کرنل انعام الرحیم کی کہانی
خود انکی اپنی زبانی
میں ایک ریٹائرڈ کرنل ہوں جس نے27سال فوج میں نوکری کی یے-مجھے خدمات کےبدلے
تمغہء امتیاز ملٹری سے نوازا گیا
میں دس سال کاکول میں پڑھاتا رہا ہوں
40 لانگ کورسسز میرے زیر نگرانی پاس آؤٹ ہوئے۔موجودہ دور میں ذیادہ تر حاضر سروس
👇1/8
لیفٹیننٹ جنرل میرےشاگرد رہےہیں۔میرا پہلا قصور یہ ہےکہ میں نے ایک پٹیشن دائر کی تھی کہ
جنرل راحیل شریف نےپارلیمان اور وفاقی حکومت کی اجازت کےبغیر انگور اڈےکا علاقہ افغانستان کو کس قانون کےتحت دیا ہے؟
پہلے مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ میں یہ پٹیشن واپس لے لوں
دوسرا قصور یہ تھا
👇2/8
کہ جب 2019 میں جسٹس گلزار احمد نےکراچی میں آرمی شادی ہالوں کو غیر قانونی قرار دےکر گرانےکا حکم دیا تو میرےایک شاگرد حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل نےمجھےافطاری پر بلا کرکہا کہ "ہم آپ کو مواد دیتےہیں آپ جسٹس گلزار کےخلاف ایک پٹیشن دائر کریں؛آپکی بڑے باس سےملاقات بھی کرا دی جائےگی
👇3/8
آپکو منہ مانگی قیمت دینگے
جب میں نےاس سےانکار کیا
پھر کہا گیا کہ جسٹس فائز عیسٰی کےخلاف پٹیشن دائر کریں
میں نےاس سےبھی انکارکیا
میرا تیسرا قصور یہ ہےکہ
17دسمبر2019کو جب آرمی چیف ایکسٹینشن کیس میں اٹارنی جنرل کیپٹن منصور نےبار بار عدالت کےسامنےکہا
جنرل کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتا
👇4/8
تو میں نے سپریم کورٹ کےسامنے آرمی ایکٹ کی کتاب پیش کردی
جس کے مطابق آرمی کےجنرلز ریٹائرڈ ہوتےہیں۔اسی روز رات بارہ بجے میرےگھر آئے
اور مجھےاٹھاکر لےگئے
دسمبر کی سخت سردی میں مجھےایک زیرِ زمین کمرےمیں چھوڑ کر ایئر کنڈیشنر چلا دیاگیا
جب دو چار دن بعد میری طبعیت خراب ہوئی
👇5/8
تو پھر جی ایچ کیو کے اندر ایک جگہ زیرِ زمین کمرے میں منتقل کیا گیا۔ 37 دن مجھے غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔
اس دوران میرے خاندان کو کچھ پتہ نہیں۔میڈیا پر یہ خبر چلائی گئی کہ میرے کلبھوشن کے ساتھ تعلقات ہیں۔میرا حاضر سروس بیٹا جو میجر کے رینک کے برابر ہے۔
👇6/8
اسے بھی بہت صدمہ پہنچا۔مارشل لاء اور موجودہ انتظام میں فرق صرفِ یہ ہے کہ جب احمد فراز کو مارشل لاء دور میں اٹھایا گیا تو جسٹس افضل کے حکم پر اسے عدالت میں پیش کرکے رہا کردیا گیا۔
لیکن مجھے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھی رہائی نصیب نہ ہو سکی۔
👇7/8
آرمی میں ایک اصول ہے کہ "جب مسئلہ Reason ( دلیل ) اور Rank ( عہدے ) کے مابین ہو تو
دلیل کی بجائے رینک کی بات درست تسلیم کی جائے گی"
اور اسی اصول کو غیر آئینی غیر قانونی اقدامات کیلئے استعمال کی جاتا ھے
اور اسی سے آرمی طاقت برقرار رکھتی ھے
کرنل ریٹائرڈ انعام رحیم
ختم شد 🙏
You can follow @RiazHussain44.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: