"اسلام آباد میں مسجد کے واقعہ کے اصل حقائق"
ھمک ماڈل ٹاؤن اسلام آباد کے مضافات میں روات کے قریب واقع ہے۔ وہاں پر اہل حدیث کی ایک چھوٹی سی پرانی خستہ مسجد تھی۔ چند ماہ قبل کسی اہل حدیث عالم نے مسجد کی تصاویر نکال کر عرب ممالک میں کچھ تنظمیوں کو بھیجیں تو وہاں سے مسجد کی تعمیر کے
لیے کروڑوں روپے کا چندہ آگیا۔

اتنی بڑی گرانٹ ملنے پر مولوی صاحبان نے مسجد کے اصل رقبے میں آٹھ گنا اضافہ کرتے ہوئے قریبی زمین پر بھی قبضہ کر لیا۔ اس طرح کرنے سے عمومً مسجد کے ساتھ ایک مدرسہ اور دو تین کواٹرز جگہ مفت میں وصول کر لی جاتی ہے۔

جس سرکاری زمین پر قبضہ کیا گیا ہے وہ
زمیں اسلام آباد واسا اور سی ڈی اے نے ایک سروے میں نکاسی آب کے ایک نالہ کے لیےچند سال قبل ہی کی منظور کر رکھی تھی اور رواں سال اس نالہ پہ کام شروع ہونا تھا۔

اہل حدیث کی اتنی بڑی مسجد کی تعمیر شروع ہوئی تو چند مقامی دیوبندی ملاؤوں اور ایک بریلوی مولوی نے کسی شخص کے ذریعے سی ڈی اے
میں شکایت کروا دی کہ یہ مسجد سرکاری زمین پر ناجائز قبضہ کرکے بنائی جا رہی ہے۔

اس پر بات نہ بنی تو دونوں فرقوں کے مولوی صاحبان نے مقامی آبادی کو بھی ورغلانا شروع کردیا کہ یہاں اہل حدیث کے چند گھر ہیں تو اتنا بڑا مرکز کیوں بنا رہے ہیں؟ نیز پولیس کو بھی شکایات کی گئیں کہ اہل حدیث
سرکاری زمین پر قبضہ کر رہے ہیں اور یہاں فرقہ واریت کا خطرہ ہے۔

اس پر سی ڈی اے کا عملہ وہاں گیا اور تا حکم ثانی تعمیر روکنے کا کہہ کر چلا آیا لیکن ملاؤوں کے کانوں پر جوں بھی رینگی اور انہوں نے زوروشور سے تعمیر جاری رکھی۔ بلکہ جلدی جلدی لنٹر بھی ڈال دیا۔

سی ڈی اے نے کئی نوٹسز
جاری کیے لیکن کچھ نہ ہوا۔

آخر کار تنگ آکر سی ڈی اے نے یہ کہا کہ آپ باقی زمین پر مسجد کی عمارت بے شک بنالیں لیکن جو یہ نالہ والی جگہ جہاں سے نالہ گزرے گا اسے چھوڑ دیں تاکہ پانی کا نکاس ہوسکے۔ مگر اس پر بھی ملا ٹس سے مس نہ ہوئے اور عین نالہ والی جگہ پر بھی تعمیر کروا دی۔ جس کے بعد
سی ڈی اے کا عملہ پہنچا اور صرف اس جگہ سے زیر تعمیر عمارت گرا دی جہاں سے نالہ گزرنا تھا باقی سرکاری زمین پر ان کا قبضہ برقرار رہنے دیا۔

جس کے بعد سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا گیا کہ عمران خان نے مندر بنانے کی اجازت دے دی لیکن مسجد گرا رہا ہے۔ شائد عمران خان کے فرشتوں کو بھی علم
نہیں ہوگا۔

اس مسجد کا اصل کنٹرول اہلحدیث کے سربراہ اور ن لیگ کے سیاسی ملا ساجد میر اور ابتسام الہی ظہیر ہیں جن کا مقصد اس سازش کے زریعے حکومت کو نشانہ بنانا ہے۔

ان ملاؤوں کا دین صرف اور صرف دنیا کمانے کے لیے ہی ہوتا ہے۔ یہ جھگڑا بھی ملاؤوں کا ہی تھا،
جس میں عمران خان کو مفت میں گھسیٹا جا رہا ہے۔

لعنت فسادی قبضہ گروپ مُلّا
🖐️⁩⁦🖐️⁩⁦🖐️⁩⁦🖐️
You can follow @RakWar31.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: