Myths, Epics & Religions Part 4.
آج کی تھریڈ یونانی دیومالائی داستانوں پر مرتب قدیم یونانی مذہب اور معاشرے پر ہے. یونان کی تہذيب میں بہت سے ادوار گزرے ہیں. 2700 سے 1600 قبل مسیح کا زمانہ سائیکلاڈک اور مینون (Cycladic & Minoan) دور کہلاتا ہے، 1600 سے 800 قبل مسیح کا...
1/14
...زمانہ میسینین ( Mycenaean Age) دور اور 800 سے 200 قبل مسیح کا زمانہ ہیلینک دور (Hellenic Age) کہلاتا ہے.
قدیم یونان کا مذہب جو کہ Polytheistic مذہب تھا، اس میں بھی بہت سے دیوی، دیوتاٶں کی پوجا یا عبادت کی جاتی تھی. قدیم یونان میں بھی مذہب دیومالائی داستانوں پر استوار تھا.
2/14
خداٶں کا گھرانہ، ان کی نسلیں، خداٶں کی جنگیں بالکل اسی طرح ہوتی تھیں جیسے دنیا کے باقی دیگر دیومالائی قصے کہانیوں میں ملتی ہیں.
کائنات کی ابتداء ہر مذہب کا لازمی جزو ہے خواہ وہ مذہب بت پرستانہ ہو یا وحدانیت کا دعویدار، لہذا قدیم یونانی مذہب میں بھی کائنات کی ابتداء...
3/14
...تقریباً ایسی ہی بیان کی گئی ہے جس طرح میسوپوٹیمیا کی تہذیبوں سمیرین، اکادین، اسیرین، بیبیلونین اور مصر کے مذاہب میں ہے.
زیوس دیوتا (Zeus) کا کردار قدیم یونانی مذہب اور رزمیہ مہاکوی میں سب سے اہم مانا جاتا ہے.
4/14
زیوس کی اہمیت و حیثیت بالکل ایسی ہی اہم ہے جیسے بیبیلونین دیوتا مرڈوک، سمیرین دیوتا اینکی، نورسی دیوتا اوڈین اور تھور یا مصری دیوتا ہورس کی.
ساتویں صدی قبل مسیح جو ہیلینک دور کہلاتا ہے، اس میں یونان کے...
5/14
...دو رزمیہ مہاکوی شاعروں، ہومر (Homer) اور ہیسوئیڈ (Hesiod) نے شاہکار تحریروں کی تخلیق کی. ہومر کی شہرہ آفاق تحریروں میں الیاڈ (Illiad) اور اوڈیسی (Odyssey) شامل ہیں جبکہ ہیسوئیڈ کی طویل رزمیہ نظم تھیوگنی (Theogony) پر قدیم یونانی مذہب اور معاشرے کی تشکیل ہوئی.
6/14
ہیسوئیڈ اپنی نظم کی ابتداء کائنات کی تخلیق سے شروع کرتا ہے کہ کائنات کی ابتداء میں صرف بےترتیبی (Chaos) تھی اور گہرا اندھیرا (Dense darkness) چھایا ہوا تھا. پھر اچانک اس اندھیرے اور بے ترتیبی میں سے زمین، پہاڑ، سمندر، چاند، تارے، سورج اور آسمان نمودار ہوگئے.
7/14
زمین کی دیوی گائیا(Gaia)اور آسمانی دیوتا یورانس(Uranus)کے ملاپ سے بارہ ٹائٹانس(Titans) چھ دیویاں اور چھ دیوتا پیدا ہوئے. یورانس دیوتا کو خدشہ تھا کہ اسکی اولاد کہیں اس کا تخت و تاج نہ چھین لے لہذا وہ اپنے بچوں کو قتل تو نہیں کرتا تھا البتہ انہیں زیر زمین قید کر دیا کرتا تھا.
8/14
ٹائٹانس دیوی دیوتاؤں میں کرونس(Cronus)سب سے طاقتور دیوتا تھا. کرونس دیوتا نے اپنے باپ یوراینس کو شکست دے کر اس کی بادشاہت پر قبضہ کر لیا.
کرونس دیوتا نے بادشاہت حاصل کرنے کے بعد اپنی بہن ریحا(Rhea)سے شادی کرلی انکے ملاپ سے بارہ اولمپئین (Olympian)دیویاں اور دیوتا پیدا ہوئے.
9/14
کرونس کو ویسا ہی اندیشہ ورثے میں ملا جیسا اسکے باپ یورانس کو تھا کہ کہیں اسکی اولاد بھی اس سے بادشاہت نہ چھین لے. کرونس نے بھی اسی اندیشے کے تحت اپنے بچوں کو پیدائش کے بعد قتل تو نہیں کیا بس ان کو نگل لیا کرتا تھا جہاں وہ اس کے پیٹ میں قید رہتے تھے.
10/14
کرونس کی بیوی اور بہن ریحا کو اس سے اختلاف تھا لیکن بوجہ مجبوری کچھ کر نہیں سکتی تھی. زیوس (Zeus) کی پیدائش پر ریحا نے ایک چال چلی کہ اس نے کریٹ کے مقام پر ایک پہاڑ پر (Mount Crete) پر زیوس کو جنم دیا اور ایک بہت بڑے پتھر کو کپڑوں چھپا کر کرونس کو تھما دیا،
11/14
کرونس نے سمجھا کہ یہ نومولود بچہ ہے اور اس نے کپڑوں میں لپٹے ہوئے پتھر کو بچہ سمجھ کر نگل لیا.
ریحا نے زیوس کی نگہداشت کے لئے نیمف (Nymph) نامی دیوی کی خدمات حاصل کیں. جب زیوس بڑا ہوا تو اس نے اپنے پاب کرونس کو کسی چال سے ایسا مشروب پلایا جس سے اس نے تمام نگلے ہوئے...
12/14
...بچوں کو اگل دیا، یہ تمام بچے اب پوری طرح جوان ہوچکے تھے.
یہاں سے خداٶں کے درمیان ایک شروع ہوئی جو دس تک پر محیط رہی، اس جنگ میں زیوس کی قیادت والے خداٶں فتح حاصل ہوئی.
13/14
زیوس نے جنگ میں شکست کھانے والے خداٶں کو ایک زیر زمین جگہ پر ہمیشہ ہمیشہ کے لیۓ قید کردیا. اس فتح کے نتیجے میں زیوس پوری دنیا کا بادشاہ بنا اور ماٶنٹ اولمپس اسکا مسکن.

جگہ کی تنگی کے باعث باقی آئندہ کے لئے اٹھا رکھتے ہیں.
14/14
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: