عورت جب تشدد کا شکار ہو تو وہ طلاق لیکر الگ کیوں نہیں ہو جاتی؟؟ لوگ ایسا بہت آسانی سی کہہ جاتے ہیں. لیکن طلاق لینے کی جرات کرنے والی عورتوں کے ساتھ جو سلوک روس رکھا جاتا ہے وہ نہیں دیکھتے۔ میں نے طلاق لی مجھے گھر میں ماں اور بہن کی خاموش حمایت کے علاوہ کسی نے بھی سپورٹ نہیں کی..
سب نے یہی کہا کہ میں بچی کا ہی خیال کر لوں۔ مرد کا ہاتھ تو اٹھ ہی جاتا ہے اور مجھے کوشیش کرنی چاہیے کہ میں اسے کوئ موقع ہی نا دوں کہ وہ غصہ ہو۔ میں نے اپنے اور خاص طور پر آنی بیٹی کے لئے طلاق لی. پتا ہے کہ مجھے اسکی کیا قیمت ادا کرنی پڑی اور ابھی تک ادا کر رہی ہوں؟؟..
خاندان والوں نے میرا بائکاٹ کیا میری ماں اور بہن کو مجھ سے قطع تعلق کرنے پر مجبور کیا گیا۔ میری ماں اور بہن چھپ کر مجھے فون کر کے میری خیر خیریت پوچھ لیا کرتیں. ماں ہمیشہ یہی کہتی تھی کہ کچھ وقت گزر جانے دو سب کا غصہ ٹھنڈا ہو جاۓ گا تو میں ان سے مل سکوں گی۔۔
میرے لئے اور خاص طور پر میری ماں کیلئے بہت ہی اذیت بھرا وقت تھا۔ میں یہاں پردیس میں بیٹی کیساتھ اکیلی اور ہاتھ میں کچھ بھی نہیں اور سب نے پریشر ڈالنے کی کوشیشیں کی۔ رشتہ داروں نے جذباتی بلیک میلنگ شروع کردی۔ سب خاندانی عورت اور خاندان کی عزت کی بات کرنے لگے
میرا اور میری بیٹی کی فکر کسی کو بھی نہیں تھی سبکو یہ فکر پڑی تھی کہ لوگ کیا کہے گے؟؟ چاچاؤں نے کہا کہ اس نے سب کے سامنے قرآن پر ہتھ رکھ کہ کہا کہ وہ اب ایسا نہیں کرے گا میں پاکستان واپس آ جاؤں مل بیٹھ کر مسئلے کا حل نکالیں گے. ہمارے خاندان کی عورتیں کورٹ کچہری کے چکر نہیں لگاتی
جیٹھ نے کہا کہ میں پاکستاں آ جاؤں مجھے الگ گھر لیکر دیا جاۓ گا مجھے ماہانہ خرچہ بھی دیا جاۓ گا میں بیشک شوہر کیساتھ نا رہوں پر طلاق جیسی مکروہ حرکت نا کروں. پھر میری ماں کی وفات ہوگی اور کسی نے بھی مجھے بتانے کی ضرورت ہی محسوس نہیں کی۔
یک صبح کو بیٹی کے باپ کا میسیج آ یا کہ تمہاری ماں تمہاری وجہ سے فوت ہو گئ ہے تم نے ہماری بات نہیں مانی۔ میرے لئے وہ وقت ایسا تھا کہ پیروں تلے زمین ہی نا رہی ہو۔ بھائ اور ماموں کو فون کر کے میتیں کی مکے آنے دیں آخری بار ماں کا دیدار میرا حق ہے۔ جواب آیا تم ہمارے لئے مر چکی ہو
پھر لوگ کہتے ہیں کہ عورت طلاق کیوں نہیں لیتی؟؟ ذلیلوں جو عورت ایک بار طلاق لے لے پورا معاشرہ اسے سبق سکھانے پر تل آتا ہے۔ میری زندگی میں کوئ بھی مسلۂ ہو مجھے پتا ہے کہ میں نے خود ہی مقابلہ کرنا ہے۔ ساتھ دینا ایک طرف لوگ طعنے دے کر ہی مار دیتے ہیں کہ ہم نے کہا تھا نا۔۔۔۔
سب موقع کے تلاش میں رہتے ہیں کہ وہ مجھے یاد دہانی کروا سکے کہ میں نے طلاق لیکر گناہ کبیرہ کر لیا ہے. اور مجھے یقین ہے کہ بہت سی خواتین یہ سب اپنی زندگی کے کسی نا کسی موڑ پر ان مراحل سے گزر چکی ہونگی.
You can follow @23Bano.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: