آج یوم خلافت کے بابرکت موقع پر کسی نے مجھے عبدالغفار #Janbah صاحب کے مختلف خطبات و خطابات میں سے چنیدہ حصوں پر مشتمل کلپ بھجوایا ۔ جس میں جنبہ صاحب خلفائے احمدیت کو ’’کھڑپینچ‘‘ ’’پھنے خان‘‘ وغیرہ ایسے نازیبا القاب سے یاد کرتے ہوئے طنز کرتے اور یکطفرفہ چیلنجز دیتے دکھائے گئے ہیں۔
ان میں بھی حضرت مصلح موعود ؓ پر موصوف نے زبان زیادہ دراز کی ہے۔
ان کی ان پھبتیوں اور نازیبا گفتگو کا جواب دینا ضروری نہیں ہے کیونکہ بقولِ شاعر:
اپنا منہ ہی کر لیا گندا
پاگل نے جب چاند پہ تھوکا
بہرحال ان پر اور انکے متبعین پر ترس کھاتے ہوئے میرا جنبہ صاحب اور ان کے متبعین کو مشورہ ہے کہ اس طرح ہوائی باتوں اور پھبتیاں اڑانے سے کہیں بہتر ہو جو آپ ساری پیشگوئی کو تو چھوڑ دیں ،پیشگوئی کے صرف ایک جز’’ علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا جائے گا‘‘ کو ہی اپنی ذات میں ثابت کر لیں ۔
آپ قرآن کریم کی تفسیر لکھیں اور تفسیر کبیر سے اچھی تفسیر پیش کریں۔ ملائکۃ اللہ ، تقدیر الٰہی، اسلام میں اختلافات کا آغاز، منہاج الطالبین، فضائل القرآن، ہستی باری تعالیٰ وغیرہ ایسی معرکہ آراء کتب و تقاریر کے ہم پلہ کوئی تقریر کوئی کتاب تحریر فرمائیں۔
حضرت مرزا غلام احمد صاحبؑ، جن کو آپ بھی اپنا مطاع خیال کرتے ہیں ، کی سوانح سے ہی کچھ سیکھ لیں ۔ مرزا صاحب کو کوئی جانتا نہ تھا لیکن براہین احمدیہ لکھی ہی تھی کہ پورے بر صغیر میں چرچا ہو گئی اور سعید روحیں جمع ہونے لگ گئیں۔
آپ سے بھی گزارش ہے کہ علوم ظاہری و باطنی کو اپنے اندر ثابت کرنے کے لئے کوئی معرکہ سر فرمائیں ۔ بجائے ایسے بودے اور کم ظرفی کا مظاہرہ کرنے والے خطابات دیں۔
جب آپ پیشگوئی کا یہ ایک جز بھی اپنے اندر ثابت کر لیں گے تب آپ التفات کے قابل ہیں
@arshimalik50 #Khilafat #AhmadiyyaTrueIslam
You can follow @najeeb__ayaz.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: