کھوسہ صاحب انسان کو ہمیشہ رب کی بڑائی بیان کرتے ہوۓ معافی مانگنی چاہیے اور یقیناً اللہ اس سے راضی ہوتا ہے
مگر سر دنیا کے 195 ممالک میں پھیلی وباء اور اللہ کے گھروں کے در بند
مجھے تو یہ سٹوری کچھ اور لگ رہی ہے
میری ناقص عقل کہتی ہے کہ یہ انفرادی معاملہ ہے ہی نہیں+ https://twitter.com/ca_xe/status/1275103983850438657
یہ کل انسانی مخلوق کا اجتماعی معاملہ ہے
کچھ ایسا کہ حضرت انسان کی اکڑ توڑ دی جاۓ گی
اس دنیا میں مادیت پرستی ہر طرح سے انسانیت پر مکمل ہاوی ہو چُکی ہے اجتماعی طور پر بڑی طاقتوں کو دیکھ لیں کہ انہوں نے وسائل پر قبضہ کے لیے ملک کے ملک برباد کر دئیے
ہنستے بستے گھر اُجاڑ دئیے+
قوموں کی باقاعدہ نسل کشی کی گئی جو آج تک جاری ہے نسل انسانی پر زندگی تنگ کر دی گئی
انفرادی طور پر دیکھ لیں میری زبان پر تو مقدس کلیمات جاری ہیں مگر میری زبان سے محض ایک فٹ نیچے میرے دل میں پیسہ اور طاقت ہی میرا خدا ہے
پیسہ اور طاقت کہاں سے اور کیسے آرہی ہے میں نے کبھی نہیں سوچا+
میں اللہ سے رحم مانگ رہا ہوں اسکی دو وجوہات ہیں پہلی کہ میں وباء سے پچا رہوں دوسری کہ میرا ذریعہ معاش بچا رہے
مگر جو میری رعیت میں ہیں اُن پر میں رحم کرنے کو تیار نہیں وہاں میں بلکل اپنا آپ خدا سمجھتا ہوں بھلے وہ مذھب کی کرسی ہے معاش کی کرسی ہے یا اقتدار کی
کیا ہم لوگ+
دوسرے کو space دیتے ہیں؟
اجتماعی طور پر بڑے ملک چھوٹے ملکوں کو نہیں دیتے اور انفرادی طور پر میں اپنے سے کمزور کو نہیں دیتا
مجھے تو معاملہ گڑبڑ لگ رہا ہے
طب اور تعلیم دنیا کے معزز ترین شعبے ہیں اس وبا میں جس طرح انکا گھناؤنا چہرہ کم از کم پاکستان میں سامنے آیا کہ گھن آنے لگی ہے+
بارہ لاکھ روپیہ کا انجیکشن اور لاکھ روپیہ تک پرائیویٹ ہاسپیٹل کا کمرہ ایک ارب ایکسپو پرqurantineسینٹر پر خرچ ہوا،سکول بند اور فیسز پوری
اسے انسانیت کہتے ہیں؟
اب آج کی ریپورٹ ہے کہ یورپ امریکہ میں covid-19کا گراف نیچے آرہا ہے
اللہ کرے ایسا ہی ہو
لیکن مجھے تو لگتا ہے کہ استعمار کے+
پلرز وہ چند گھرانے جنکی دولت ایک طرف اور اس پوری دنیا کی دولت دوسری طرف وہ فیصلہ کرچُکے ہیں کہ اس دنیا کوherd immunityسے گذارا جاۓ،اندازہ ہے کہ 30%انسان ختم ہو جائیں گے
آپ کیا سمجھتے ہیں اُنکی صحت پر کوئی اثر پڑے گا؟ بلکل بھی نہیں
ہاں اگر لاک ڈاؤن چلتا ہے تو اُنکی بزنس ایمپائر+
کون چلاۓ گا؟
ہمیں تو کچھ معلوم ہی نہیں
اُنہوں نے کہا گھروں میں قید ہو جاؤ ہم ہو گئے اب وہ کہہ دیں گے باہر نکل آؤ ہم نکل آئیں گے
آج وہ ڈیٹا دے رہے ہیں کل ڈیٹا دینا بند کر دیں گے
انہیں اپنی ایمپائیرز کی فکر ہے بلکل اُسی طرح جیسے مجھے اپنے بزنس کی فکر ہے،بندہ مرتا ہے تو مرجاۓ+
باقی میری بھی دُعا ہے کہ اللہ اپنی مخلوق پر رحم کردے
مگر لگتا ہے کہ اس بار انسان کو سبق سیکھایا جاۓ گا
بہرحال پاکستان میں میرا دوستوں کو مشورہ ہے کہ اپنے آپ کوconsolidateکر لیں
تمام اضافی اخراجات ختم کردیں
تاکہ آپ زیادہ دیر تکsurviveکر سکیں پہلے بھی کہا تھا آج پھر کہتا ہوں کہ+
کرونا نے اس ڈاکٹرائین کو breathing space دے دی ہے،اس نااہل سلیکٹد حکومت نے آپ کے لئے کچھ نہیں کرنا اور یہ سب کرونا سے لمبے نوٹ کما رہے ہیں اور کیونکہ ملک میں ایمرجینسی ہے کل کو انہوں نے بہت آرام سے کہہ دینا ہے کہ کرونا سارا پیسہ کھا گیا
برباد میں اور آپ ہونگے اشرافیہ نہیں
آخر میں دُعا کہ بے شک تمام طاقتوں کا مالک اللہ رب ذولجلال واحد و احد ہے
اسکی حاکمیت اور اُسکی صفات میں کوئی شریک نہیں وہ یکتا ہے
اور نہیں کوئی عبادت رکوع و سجود کے لائق ما سواۓ واحد اللہ کے
اے رب ذولجلال اپنی مخلوق پر رحم فرما دے تجھے تیری عظمت والی شان کا واسطہ🙏 آمین
You can follow @saaraaab.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: