اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ عوام کا کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہ لینا ہے۔ آپ کو ہر جگہ عوام طے کردہ اصولوں اور قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کیوں؟ کیا عوام کو اپنی زندگی پیاری نہیں؟
میری نظر میں اس کی سب سے بڑی وجہ حکومت پاکستان کی جانب سے شروعات میں جاری ہونے والے پیغامات اور کنفیوزڈ پالیسیز ہیں۔ کبھی کہا گیا کہ لاک ڈاؤن نہیں ہو گا مگر پھر اگلے ہی دن پاکستان فوج لاک ڈاؤن کا عملا اعلان کر دیتی ہے۔ پھر سمارٹ لاک ڈاؤن کا شوشہ چھوڑا گیا۔
کسی وقت بھی کوئی ایک جامع اور متفقہ پالیسی سامنے نہیں آئی جس سے عوام کو ایک ٹھوس پیغام دیا جاتا۔
اس سے بھی بڑی غلطی وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب تھے۔ اپنے خطبوں میں وزیر اعظم کبھی اس کو فلو کہتے نظر آئے اور کبھی ہم نے ’کورونا سے ڈرنا نہیں، کورونا سے لڑنا ہے‘ اور ’کورونا وائرس جان لیوا نہیں‘ جیسے پیغامات بینرز اور ٹی وی پر نظر آئے۔
عوام کو کبھی صحیح طریقے سے آگہی دی ہی نہیں گئی۔

پھر کہا گیا کہ پاکستان میں اتنا بڑا مسئلہ نہیں ہے جتنا دنیا بھر میں ہے۔ گویا کہ انتظار کیا جاتا رہا کہ مسئلہ شدت اختیار کرے پھر کچھ کریں گے۔
اب صورت حال یہ ہے کہ ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی ایسا شخص ہے جو اپنی قریبی رفقا میں سے کسی پازیٹو کیس کے بارے میں جانتا ہے۔ اور سارا ملبہ بھی عوام پر ہی ڈالا جا رہا ہے۔

اس سب کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان؟ فوج؟ کابینہ؟ عوام؟
You can follow @SaqibTanveer.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: