اقبال، مودودی اور ضیاء الحق
تحریر سعید حسن
پاکستان کی جو موجودہ مسخ شدہ شکل نظر آتی ہے اس کی بہت سی وجوہات ہیں مثال کے طور پر فوجی آمریت، کرپشن، علاقائی تعصبات وغیرہ، مگر جو مکروہ شکل پاکستان کی اسلام پسند وارداتیوں نے کی ہے ان کے سرخیل اقبال، مودودی اور ضیاء الحق ہیں۔۔۔+
اقبال کے مرد مومن اور شاہین نے اس ملک کی بنیادوں کو نہ صرف جڑسے ہلا دیابلکہ لاکھوں لوگوں کو ہلاک، کئی نسلوں کو گمراہ کیا، اور عقلی طور پر قوم کے ایک بڑے حصے کو دولے شاہ کا چوہا بنادیا.
اقبال نے مرد مومن کا کردار نطشے کے سپرمین سے لیا.اسکو اسلامی رنگ دیکر مردِ مومن بنا دیا۔۔+
یہ مردِ مومن انسانیت کے لئے کچھ نہیں کرتا تلوار تیر خنجر طمنچہ وغیرہ اسکا سب کچھ ہے. اقبال مردِ مومن کو کہہ رہا ہے ساری دنیا تمہارے باپ کا مال ہے تلوار أٹھاؤ اور چھین لو:
چین و عرب ہمارے ہندوستان ہمارا
اب اگر جہادیوں نے اس فلسفے پر عمل کیا تو کیا یہ اقبال کا فلسفہ نہیں ہے؟.۔۔۔+
اقبال کا مرد مومن جدیدیت اور ایجادات سے بھی عاجز دکھائی دیتا ہے، لیکن انہیں استعمال کرنے میں زرا سی شرم بھی محسوس نہیں کرتا.

ہےدل کےلئےموت مشینوں کی حکومت
احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات

اب جیسے اقبال خود جرمنی پڑھائی کے لئے ہوائی جہاز پر نہیں گدھے پر بیٹھ کر گئے تھے.۔۔+
اقبال نے اپنے لئے سر کا خطاب پسند کیا لیکن منافقت دیکھیں کہ مومن کو کس چیز کی ترغیب دیتے ہیں:

شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن
نہ مالِ غنیمت نہ کِشور کشائی

اقبال کے خواب میں مودودی اور ضیاء الحق جیسے سورما پروان چڑھے ہیں۔۔+
اب آئیں مودودی کی طرف ان کا دانشور بھی اقبال تھا اور اقبال کی آئیڈیالوجی کو جماعت اسلامی کی تنظیم میں وہی خصوصیت حاصل ہے جو سانپ میں زہر کو، مودودی کا طریقہ واردات بہت کیلکولیٹڈ تھا. عام دینی مدرسوں کے بجائے انہوں نے اپنی توجہ پہلے سے قائم شدہ تعلیمی اداروں کی طرف دی.
جہاں مڈل کلاس کے بچے پڑھتے ہیں اور آگےچل کر معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار بنتے ہیں۔مودودی قربانی کی کھالوں اور چندے کی اہمیت سے بخوبی واقف تھے.ایدھی اور ایم کیو ایم سے پہلے کھالوں مسجدوں اور چندے پر ان کی
مکمل اجارہ داری تھی.۔+
کشمیر فلسطین چچنیا بوسینیا کے نام اور قدرتی آفات پر لوگوں کے دئیے ہوئے عطیات خیرات زکات فطرہ چندہ اور صدقہ مودودی کی جماعت، فاشسٹ سیاسی عزائم اور تعلیمی اداروں میں تھنڈر اسکواڈ بنانے پر خرچ کرتی تھی. اللہ کے فضل سے افغان جہاد کے ڈالروں میں آنے والی امداد کی برکات بھی سمیٹیں.۔۔+
مودودی کی پہلی مشہور تنصیف الجہاد فی الاسلام تھی. کتاب سے زیادہ یہ کافروں کے سری پائے بنانے کی تراکیب تھیں اس میں مودودی عالم سے زیادہ قصائی نظر آتا ہے. مثال کے طور پر "جہاد میں کیسے قتال کیا جائے، ہاتھ پاؤں گردن کیسے اڑائی جائے، کتنی عمر کے مرد بچوں کا قتل کیا جانا چاہئے.
عورتوں کو جنس کی طرح مالِ غنیمت کے طور پر کیسے بانٹا جائے.
مودودی کے مطابق”اسلام اصل میں ایک جنگجوانا آئیڈیالوجی ہے، جو دنیا میں سارے موجودہ نظاموں کو مسلح جہاد کے ذریعے ختم کرکے اسلامی شریعتی نظام کو رائج کرنا ہے”۔۔+
مودودی کے بیٹے فاروق مودودی کے مطابق جب…..
مودودی جماعت اسلامی کی تشکیل کے لئے سرگرم تھے تو اسکا مینی فیسٹو مولانا ابو الکلام آذاد کو بھی دیا، انہوں نے پڑھ کر کہا یہ تو کسی فاشسٹ جماعت کا مینی فیسٹو لگتا ہے.
پاکستان کی مخالفت کرنے کے بعد مودودی اور جماعت کا یہ کہنا کہ ۔۔+
یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا. منافقت نہیں تو کیا ہے.
1970 کی شرمناک فوجی شکست بہرحال مکروہ جنرلوں نے کسی پر ڈالنی تھی. مودودی اور اسکی جماعت بنگالیوں پر ظلم کرنے میں فوج کے شانہ بشانہ تھی. الشمس اور البدر جسے بنگلہ زبان میں شاترو اور شھنگھو کہلاتی تھیں ۔۔+
ہر طرح کی قتل وغارت اور بنگلہ عورتوں کے ریپ تک میں ملوث رہیں.
اب آئیے ضیاء الحق کی جانب یہ وہ تسلسل ہے جو اقبال کی بیمار مردِ مومن والی سوچ اور مودودی کے خود ساختہ شریعتی نظام کو دنیا پر لاگو کرنے کے پاگل پن کے دورے کے سوا کچھ نہیں.۔۔+
ضیاء الحق کو اقتدار میں آنے کا موقع نظام مصطفی کی تباہ کن تحریک کے نتیجے میں مل گیا.
ضیاء الحق نے اس ملک کو دہشتگرد منافقوں اور کرپشن کی آماجگاہ بنا کر رکھ دیا. ہر ادارے میں اسنے اور اسکے بےشرم جنرلز نے راجہ پورس کے ہاتھیوں کا کردار ادا کیا.۔۔۔+
17 اگست کو آخر کار اقبال کا مرد مومن آموں کی پیٹی پر بیٹھ کر پرواز کر گیا.
ضیاء الحق اقبال کے مرد مومن کی معراج تھا۔
You can follow @zahida_rahim.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: