اقرار الحسن صاحب سب سے پہلے تو آپکو عید مبارک
آپ نے مجھے یہاں بھی ٹیگ کیا اور مجھے Dm بھی کیا
آپکو میرے کُمنٹ سے تکلیف پہنچی
عید کی خوشی کا دن ہے اس لئے دل آزاری پر آپ سے معذرت خواہ ہوں
اور بہرحال آپ Tv سکرین اور سوشل میڈیا کی ایک مشہور شخصت ہیں جبکہ میں ایک عام سا ٹویپ+ https://twitter.com/iqrarulhassan/status/1289467391773044736
میرے آپ سے دو گلہ ہیں
پہلا کہ آپ نے اپنے ایک پروگرام میں میرے ٹویٹس چلا کر یہ غلط بیانی کی کہ میں @MaryamNSharif کے سوشل میڈیا سیل کا حصہ ہوں
اور مریم کی ہدایات پر آپکو نشانہ بناتا ہوں
آپ نے اپنے مائک اور سکرین کا ناجائز استعمال کیا اور مجھ پر جھوٹ باندھا
جبکہ اُس وقت تک+
میں مریم کو یا وہ مجھے فولو بھی نہیں کرتیں تھیں
دوسرا ہر پاکستانی کی طرح میں بھی ایک سیاسی جماعت کو پسند کرتا ہوں اور اسکی قیادت کے خلاف بولنے والوں کو جواب دیتا ہوں
آپ اُن دنوں PMLN کی قیادت پر پروگرام یا ٹویٹس کر رہے تھے سو میں آپکے ٹویٹ پر اُسی طرح کمنٹ کرتا تھا جیسے کہ دوسرے+
کرتے ہیں
کچھ حق میں اور کچھ خلاف
مگر آپنے پروگرام ہی کھڑکا دیا؟😝
اب آپکو جواب دے رہا ہو سو بتا دوں مریم میری بہن کی کلاس فیلو ہے لاہور کالج سے اور ہمارے گھر بھی ایک مرتبہ آئی ہوئی ہیں مگر وہ وزیراعظم پاکستان کی بیٹی ہے انہیں یاد بھی نہیں ہوگا وہ ہزاروں گھروں میں جاتی ہونگی
مگر+
ہمیں یاد بھی ہے اور ہمارے لئے اعزاز بھی
دوسرا شہباز شریف کی نواسیاں جس سکول سے پڑھیں وہاں ایک سال میری بھابی اُنکی ٹیچر تھیں
سو وہ بچے بھی اپنی ماں کے ساتھ میری بھابی کی طرف آتے رہے ہیں جیسا کہ ایک استاد اور طالب علم اور طالب علم کے والدین کا استاد کے ساتھ ایک تعلق ہوتا ہے+
سو میرا شریف فیملی سے سیاسی تعلق اتنا نہیں جتنا ہمارے دل میں اُنکی عزت ان وجوھات سے ہے جو میں نے اوپر لکھیں
اور یہ سالوں پُرانی باتیں ہیں
مگر آپ نے مجھے مریم کے سوشل میڈیا سیل کا حصہ ہی بنا دیا؟بنا کسی ثبوت کے آپنے خود سے جھوٹ گھڑا
آپ نے خود اپنی کریڈیبلٹی میری نظر میں خراب کی+
دوسرا گلہ آپ کا پروگرام کوئی ایسا پروگرام نہیں جو کہ سیاسی نوعیت کا ہو جیسے کہ دوسرے پروگرامز ہوتے ہیں جن میں سیاسی لوگ بلاۓ جاتے ہیں مباحثے ہوتے ہیں یا تجزیے پیش کئے جاتے ہیں
مگر آپ نے ہر فورم پر PTI کو فُل پروموٹ اورPMLN اورPPPپر شدید تنقید کرکے اپنے جانبدار ہونے پر مہر لگائی+
آج آٹا
چینی
سبزی
دالیں
دوائیاں
مفت علاج
گیس
بجلی
ڈالر
پاؤنڈ
کہاں پہنچ گئے؟
وہ ایک کروڑ نوکری
پچاس لاکھ گھر
یکساں نظام تعلیم
غریب کو انصاف اسکے در پر
ایجینسی نے بندہ اُٹھایا تو یا میں نہیں یا ایجینسی نہیں
کرپشن سے پاک معاشرہ یہ سب دعوے کہاں ہیں؟
آپکے فلیگ کیرئیر ادارے تباہ ہوگئے+
وہ ارب ہا ڈالر باہر سے آئنگے اور کرپشن بند کرکے روزانہ ملک میں بچیں گے کہاں ہے؟
وہ MNS کے بھارت میں بزنس کہاں ہیں؟
غرض جھوٹے دعوں اور وعدوں کی ایک طویل لسٹ ہے
اور آپ یہ سبSM اور اپنے پروگرامز میں پروموٹ کرتے رہے
سو آج جو ملک کے حالات ہیں اسکے ذمہداروں میں سے ایک آپ بھی ہیں+
اب آپPPP کے پیچھے پڑے ہوۓ ہیں
30 سال MQM کراچی کے سیاہ و سفید کی مالک اور حکومتوں میں رہی آپ نے کبھی اسوقت میں MQM پر بولا؟
PPP @SaeedGhani1 جیسی بھی پارٹی ہے مگر ایک مثبت سیاسی پارٹی ہے اب آپ انکی لیڈر شپ کو نشانہ بناتے ہیں کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ وہ تشدد کی سیاست پر یقین+
نہیں رکھتے
آپ کرتے نا ایک پروگرام MQM کے دور میں 90 پر,ہمیں بھی مزہ آتا
آج بھی کراچی سے PTI کے MNA MPA ہیں کیا حال کر دیا کراچی کا؟
ذرا انکے گھروں میں گھسیں
یا وہ سب امام و معصومین ہیں؟
تو سر پارٹی نہ بنیے
غیرجانبدار رہیں اور سچ بولیں یہی آپکے پروفیشن کا تقاضا ہے
ہاں اگر پارٹی+
بننا ہی ہے تب پھر میرے کمنٹ سے پریشان کیوں؟جہاں اور بہت کمنٹ وہاں ایک کاشف کا بھی آگیا
بس میرا کمنٹ ہوتا ذرا مختلف ہے
میں عام رعایا کی طرح “جے ہو” یا ”پین دی سری” والے ٹویٹ نہیں کرتا
کوئی جواب دے نہ دے مگر پڑھتا ضرور ہے
اب آپ میرے کمنٹ کے نیچے ہی دیکھ لیں👇 آپ کا فین کلب مجھے کل+
سے گالیاں دے رہا ہے
کیا اب آپ کے اصول کے مطابق میرا بھی کہنا بنتا ہے؟کہ یہ آپکا سوشل میڈیا سیل ہے جو آپکے اشاروں پر لوگوں کو گالیاں دیتا ہے
ایک دو اکاؤنٹ تو محض ایک یا دو فولور والے ہیں اب میں کہہ دوں کہ یہ اکاؤنٹ آپ ہی کے ہیں؟مگر میں ایسا نہیں کہوں گا+
آج عید کا پہلا دن تھا+
قربانی تھی مصروفیت تھی اسلئے جواب نہ دے سکا
سو اب میرا reply حاضر ہے
اسکے علاوہ میرا آپ سے کوئی گلہ یا جھگڑا نہیں
اگر کراچی آیا تو میرے ایک دوست ہیں جو آپکے چینل مالکان کے بہت دوست ہیں اُن سے سفارش کروا کر آپکی چینل بلڈنگ میں ہی آپ کیساتھ چاۓ پی لیں گے اور اسے بھی میں اپنے لئے+
اعزاز سمجھوں گا کیونکہ میں SM پر آپکا مخالف ہوا تو کیا ہوا مگر آپ بحرحال پاکستان کی ایک سیلبرٹی ہیں
سو حقدار کو اُسکا حق ملنا چاہیے
اور آپ نے مجھے اگنور نہیں کیا اس پر مجھے زیادہ خوشی ہوئی
باقی سیاسی مخالفت چلتی رہتی ہے
You can follow @saaraaab.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: