1
اسلام آباد میں مندر کے لیے سرکاری زمین کا معاملہ ۔۔۔
قُرآن کے مطابق آپ گُناہ کے کاموں میں تعاون نہیں کر سکتے اور قُرآن نے سب سے بڑا گُناہ شِرک کو قرار دیا، قرآن نے بُت پرستی کی شِرک کی واضح علامت کے عُنوان کے تحت متعدد مقامات پر شدید ترین مذمت بھی کی۔
2
بُت پرستی الگ الگ شکلوں میں ہزاروں سال سے جاری ہے ہزاروں سال جاری رہے گی اور بے شک ہندو یا دیگر بُت پرست قومیں بُت پرستی کیا کریں توحید کی تبلیغ تو کی جا سکتی ہے اسے مسلط نہیں کیا جا سکتا کیونکہ دین میں کوئی جبر نہیں،
3
ہم سے مطالبہ صرف گُناہ میں تعاون نہ کرنے اور اللہ کے دین کی مدلل تبلیغ کا ہے۔
اب سوال یہ ہے کہ کیا ریاستِ پاکستان اسلامی ریاست کے مرکز اسلام آباد میں جہاں ہندووں کی تعداد بھی صرف ایک سو ساٹھ ہے اور وہاں ایک پرانا مندر پہلے سے موجود بھی ہے،
4
ایک بڑا اور عظیم الشان مندر بنانے کے لیے سرکاری زمین کا ایک بہت بڑا ٹکڑا دے کر قُرآن کے واضح حکم کی خلاف ورزی کر رہی ہے یا نہیں۔
ایک دوسرا سوال یہ ہے کہ ویٹی کن سٹی میں جو دنیا بھر کے عیسائیوں کے لیے ویسا ہی ہے جیسے
5
مسلم پاکستان کے لیے اسلام آباد، کیا وہاں مسلمانوں کو مسجد بنانے کے لیے سرکاری جگہ مل سکتی ہے۔
کسی بھی اسلامی ملک میں رہنے والے تمام غیرمسلموں کو اپنے طریقے سے عبادت کرنے کا فطری حق حاصل ہے البتہ پاکستان بہرحال ایک اسلامی ملک ہے اور میرے نزدیک اسلامی ملک میں
6
بُت پرستی کے لیے سرکاری زمین فراہم کرنے کا فیصلہ قرآن کی اُس آیت سے ٹکراتا ہے جو بُرائی اور گُناہ کے کاموں میں تعاون کرنے سے روکتی ہے۔
آپ ایسا نہیں سمجھتے تو آپ اس آیت کی کوئی دوسری تشریح مجھے بتا دیجیے۔
7
بُرائیاں اور گُناہ ہم سب کرتے ہیں، ان پر شرمندہ بھی ہوتے ہیں اور توبہ کرتے ہیں، انجانے میں یا کسی نفسانی جزبے کے زیرِ اثر ہم برائی اور گُناہ کے کاموں میں تعاون بھی کر بیٹھتے ہیں اور احساس ہونے پر توبہ بھی کرتے ہیں لیکن یہ سب ہمارے انفرادی معاملات ہیں
8
اور اللہ شرمندگی کے اظہار پر توبہ قبول بھی کرتا ہے، ایسے افراد جو بظاہر توحید پر ایمان رکھتے ہوں گُناہ پر اُنکا تعاوُن جب اجتماعی شکل اختیار کر کے انسٹیچیونلائز ہو جائے تو میرے نزدیک یہ اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، یا تو آپ مان لیجیے کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست نہیں
9
ہے اور یا پھر یہ ثابِت کر دیجیے کہ قرآن بُت پرستی کی سہولت کاری کی اجازت دیتا ہے۔
میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان کے نام سے اسلامی جمہوریہ کا لفظ ہٹا لینا چاہیے کیونکہ ہمارا طور نہ تو اسلامی ہے نہ جمہوری
You can follow @Mian_Tanveer67.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: