COVID-19
بہت ہی دلچسپ ایک سٹڈی Cell جرنل میں 26 مئی کو چھپی یہ جرنل بائیولوجیکل سائنسز کے ٹاپ جرنلز میں شمار کیا جاتا ہے۔
اس سٹڈی میں 2 مفروضوں کو سلجھایا گیا۔ مفروضے۔ 1۔ اس وائرس کی ٹرانسمیشن ہوائی پارٹیکلز سے ڈائریکٹلی پھیپھڑوں کو جا کر انفیکٹ کرتی ہے۔
2۔ وائرس پہلےناک میں
میں ریپلیکٹ کرتا ہے، پھر oropharynx سے پھیپھڑوں میں جاتا ہے۔
ان دونوں کو چیک کرنے کیلیے ریورس جیینیٹکس استعمال کرکے وائرس بنایا گیا جس کے ے ساتھ fluorescent پروٹین لگائی گئی تاکہ وائرس کو ٹریک کیا جا سکے وہ کیا روٹ لیتا، اور اسکو کنفرم سیلز میں وائرس کی ریپلیکیشن rtPCR
کے ذریعے کیا گیا۔ اسکے علاوہ مردہ کے ٹشوز کو بھی سٹڈی گیا۔
یہ بات شروع سےہی معلوم ہےکہ وائرس کو سیل کی اینٹری میں ایک خاص ریسپٹر پروٹین ACE2 چاہیئے ہوتا ہے،یعنی جس سیل میں یہ ہوگی وائرس اسی میں داخل ہوسکتا ہے اور وہاں جا کر ریپلیکیشن کرے گا۔
موجودہ آرٹیکل سے یہ بات سامنے آئی ہے
ناک کی ٹشوز کے سیلز میں یہ پروٹین پھیپھڑوں سے زیادہ پائی جاتی ہے، اور وائرس کو یہاں پر زیادہ ریپلیکیشن کرتاہوا دیکھا گیا۔ وائرس یہاں اپنانمبر بڑھاتا رہتا ہے اور پھر microaspiration سے پھیپھڑوں میں جاتا۔ microaspiration کا phenomenon ریسپائریٹری مریضوں،بوڑھوں، موٹاپے، ذیابیطس میں
زیادہ ہوتاتوایک فیکٹر انکوزیادہ متاثر کرنےکا یہ بھی ہوسکتایے۔
۔اس وائرس کی ریپلیکیشن کا مختلف سیلز میں تغیر دیکھا گیا، بنیادی وجہ تو ریسپٹر پروٹین ہوسکتی ہےلیکن ساتھ کچھ ایسے سیلز جن پر یہ ریسپٹر تھا انمیں وائرس کی ریپلیکیشن نہیں دیکھی گئی جو کسی اور نان سپیسفک امیون میکانزم کی
موجودگی کا اشارہ کرتا ہے، یہی وجہ بھی ہوسکتی ہےوائرس مختلف لوگوں میں مختلف طرح سے برتاو کرتا۔ کچھ لوگوں میں سونگھنےکی حس متاثر ہونے کی بھی وجہ ناک میں وائرس کی ریپلیکیشن اور ہائی وائرل لوڈ وجہ ہوسکتی ہے۔اگرچہ وائرس کاپھیلاؤ ڈائریکٹ پھیپھڑوں سے باہر ممکن ہے لیکن ہائی ٹرانسمیشن
وائرس کی بھی اسی وجہ سے ہوسکتی ہے۔
وائرس کی ناک میں ہی ہائی لوڈ کی موجودگی ماسک کے استعمال، ایسی تھیراپیوٹک اور امیون سٹریٹجی جو وائرس کا ناک میں وائرل لوڈ بھی کم کرے پر بھی زور دیتی یے۔ علاوہ ازیں اس سٹڈی میں ناک کی رطوبت میں بھی وائرس کے خلاف بننے والی اینٹی باڈیز دیکھی گئیں
مطلب خون کے علاوہ ادھر بھی پروٹیکشن
مہیا کرتی ہیں۔ یہ سٹڈی وائرس کی مزید pathogenesis کو سمجھنے اور نئے ماڈل بنانے میں کافی فائدہ مند ثابت ہوگی۔
Article & images source
https://www.sciencedirect.com/science/article/pii/S1286457920300836
-Wictionary
You can follow @abihqureshi.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: