Type of Religions/Religions & Extremism: 1
اس تھریڈ میں مذاہب کی اقسام پر گفتگو کر لیتے ہیں۔ چونکہ یہ موضوع بہت وسیع ہے لہذا اسے قسطوں میں لکھنا پڑے گا.

مذاہب کو عمومی طور پر مونوتھیزم اور پولیتھیزم دو شاخوں میں بانٹا جاتا ہے، لیکن اسکے علاوہ کچھ اور بھی مذاہب ہیں
1/15
جو مذہب سے زیادہ فلاسفی یا الحاد کے زمرے میں آتے ہیں لیکن کہلاتے مذہب ہی ہیں، جن کا ظہور 500-600 قبل مسیح میں ہوا، جیسا کے بدھ مت، جین مت، شنتوازم، کنفیوشس ازم اور تاؤازم وغیرہ۔ مثال کے طور پر گوتم بدھ یا بدھ مت نہ خدا کا اقرار کرتا ہے نہ ہی انکار بلکہ ایک ایسی فلاسفی
2/15
کا پرچار کرتا ہے جو انسان کو بغیر کسی لالچ یا دھمکی کے دنیا کے دکھوں کا مداوا اسی دنیا میں کرنے کی ترغیب دیتا ہے.

یوں تو دنیا میں بہت سے مذاہب ہیں جن کی تقسیم مونوتھیزم یا ایک خدا کو ماننے والے جیسے یہودی، مسلمان اور کرسچیئن ہیں اور دوسری جانب پولیتھیزم جس میں بہت سے
3/15
خداؤں کی عبادت کی جاتی ہے۔ اس وقت دنیا میں یہ چار مذاہب سب سے بڑے تسلیم کیے جاتے ہیں جن میں کرسچئینٹی، یہودیت، اسلام اور ہندو مت ہیں. ہر مذہب کی طرح یہ مذاہب بھی راتوں رات تشکیل نہیں پائے بلکہ انکی موجودہ شکل کئی صدیوں کی مرتب ہوئی.
4/15
وکیپیڈیا کے مطابق مذہب کا لفظی مطلب راستہ یا طریقہ ہے۔ انگریزی لفظ Religion کا مادہ لاطینی لفظ religio یعنی امتناع، پابندی ہے۔ ویبسٹر کی انگریزی لغت میں Religion کی جو تعریف کی گئی ہے سے ملتا جلتا مفہوم مقتدرہ قومی زبان کی انگریزی اردو لغت میں بھی دیا گیا ہے، جو یوں ہے:
5/15
مافوق الفطرت قوت کو اطاعت،عزت اورعبادت کے لیےبااختیار تسلیم کرنے کا عمل؛اس قسم کی مختار قوت کو تسلیم کرنے والوں کا یہ احساس یا روحانی رویہ اور اس کا ان کی زندگی اور طرز زیست سے اظہار؛رسوم و رواج کے سر انجام دیے جانے کا عمل؛دیوتاؤں پر ایمان لانے اور ان کی عبادت کا ایک نظام.
6/15
بہت سے تاریخدان اور محققین یہودیت کو سمیرین تہذیب کے مذہب کا چربہ قرار دیتے ہیں اور دلائل کے طور پر یہ توجیہ پیش کرتے ہیں کہ آج سے 6 ہزار سال پہلے کی سمیرین تہذیب کے ثبوت تو مٹی کی ہزاروں تختیوں پر لکھے مل جاتے ہیں، لیکن یہودیوں کے پیغمبروں بشمول حضرت ابراہیم،
7/15
حضرت اسحاق، حضرت یعقوب، حضرت موسی کے علاؤہ نزدیک ترین کسی پیغمبر کا حوالہ بھی سوائے مذہبی کتابوں کے کہیں نہیں ملتا. نیز یہ کہ یہودیت مکمل طور پر مونوتھیزم پر پوری نہیں اترتی.
8/15
اولڈ ٹیسٹیمنٹ کے مطابق خدا کے بیٹوں اور انسان کی بیٹیوں میں شادیاں بھی ہوئیں اور ان شادیوں کے نتیجے میں جو اولاد پیدا ہوئی اسے نیفیلم (Nephilim) کہتے ہیں Genesis 6:1-6.
اگر کرسچئینٹی کا جائزہ لیا جائے تو یہ مذہب مکمل طور پر نہ مونوتھیزم اور نہ ہی پولیتھیزم پر پورا اترتا ہے.
9/15
یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک خدا کو ماننے والے تین خداؤں The father, The son and The holy spirit پر یقین رکھیں. محققین کے مطابق یہاں یہ بات بھی غور طلب ہے کہ حضرت عیسی پر کوئی کتاب نہیں اتری. جن کتابوں کو انجیل کہا جاتا ہے وہ ایک طرح کی حدیثوں کی کتابیں ہیں جن کو
1015
حضرت عیسی کے اٹھائے جانے کے 40 سے 80 سال کے بعد لکھا گیا. بہت سے محققین کا یہ بھی ماننا ہے کہ 69-AD میں رومن اور یہودیوں کی جنگ کے بعد رومن واسپئین خاندان (Vaspian dynasty) نے کرسچئینٹی کو قدیم مصری دیومالائی کہانیوں کی طرز پر تخلیق کیا تاکہ مذہبی دراڑ ڈال کر یہودیوں
11/15
کو نکیل ڈالی جائے جنہوں نے رومن حکمرانوں کو یہودی مذہب کے نام پر بہت تنگ کیا ہوا تھا.
اسلام میں بھی وقت کے ساتھ ساتھ بہت تبدیلیاں آئیں، اسلام آنے کے دو ڈھائی سو سال کے بعد درجنوں حدیث لکھنے والوں نے لاکھوں حدیثیں چھاپ دیں. بے شمار حدیثوں کو ضعیف یا جعلی بھی کہا جاتا ہے،
12/15
لیکن اسکے باوجود ان حدیثوں کو ایمان کا درجہ حاصل ہے. حدیثوں کی حیثیت مسلمان معاشروں میں بہت اہم ہے خواہ وہ کتنی ہی فرسودہ یا عقل سے ماورا ہو.

ہندو مت کو بھی دو اقسام میں تقسیم کیا جاسکتا ہے، ایک وہ جسے ہم ایک مروجہ شکل میں دیکھتے ہیں اور دوسرا وہ جو ایک فلاسفی کی صورت
13/15
میں ہے، جس کے دو بنیادی اصول ہیں 1۔ دھرما (اخلاقیات پر مبنی انسانی زمہ داریاں). 2۔ کرما (نیک یا اچھے عمل کرنا).

مذہب کی خواہ کوئی بھی قسم ہو چاہے وحدانیت کا دعویدار یا بت پرستانہ، شدت پسندی اسکا لازمی جزو ہے۔ سوائے ان مذاہب کے (جیسے بدھ مت، جین مت کنفیوشس ازم) جو
14/15
فلاسفی کی بنیادوں پر استوار ہیں۔ شدت پسندی کے ساتھ ساتھ مذاہب میں بہت سی دلچسب اقدار مشترک ہیں وہ یہ کہ ایک پیغام کے ساتھ ساتھ دعائیں اور بدعائیں، لالچ اور دھمکی۔

باقی آئندہ کے لئے اٹھا رکھتے.
15/15
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: