(عقبہ بن نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ)

تاریخ پیدائش : 622ء مکہ!
تاریخ شہادت : 683ء!

عقبہ بن نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نےشمالی افریقہ فتح کرنے کے بعد جب وہ بحر اوقیانوس تک پہنچے تو فرط جذبات میں اپنا گھوڑا سمندر میں ڈال دیا اور اللہ تبارک تعالٰی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ

1/7
یارب العالمین اگر یہ سمندر میرے راستے میں حائل نہ ہوتا اور تیری زمین سُکڑ نہ جاتی تو میں زمین کے آخری کونے تک تیری واحدانیت کے گیت گاتا تیرا نام بلند کرتا چلا جاتا.
علامہ اقبال نے اس تاریخی واقعے کو اپنے شہرہ آفاق شکوہ میں یوں بیان کیاہے.

2/7
دشت تو دشت ھیں دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحرِ ظلمات میں دوڑا دئیے گھوڑے ہم نے

(عقبہ بن نافع رضی اللہ عنہ)

یااللہ پاک اگریہ سمندرمیرے راستےمیں حائل نہ ھوتااورتیری زمین سُکڑ نہ جاتی تومیں تیری نصرت کےگیت گاتاتیرانام بلندکرتا دنیاکےآخری کونےتک اسلام کاپرچم گاڑتاچلا جاتا

3/7
پیدائش 622ء مكہ عرب
بنو امیہ کے جرنیل تھے جنہوں نے مغرب موجودہ مغربی الجزائر اور مراکش میں اسلامی فتوحات کا آغاز کیا۔

670ء میں عقبہ نے مصر کے صحراؤں کو عبور کرکے شمالی افریقہ فتح کیا اوراپنےراستے میں مختلف مقامات پر عسکری چوکیاں قائم ہیں۔ موجودہ تیونس میں انہوں نے قیروان کا

4/7
شہر بسایا جو موجودہ شہر تیونس سے 160 کلومیٹر جنوب میں آج بھی موجود ہے۔
یہ شہر اگلی فتوحات کے لئے پڑاؤ کے طور پر استعمال ہونے لگا۔

شمالی افریقہ فتح کرنے کے بعد جب وہ بحر اوقیانوس تک پہنچے تو فرط جذبات میں اپنا گھوڑا سمندر میں ڈال دیا اور اللہ تبارک تعالٰی سے مخاطب ہوتے ہوئے

5/7
کہا کہ اگر یہ سمندر میری راہ میں حائل نہ ہوتا تو زمین کے آخری کونے تک تیرا نام بلند کرتا چلا جاتا.
علامہ اقبال نے اس تاریخی واقعے کو اپنی شہرہ آفاق نظم شکوہ میں اس طرح سے بیان کیا ہے!

دشت تو دشت ہیں، دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحر ظلمات میں دوڑا دیئے گھوڑے ہم نے.

6/7
تاریخ اسلام کا یہ عظیم فاتح اور جرنیل 683ء میں مفتوحہ علاقوں سے واپسی کے سفر میں مقامی بربر باغیوں کے ہاتھوں شہید ہوگیا۔
الجزائر کے شہر سیدی عقبتہ میں ان کا مجسمہ نصب ہے.

اللہ تعالیٰ اسلام کو سربلند رکھے.آمین.

7/7 مکمل
You can follow @JavaidMongol.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: