ریڈ انڈینز کے اپاچی قبیلے کا بزرگ سردار مرگیا تو قبیلے کے ایک جدید یونیورسٹی سے پڑھے نوجوان نے دیگر نوجوانوں کو ساتھ ملا کر سرداری پر قبضہ کرلیا چند ماہ بعد خزاں کا موسم آیا تو قبیلے والے اسکے پاس آئے اور پوچھنے لگے کہ سردار اگلی سردیاں عام سردیوں جیسی ہوں گی یا زیادہ برف پڑے گی؟
اب اس نوجوان کے پاس قدیم بزرگوں کی دانش و تجربہ تو تھا نہیں جو زمین آسمان دیکھ کر بتا سکتے تھے کہ کیسا موسم آنے والا ہے وہ تو یونیورسٹی سے پڑھ کر آیاتھا اس نے سوچا اگر کہہ دیا کہ عام سی سردی ہوگی اور زیادہ برف پڑگئی تو قبیلہ مارا جائےگا اس لئے اس نے ازراہِ احتیاط کہہ دیا
کہ کچھ
سخت سردی ہوگی
لکڑیاں جمع کر لو قبیلے کے جوان لکڑیاں اکٹھی کرنے میں جُت گئے
ہفتہ بھر سردار بے چین رہا قبیلے کی زندگی کا دار و مدار اس کے فیصلے پر تھا اور وہ تُکا لگا کر فیصلہ کر چکا تھا
لیکن وہ یونیورسٹی کا اتنا پڑھا لکھا تھا کہ اسے جدید علوم کا خیال آگیا
اس نے مقامی محکمہ موسمیات
کو گمنام فون کرکے پوچھ لیا کہ
موسم سرما کتنا سخت ہوگا ؟ محکمہ موسمیات کے افسر نے جواب دیا بہت ٹھنڈ پڑے گی
اپاچی سردار نے اپنے جوانوں کو مزید لکڑیاں اکٹھی کرنے پر لگا دیا اگلے ہفتے اس نے پھر محکمہ موسمیات کو فون کرکے پوچھا
یہ سرما کتنا سخت ہوگا ؟
محکمہ موسمیات کے افسر نے جواب دیا
ہمارے گزشتہ اندازے سے کہیں زیادہ سردی ہوگی ہر چیز جم کر رہ جائےگی
نوجوان سردار نے اپنے قبیلے والوں کو مزید لکڑیاں اکٹھی کرنے پر لگادیا اور کہا کہ لکڑی کا جو چھوٹا بڑا ٹکڑا ملے لے آؤ ہفتے بعد اس نے پھر محکمہ موسمیات کو فون کیا اور پوچھا ”کیا تمہیں یقین ہےکہ بہت سخت سرد موسم ہوگا؟
محکمے کے افسر نے جواب دیا یہ تاریخ کا سرد ترین موسم سرما ہوگا سارے اگلے پچھلے ریکارڈ ٹوٹ جائیں گے
سردار گھبرا گیا اب تو مزید لکڑیاں بھی باقی نہیں بچی تھیں جو وہ کٹوا سکتا اس نے ڈوبی ہوئی آواز میں پوچھا تم اتنے پُریقین کیسے ہو کہ سردی اتنی زیادہ سخت ہوگی؟ محکمہ موسمیات کے افسر نے
جواب دیا
ہمیں یقین ہے کہ موسم بہت زیادہ سرد ہوگا

کیونکہ اپاچی قبیلہ پاگلوں کی طرح لکڑی جمع کررہا ہے اور اُن کی پیشگوئی کبھی غلط نہیں نکلی
پاکستان میں تجربہ کار قیادت کو ہٹا کر پڑھی لکھی قیادت لانے سے مماثلت اتفاقیہ ہے
https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="😷" title="Gesicht mit Mundschutz" aria-label="Emoji: Gesicht mit Mundschutz">https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="😷" title="Gesicht mit Mundschutz" aria-label="Emoji: Gesicht mit Mundschutz">
You can follow @naveedahmed2001.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: