تھریڈ : ہمارا قومی ترانہ 💚🇵🇰

ہمارا قومی ترانہ تیار ہونے میں سات سال لگے، یہ پہلی بار 13 اگست 1954 کو ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا.
14جنوری 1948 کو ریڈیو پاکستان والے زیڈ ۔ اے ۔ بخاری نے یہ تجویز بھی پیش کی تھی کہ سورۃ فاتحہ کو قومی ترانہ قرار دے دیا جائے۔
انہی دنوں جنوبی
جنوبی افریقہ میں مقیم ایک مسلمان تاجر
اے آر غنی نے پیشکش کی کہ وہ پاکستان کا قومی ترانہ لکھنے اور اس کی دھن بنانے والے کو پانچ پانچ ہزار روپے انعام دیں گے ۔
2جون 1948 کو حکومت پاکستان نے اس پیشکش کو قبول کر لیا۔ 14 جولائی 1949 کو وزیر مواصلات سردار عبدالرب نشتر کی زیرِ صدارت
اجلاس میں قومی ترانے کیلئے پیش کی گئی
دھنوں اور نظموں کا جائزہ لینے کیلئے دو کمیٹیاں بنائی گئیں۔ اس بات پر اتفاق ہوا کہ نغمہ، زبان، بحر، دھن اور موسیقیت میں مسلم قوم کی روایات کا خیال رکھا جائے۔
21 اگست 1949 کو ترانے کیلئے ممتاز موسیقار احمد علی غلام علی چھاگلہ کی تیار کردہ
کردہ دھن منظور کرلی گئی۔
اسے ریڈیو پاکستان میں بہرام رستم جی نے اپنے پیانو پر بجا کر ریکارڈ کرایا۔ اس کا دورانیہ80 سیکنڈ تھا اور اسے بجانے میں21 آلات موسیقی/ ساز استعمال کیے گئے۔
یکم مارچ 1950 کو شاہِ ایران پاکستان آئے تو پہلی بار ، سرکاری طور پر پاک بحریہ
آفیسرعبدالغفور کی قیادت میں کراچی ائیر پورٹ پر قومی ترانے کی یہ دھن بجائی لیکن پاکستان کی مرکزی کابینہ نے اس دھن کی باقاعدہ منظوری 2 جنوری1954 کو دی۔ اس کے خالق جناب چھاگلہ یہ دن نہ دیکھہ سکے۔ وہ گیارہ ماہ قبل 5 فروری 1953 کو وفات پا چکے تھے۔
ان کی اہلیہ قمر النسأ چھاگلہ اور بیٹے عبدالخالق چھاگلہ نے ترانے کے جملہ حقوق حکومت پاکستان کو دےدئیے۔
منظور شدہ دھن پر ترانہ لکھوانے کیلئے اس کے گراموفون ریکارڈ ملک کے تمام اہم شعرأ کو بھجوائے گئے۔ ہر رات ریڈیو پر بھی اسے نشر کیا جاتا رہا تاکہ شاعر اس پر بول لکھ سکیں۔
قومی ترانہ کمیٹی کو کل 723 ترانے موصول ہوئے۔ کمیٹی کو حفیظ جالندھری، حکیم احمد شجاع اور زیڈ اے بخاری کےلکھے ہوئے ترانے سب سے زیادہ پسند آئے۔ زیڈ اے بخاری نے حفیظ صاحب سے کہا کہ دونوں کے بند ملا کر ترانہ بنالیا جائے لیکن حفیظ نے صاف انکار کردیا.
بالآخر 4اگست1954 کو مرکزی کابینہ نے جناب حفیظ جالندھری کے ترانے کو پاکستان کے قومی ترانے کے طور پر منظور کرلیا۔

بیگم خورشید حفیظ کا کہنا ہے کہ حفیظ جالندھری تین ماہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر کمرے میں بند رہے، کاغذ لکھ لکھ کر پھاڑتے رہے۔ بالآخر پاکستان کا یہ قومی ترانہ وجود میں آیا۔
قومی ترانہ مخمس میں ہےاس میں کل 15 مصرعے ہیں۔ اسے ممتاز گلوکاروں شمیم بانو، کوکب جہاں ، رشیدہ بیگم، نجم آرأ، نسیم شاہین، احمد رشدی، زوار حسین، اختر عباس، غلام دستگیر، انور ظہیر اور اختر وصی علی کی آوازوں میں ریکارڈ کیا گیا۔ پورا قومی ترانہ بجنے میں ایک منٹ بیس سیکنڈ لگتے ہیں
13 اگست 1954 کوقومی ترانہ پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر ہوا۔
4 اگست 1955 کو حکومت پاکستان نے ترانے کے الفاظ کے حقوق حفیظ جالندھری سے خرید لئے۔

کچھ
لوگوں کو اعتراض ہوتا ہے کہ قومی ترانہ فارسی میں ہے. تو سنئیے
قومی ترانے میں یہ الفاظ آتے ہیں:
ذوالجلال ، سایہ ، خدا ، استقبال ، جان ، حال ، شان ، ماضی ، ترجمان ، کمال ، ترقی ، رہبر ، ہلال ، ستارہ ، پرچم ، مراد ، منزل ، شاد ، تابندہ ، پائندہ ، سلطنت ، ملک ، قوم ، عوام ، اخوت ، نظام ، سرزمین ، پاک ، قوت ، یقین ، مرکز ، ارض ، عالی
شان ، نشان ، تو ، کا ، حسین ، کشور اور قومی نعرے ’’زندہ باد ‘‘ والا باد ۔۔۔

دیکھئیے ان میں سے کون سا لفظ اردو ڈکشنری ( لغات) میں نہیں ہے ؟
حقیقت یہ ہے کہ یہ سب ، اب اردو کے الفاظ ہیں ، بلکہ ان میں سے ہر لفظ کے نام والا کوئی اردو اخبار رسالہ بھی نکلتا ہے۔
ترانے میں گرائمر صرف "باد" کی حد تک ہے... اور یہ ہم قومی نعرے مسلم لیگ زندہ باد، پاکستان زندہ باد میں قیام پاکستان سے برسوں پہلے سے سمجھتے اور قبول کئے ہوئے ہیں.

یہ درست ہے کہ’’کا‘ کی جگہ ’’را‘‘ کردیں تو ایرانی اسے فارسی نظم مان لیں گے۔
لیکن یہ حفیظ صاحب کا کمالِ فن کیوں نہ سمجھا جائے کہ انہوں نے دونوں زبانوں کا مشترک ذخیرۂ الفاظ(vocabulary )استعمال کر کے یہ ترانہ لکھ دیا۔ آخر فارسی (شاید صدیوں ) اس خطے میں رائج رہی ہے۔
اقبال اور فیض کے اردو کلام میں سے فارسی کے الفاظ نکال دیں تو کتنے فیصد الفاظ باقی بچیں گے؟
1948 قومی ترانہ کمیٹی (این اے سی) قائم کی جس میں قومی ترانے کی تشکیل,دھن کا کام لیا گیاNACکی ابتدا میں سیکریٹری انفارمیشن ، شیخ محمد اکرام کی زیر صدارت,اس کے ممبروں میں متعدد سیاستدان ، شاعر اور موسیقار شامل، جن میں عبدالرب نشتر ، احمد جی چگلہ اور حفیظ جلندھری شامل۔
ریجکیٹڈ ترانوں کا ریکارڈ نہیں رکھا گیا,ترانہ پاکستان پہلا قومی ترانہ قائد اعظم کی درخواست پر جگناتھ آزاد لکھایہ دعوی غیر ثابت خود ساختہ اختلاف رائے ہے۔سرکاری طور پر کبھی بھی قومی ترانے کے طور پر نہیں اپنایا گیا
جزاک اللہ خیر
پاکستان زندہ باد ❤
You can follow @IKhanz_Tigress.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: