رسولِ اکرمﷺ کے وصال مبارک کے وقت حضرت امام حسینؓ کی عمر مبارک قریباً 6 سال تھی اور واقعہ کربلا کے وقت قریباً 58 سال تھی، ہمیں یا تو چھ سال کی عمر تک کے واقعات سننے کو مل رہے ہیں یا میدان کربلا کے، یہ جو درمیانی52 سال ہیں، کہاں چلے گۓ کیوں بیان نہیں کیے
جاتے؟ اگر ہمارے علما یہ 52 سال کی سیرتِ شبیرؓ عام کر دیں تو کہیں صدیق اکبرؓ حسنین کریمینؓ کو ممبر کے دائیں بائیں بٹھا کر خطبہ دیتے نظر آئیں گے، کہیں فاروق اعظمؓ خانوادہ رسولﷺ کے
شہزادوں کا کھڑے ہو کر استقبال کرتے ملیں گے، کہیں شبیرؓ و شبرؓ ذوالنورین کی حفاظت کے لیے تلواریں اٹھاۓ کھڑے ہوں گے تو کہیں ابو ہریرہؓ اپنی چادر مبارک سے شہزادگانِ رسولﷺ کے جوتے مبارک صاف کرتے ملیں گے۔