشق علی بخاری انہی کی آل میں سےہیں
👇12/15
مجاہدین کی ایک ٹولی شمال میں حویلی کو نگاکی طرف نکل گئی جسے پیر مہر چاہ آف حویلی کورنگانے اپنے مریدوں او رلنگریال، ہراج، سرگانہ ترگڑ سرداروں کے ہمراہ گھیرلیا او رچن چن کر شہید کردیا۔ مہر شاہ آف حویلی کورنگا سید فخرامام کے پڑدادا کا سگا بھائی تھا ۔اسے اس قتل عام میں
جاری13/15👇
فی مجاہد شہید کرنے پر بیس روپے نقد او رایک مربع اراضی عطا کی گئی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی کو1857ء کی جنگ آزادی کچلنے میں انگریزوں کی مدد کے عوض مبلغ تین ہزار روپے نقد جاگیرسالانہ معاوضہ مبلغ ایک ہزار سات سواسی روپے آٹھ چاہات جن کی سالانہ آمدنی ساڑھے پانچ سوروپے تھی
جاری14/15👇
بطور معافی دوام عطاہوئی مزید یہ کہ1860ءمیں وائسرائے ہند
نے بیگی والا باغ عطا کیا مخدوم شاہ علی محمد کو دریائے چناب کے کنارے مجاہدین کو شہید کرنے کے معاوضہ کے طور پر وسیع جاگیر عطا کی گئی۔
امید ھے عوام آگاہی حاصل کریگی کہ یہ جاگیردار ٹولہ پاکستان سے کبھی مخلص نہیں ہوسکتا۔
ختم شد
You can follow @RiazHussain44.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: