گفتگو کے دوران ہماری زبان صرف 25 فیصد تک ہمارا ساتھ دیتی ہے، باقی 75 فیصد ابلاغ 'باڈی لینگوئج' کرتی ہے۔ اکیسویں صدی میں تو باڈی لینگوئج باقاعدہ فن کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔ آج بڑ ے بڑے فیصلے صرف باڈی لینگوئج کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں۔ امریکہ تین لاکھ ڈالر سے زائد رقم صرف ++
بین الاقوامی لیڈرز کی باڈی لینگوئج سمجھنے پہ خرچ کرتاہے
آپ اگرکسی ملٹی نیشنل کمپنی، کسی بینک، میڈیا فرم، بیورو کریسی یا کسی کمرشل ادارے میں جاب کے لیے اپلائی کرتے ہیں تو انٹرویو کے دوران آپ کی تعلیم، تجربے، قابلیت اور صلاحیت سےزیادہ آپ کی شخصیت اور باڈی لینگوئج کو دیکھا جاتا ہے++
ہے۔ انٹر ویو کے دوران اگر آپ اپنا اعتماد بحال رکھتے ہیں، قدم اٹھا کر چلتے ہیں، کرسی پر اطمینان سے بیٹھتے ہیں، اپنی سانس بحال رکھتے ہیں، اپنے ہونٹوں پربار بار زبان نہیں پھیرتے، کرسی پر بیٹھ کر دائیں بائیں نہیں دیکھتے، انگلیاں نہیں چٹخاتے اور میزبان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر++
جواب دیتے ہیں تو آپ کی کامیابی کے امکان بڑھ جاتے ہیں اور اگر انٹر ویو روم میں داخل ہوتے ہی آپ کی چال میں فرق آ جاتا ہے، آپ کا اعتماد خطا ہو جاتا ہے، آپ کی سانس پھول جاتی ہے، آپ انگلیاں چٹخا رہے ہیں، گلاس میں پانی ڈالتے ہوئے آپ کے ہاتھ کپکپا رہے ہیں اور آپ میز پر پانی گرا دیتے++
ہیں یا آپ کی نظریں میزبان کی آنکھوں کا سامنا نہیں کر پا رہیں تو آپ خالی ہاتھ گھر واپس آئیں گے۔

پہلی ملاقات میں ابتدائی چار سیکنڈز بہت اہم ہوتے ہیں۔ اس دوران مخاطب ہمارے بارے میں اپنی پہلی رائے قائم کر لیتا ہے۔ آپ کی جسمانی کیفیات اور حالات مخاطب کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں
مثلاً گفتگو کےدوران اگرآپ کا مخاطب سینے پر ہاتھ باندھ کر کھڑا ہے تو یہ اس کی دفاعی پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے
اگر وہ سینے پر ہاتھ باندھے اپنا سارا وزن کبھی ایک ٹانگ اور کبھی دوسری ٹانگ پر ڈالتا ہے تو مطلب ہے وہ بیزار کھڑا ہے اور آپ کی گفتگونہیں سننا چا ہتا۔ گفتگو کے دوران اگر مخاطب++
آپ سے نظریں چرا رہا ہے تو یا وہ جھوٹ بول رہا ہے یا آپ سے کسی بات پر شرمندہ ہے یا اس میں خود اعتمادی کی کمی ہے۔ اگر میٹنگ کے دوران کو ئی رکن خاموش بیٹھا ہے اور اس کی آنکھیں باری باری سب کے چہروں کی نگرانی کر رہی ہیں تو وہ آمرانہ مزاج ہے اور اپنی مرضی سب پر مسلط کرنا چاہتا ہے++
۔ اگر کوئی بات بات پر رونا شروع کر دیتا ہے تو وہ پیار اور محبت کا بھو کا ہے۔ سلام کے دوران اوپر والا ہاتھ ملکیت اور قبضے کی علامت ہے۔ دونوں ہاتھوں سے سلام عزت اور احترام کی علامت ہے۔ خوشی غمی، سچ جھوٹ، تکبر عاجزی، خوف گھبراہٹ، شک اور یقین کی اپنی اپنی باڈی لینگوئج ہوتی ہے اور++
ہم خود کو چھپانے کی لاکھ کوشش کریں لیکن ہماری باڈی لینگوئج سب کھول کر مخاطب کے سامنے رکھ دیتی ہے.
You can follow @SyedaSays__.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: