فتح قسطنطنیہ کے لئے لشکر نکلا تو اس میں ایک بیمار بوڑھا بھی تھا جو بھی اسے دیکھتا تعظیم دیتا ادب سے پیش آتا معلوم ہوتا تھا کہ کوئی معزز شخصیت ہیں لشکر والے انہیں ساتھ لے جاتے ہوئے ہچکچا ریے تھے کہ بڑھاپے میں کہاں تلوار بھالے چلا پائیں گے پھر راستے کی صعوبتیں.... لیکن وہ بزرگ ساتھ
چلنے پر مصر رہے اور کیسے پیچھے رہ جاتے سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما رکھا تھا کہ تم قسطنطنیہ فتح کرو گے اور وہ کیا ہی لشکر ہوگا اور کیا ہی اسکا امیر... محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ سن لینے کے بعد وہ کیسے یہ لشکر، یہ سفر چھوڑ دیتے وہ لشکر اسلام کے
ساتھ قسطنطنیہ چلے آئے یہاں فصیل شہر تک پہنچ گئے
قسطنطنیہ کو فتح کرنا تقریباً ناممکن تھا اگر آپ کبھی استنبول جائیں توشہر پناہ کی مضبوط فصیل دیکھیے گا دو بندے ساتھ دوڑ لگا سکتے ہیں
شہر کا محاصرہ ہوا دن رات اور رات دن میں تبدیل ہوتے گئے اس بوڑھے لشکری کی طبیعت بگڑ گئی اور بگڑتی چلی

گئی اس بزرگ مجاہد کو اندازہ ہوگیا کہ اب مہلت کم رہ گئی ہے اس نے وصیت کی کہ مجھے یہیں دفنانا میری قبر قسطنطنیہ سے جتنی قریب ہو بنانا ان کا انتقال ہوا اور وصیت کے مطابق مسلمان قسطنطنیہ کی فصیل کے پاس پہنچے صلیبیوں سے کہا ہمارا ایک بزرگ ساتھی انتقال کر گیا ہے اسے اسکی وصیت کے
مطابق یہاں دفنا رہے ہیں دیکھو کوئی شرارت نہ کرنا، صلیبیوں نے اس مجاہد کی آخری خواہش کا پورا احترام کیا کمانوں سے تیر نکال لیے جس کے بعد اس بزرگ صحابی کو وہیں فصیل کے پاس دفنا دیا گیا انکی قبر آج بھی موجود ہے ترکی انہیں احتراما" ایوپ سلطان" کے نام سے پکارتے ہیں یہ" سلطان" حضرت
ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ہی تھے
آج اسی ترکی کے خبر رساں ادارے انادولو نے بتایا ہے کہ ادلب میں حضرت عمر بن عبدالعزیز اور انکی اہلیہ فاطمہ کی قبریں کھود ڈالی گئی ہیں ان کی بے حرمتی کی گئی ہے ایک وڈیو دیکھی ہے جس میں ایک بدبخت قبر سے نکالی گئی کھوپڑی سامنے رکھ کر سگریٹ کے کش

لگاتے ہوئے ہنس رہا ہے....دل مسوس کر رہ گیا ہے یہ کون غلیظ پلید لوگ ہیں ان کا مسلک شیطانیت کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟
انادولو کے مطابق ایران نواز میلشیا گروپ کی یہ کارروائی ہے میں تو انہیں شیطان نواز ابلیسی کہوں گا ان سے اچھے باکردار تو وہ صلیبی تھے جنہوں نے اپنے دشمن کا اتنا لحاظ
انادولو کے مطابق ایران نواز میلشیا گروپ کی یہ کارروائی ہے میں تو انہیں شیطان نواز ابلیسی کہوں گا ان سے اچھے باکردار تو وہ صلیبی تھے جنہوں نے اپنے دشمن کا اتنا لحاظ
کیا اس سے پہلے یہی حرکتیں داعش بھی کر چکی ہے اور افسوس کہ ان کی اوچھی حرکتوں کو بنیاد بنا کر آج اہل تشیع طنز کر رہے ہیں
یہ سب دیکھ کر مجھے بریلوی مسلک کے جید عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کی نشتر پارک میں 12 ربیع الاول کے جلسے کی تقریر یاد آ رہی ہے کہ یہ اتحاد بین
یہ سب دیکھ کر مجھے بریلوی مسلک کے جید عالم دین علامہ شاہ تراب الحق قادری کی نشتر پارک میں 12 ربیع الاول کے جلسے کی تقریر یاد آ رہی ہے کہ یہ اتحاد بین
المسلمین کیا ہوتا ہے کوئی اتحاد بین المسلمین وسلمین نہیں شیعہ شیعہ ہوتا ہے اور سنی سنی... میں سنیوں اور شیعوں کو ایمان کی سند دینے والا کون اور میری اوقات کیا دونوں اپنے اپنے طور پر مسلمان اور مومن ہوتے رہیں لیکن کاش انسان بھی ہو لیں
آج کہنے پر مجبور ہوں کہ یہ دو مذہبی اکائیاں
آج کہنے پر مجبور ہوں کہ یہ دو مذہبی اکائیاں
ریل کی پٹڑیاں ہیں جو ساتھ بچھائی جا سکتی ہیں مگر ایک نہیں ہوسکتیں،سنی اور شیعہ میں شدید بغض ہے اس پر عطر سے بھیگی اتحاد بین المسلمین کی کتنی ہی چادریں ڈال لیں یہ بغض تعفن دیتا رہے گا