لوگ پتانہیں کیوں گاوں کی زندگیfantasise کرتے ہیں۔وہاں کی زندگی بہت سادہ اور بنیادی ضروریات زندگی سے محروم ہے۔سخت اور دشوار موسم میں رہنا اوپرسے بجلی کا گھنٹوں غائب رہنا،لکڑیاں جلا کرگھنٹوں کھانا پکانا۔اگر پالتو مویشی ہیں تو ان کی دیکھ بھال کرنا ان سب کے لیے سخت جان ہونا+
بہت ضروری ہے ۔زرعی زمین ہے تو کام دگنا۔صبح سویرے کھیتوں میں نکل جانا۔آگ برساتے سورج،موسلا دھار بارش اور کڑک دار جاڑے میں کام کرنے والوں کو آفرین۔فصل کو دن رات اپنے خون پسینے سے سینچنا۔بوائی سے کٹائی تک۔بہت ہمت کا کام ہے جس میں سخت محنت درکار ہے+
پانی نہیں ہے توکئی کلومیٹر جاکرپانی بھر کے لانا۔ لوگ کئی کئی دن غسل نہیں کرتے۔پانی کےبغیر جینا محال ہے مگر یہ بے چارے پتا نہیں کیسے گزارا کرتے ہوں گے۔سیوریج کا نظام نہ ہونے کے برابر۔گلیوں میں عجیب سی باس ۔لوگ سمجھتے ہیں کہ شاید پیسوں کی ریل پیل ہوتی ہےمگر اکثریت آسودہ حال نہیں+
لوگ رات میں جلدسونے اورمرغے کی پہلی بانگ پر بیدارہونےکے عادی۔بچوں کی تربیت میں بالکل دلچسپی نہیں لیتے۔بچوں کی لائن لگا کر انھیں گلیوں میں بھوکےبھیڑیوں کی ہوس کا نشانہ بنانے کےلیے چھوڑ دیاجاتا ہے۔کسی کی ناک بہہ رہی ہے تو کسی کے پیر میں چپل نہیں ہے۔فیملی پلاننگ ! ارےوہ کیا ہوتی ہے؟
ایک اور چیز جو غور طلب ہے وہ یہ کہ پیسا پلے ہونہ ہو اسمارٹ فونز ان کے ہاتھ میں لازمی دکھائی دیں گے۔ہر آدمی اپنے تئیں ہیرو بنا گھوم رہا ہے۔لڑکیوں میں ٹک ٹاک کا رجحان ہے تو لڑکے بھی اس ایپ کے نشے میں غرق دکھائی دیتے ہیں۔بجائےاس کے ان نوجوانوں کو کسی تعمیراتی سرگرمیوں میں ڈالا جاتا+
نوجوانوں کوایک بےمقصد اور لایعنی سرگرمی کے پیچھے لگا دیا گیاہے۔کہا جاتا ہے گاوں کے لوگ سادہ ہوتے ہیں مگر جناب ایسا کچھ بھی نہیں۔ ان لوگوں میں الگ قسم کی چالاکی اور مکاری پائی جاتی ہے،گھریلو سیاست میں مردوزن مشاق ہیں اور اکثریت دین سے بہت دور دکھائی دیتی ہے+
میرا سچ یہ ہے کہ مجھے گاوں کی زندگی بالکل پسند نہیں آئی۔آپ چند ماہ پہاڑوں دلکش نظاروں کےسحر میں گرفتاررہ سکتے ہیں،دوردور تک لہلہاتےکھیتوں کوآنکھوں میں قید کرسکتے ہیں ،پگڈنڈیوں پر اٹھلا کر چل سکتے ہیں مگر مستقل طور پر گاوں میں رہنا دیوانے کا خواب ہے۔یقین نہیں آتا تو آزمائش شرط ہے۔
You can follow @khaansaaib.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: