دورِحاضر کا عیاش ترین سلطان٬ بادشاہوں کا بادشاہ۔۔

سلطان حسن البولکیا 15 جولائی 1946 کو پیدا ہوئے اور ان کا مکمل نام سلطان حاجی حسن البولکیا معز الدین دولہ ہے
انہیں جب برونائی کا سلطان بننے کا اعزاز حاصل ہوا اس وقت ان کی عمر صرف 21 سال تھی- انہوں نے 5 اکتوبر 1967 کو تخت سنبھالا++
اور یہ اس وقت برونائی کے 29ویں سلطان ہیں-
برونائی کے اس سلطان کے پاس بےپناہ دولت ہے جس کی وجہ سے انہیں دنیا کا سب سے امیر ترین بادشاہ بھی قرار دیا جاتا ہے- سلطان حسن البولکیا 20 ارب ڈالر کے اثاثوں کے مالک ہیں- اور یہ برونائی پر گزشتہ 50 سالوں سے حکومت کر رہے ہیں +++
سلطان کی تین بیویاں اور 12 بچے ہیں-

سلطان کو برونائی کا پہلا وزیراعظم ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے جبکہ یہ وزیرِ دفاع٬ وزیرِ خزانہ٬ وزیرِ خارجہ٬ وزیرِ تجارت اور فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں-
سلطان حسن البولکیا دنیا کی مہنگی ترین گاڑیوں کے شوقین ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ان کے+++
پاس کسی بھی دوسرے انسان کے مقابلے میں سب سے زیادہ گاڑیاں موجود ہیں- سلطان 452 فراری٬ 134 کونیزیکس٬ 209 بی ای ڈبلیو٬ 179 جیگوار٬ 21 لیمگنیز کے علاوہ بھی کئی دنیا کی مہنگی اور پرتعیش گاڑیوں کے مالک ہیں
بات یہیں ختم نہیں ہوتی٬ سلطان ایسی 600 رولز رائس بھی جنہیں 24 قیراط سونے کی+++
چادر سے آراستہ کیا گیا ہے- اس کے علاوہ اتنی بڑی تعداد میں گاڑیاں رکھنے کی وجہ سے ان کا گیراج بھی دنیا کا سب سے بڑا گیراج ہے
برونائی کے یہ 29ویں سلطان عالیشان محلوں کے بھی شوقین ہیں- اور یہی وجہ ہے کہ یہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے محل میں رہائش پذیر ہیں- یہ محل 49 ایکڑ رقبے پر+++
پھیلا ہوا ہے۔پرتعیش محل میں 1788 کمروں پر مشتمل ہے- اس کے علاوہ محل میں 257 پرتعیش باتھ روم بھی تعمیر ہیں
سلطان حسن البولکیا اربوں مالیت کی جائیدادوں کے بھی مالک ہیں- یہ لاس ویگاس میں موجود دنیا کی سب سے مہنگی ترین پراپرٹی کے بھی مالک ہیں جس کی قیمت 38 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے++
سلطان کا ذاتی جہاز بھی انتہائی مقبولیت کا حامل ہے- یہ جہاز سے سونے سے تیار کیا گیا ہے اور دنیا کا مہنگا ترین پرائیوٹ جیٹ ہے- یہ جہاز 100 ملین ڈالر میں خریدا گیا تھا لیکن اس پر خالص سونے کی چادر چڑھانے کے بعد اس کی مالیت 220 ملین ڈالر ہوگئی- اس جہاز کے اندر سونے سے کی جانے والی+++
تزئین و آرائش نے اسے ایک پرتعیش محل میں تبدیل کردیا ہے
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سلطان ایک ماہر پائلٹ بھی ہیں اور عموماً اپنا جہاز یہ خود اڑاتے نظر آتے ہیں

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اتنی عیاش طبعیت کے باوجود سلطان انتہائی تعلیم یافتہ بھی ہیں- یہ 14 شعبوں میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری+++
رکھتے ہیں-
ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ سلطان کی پالیسی اور مدبرانہ فیصلے انہیں دنیا کا کامیاب ترین لیڈر قرار دیتے ہیں- سلطان نے برونائی کو ایک ٹیکس فری ریاست کا درجہ دے رکھا ہے- یہاں رہنے والے کسی بھی شخص کو کسی قسم کا ٹیکس ادا نہیں کرنا پڑتا-
اس کے علاوہ برونائی میں پولیس حکام+++
دیگر افواج٬ بچوں اور معذوروں کے لیے علاج معالجہ اور دیگر طبی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں
ایک اندازے کے مطابق سلطان حسن البولکیا کی دولت میں ہر ایک سیکنڈ میں 100 ڈالر اضافہ ہوجاتا ہے- اور یہ وہ منافع ہوتا ہے جو سلطان کی آئل ریفائنریوں اور مختلف سرمایہ کاریوں سے حاصل ہوتا ہے۔
You can follow @SyedaWrites.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: