(سوبدائی بہادر دُنیا کاناقابل شکست غیرمسلم منگول جرنیل)

سوبدائی بہادر ( 1175ء تا 1248ء) مغلوں کے بادشاہ چنگیزخان کا نامور سپہ سالار تھا،خانہ بدوش منگول تموجن سےخانِ اعظم چنگیزخان بننے تک کےسفر میں سوبدائی بہادر(بعض مورخین اسے سوبوتائی بھی لکھتے ہیں) سب سے اہم حصہ رہا ہے

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
عسکری ماہرین کہتے ہیں کہ اگر سوبدائی بہادر چنگیز خان کا کمانڈر نہ ہوتا تو شاید منگول اس قدر حیران کن فتوحات حاصل نہ کر پاتے. سوبدائی بہادر نے 20 بڑی جنگی مہمات 65 پینسٹھ کے قریب فیصلہ کُن جنگیں لڑیں اور 32 بتیس قوموں کوفتح کیااور بے شمار لڑائیاں لڑیں مگر حیرت انگیز بات یہ ھے

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
کہ کسی میں شکست نہیں ہوئی اورتمام جنگوں اور لڑائیوں کا فاتح ٹھہرا۔ کہا جاتا ہے کہ بطور کمانڈر (سالار، جرنیل) اس نے جس قدر علاقہ فتح کیا، انسانی تاریخ میں اس کی کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ سوبدائی بہادرانتہائی زیرک جنگجو تھا.اس نے عسکری تاریخ میں کئی نئی اور اچھوتی چالیں متعارف

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
ادھر مُغل لشکر کا درمیانی حصہ (قلب) پیچھے ہٹ جاتا، مگر دونوں بازو اپنی جگہ پر قائم رہتے. جب مخالف فوجی خاصا آگے آ جاتے تو پیچھے ہٹنے والے مُغل سپاہی پلٹ کر حملہ کر دیتے، اس کے ساتھ ہی دونوں بازو بھی دشمن لشکر کو گھیرے میں لے لیتے. اس حربے سے مغلوں نے کئی بڑی فوجیں تباہ کیں

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
سوبدائی بہادرنے چین اورمشرقی یورپ میں شاندار فتوحات حاصل کیں۔ اس نے پولینڈ اور ہنگری کی فوجوں کو صرف دودنوں میں تباہ و برباد کر دیا.سوبدائی بہادر بیک وقت دو تین معرکوں کی ہدایات دینے کی شہرت رکھتا تھا.

چنگیز خان کے بعد اس کابیٹا اوغدائی خانِ اعظم بنا۔ روس، بلغاریہ اور دوسرے

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
علاقوں پر حملہ کے لیے اس نے ”باتو خان“ کی رہنمائی کے لیے سوبدائی بہادرکو بھیجا.
سوبدائی بہادراس وقت بوڑھا ہونے کے ساتھ اس قدر موٹا ہو چکا تھا کہ گھوڑے کےلئے اس کا وزن اٹھانا ممکن نہیں رہا۔ اس کے باوجود باتو خان سوبدائی بہادرکو ایک رتھ میں بٹھا کر ساتھ لے گیا تاکہ جنگ کے دوران

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
سوبدائی بہادرکی شاطرانہ چالوں سے فائدہ اٹھا سکے۔ اوغدائی خان کے بعد اس کا بیٹا کیویک خان اعظم بنا۔ اس نے سوبدائی بہادرکو بلا بھیجا.سوبدائی بہادر نے پیرانہ سالی کے باعث مستعفی ہونے کی درخواست کی تو نوجوان کیویک خان خان نے تجربہ کار سالار سے پوچھا!
سوبدائی بہادر! میں فیصلہ سازی

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
میں کمزور ہوں. مجھے بتائیے کہ میرا عظیم دادا کیا کرتا تھا؟

سوبدائی بہادر نےاپنے سر پر ہاتھ پھیرتے ہوئے ترچھی آنکھوں سے خان اعظم کیویک خان کو دیکھا اور اپنی روایتی صاف گوئی سے، جس کی وہ شہرت رکھتا تھا،بولا، خانِ اعظم چنگیز خان کے پوتے اورخاقان اوغذائی خان کے بیٹے، مجھے تمہاری

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
بات سن کر خوشی نہیں ہوئی. یاد رکھو! بادشاہ کبھی اپنے فیصلوں میں گومگو کاشکار نہیں ہوتے. مستقبل کے اندیشوں اورممکنہ خطرات سےگھبرانا سپاہیوں کو نہیں ”تاجروں“ کو زیب دیتا ہے.تمہارے دادا چنگیز خان کی فتوحات کا سب سے بڑا راز تربیت یافتہ فوج اور جنگی چالوں سے زیادہ اس کا فولادی عزم

https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="⬇" title="Pfeil nach unten" aria-label="Emoji: Pfeil nach unten">
اور واضح اہداف تھے. خانِ اعظم کے بے شمار دشمن تھے.خود مغلوں میں سے کئی سردار اس کے مخالف تھے۔ اس کے باوجود خان کبھی بھی سازشوں سے نہیں گھبرایا.
میری عمر بھر کا تجربہ یہ بتاتا ہے کہ مضبوط عزم اور واضح اہداف رکھنے والا سالار یا بادشاہ کبھی شکست سے دوچار نہیں ہوتا.

( اختتام )
You can follow @AmeerQurachar.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: