عربی زبان کی ایک کہاوت ہے

قتلت یوم قتل الثور الابیض
میں تو اسی دن قتل ہو گیا تھا جس دن
سفید بیل قتل ہوا تھا

اس کی تفصیل یوں ہے کہ
کسی جنگل میں دوبیل رہتے تھے
ایک لال اور ایک سفید
جن کی آپس میں گہری دوستی تھی
ایک ساتھ گھومنا پھرنا اور چرنے کیلئے بھی ایک ساتھ آنا جانا
جاری ہے👇
ان کی اس مثالی دوستی کی وجہ
سے اس جنگل کا شیر ان پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا تھا
اس نے جب کبھی ان میں سے کسی ایک پر حملہ کیا تو دونوں نے مل کر اس کی وہ درگت بنائی کہ شیر کو اپنی جان کے لالے پڑ جاتے
شیر نے ایک چال چلی لال بیل سے چکنی چپڑی باتیں کر کے اور روشن مستقبل کے
جاری ہے 👇
سہانے سپنے دکھا کر اپنے ساتھ ملا لیا
لال بیل اس کی باتوں میں آ گیا کہ بیل کی دوستی کے مقابلے میں شیر کی دوستی زیادہ محفوظ نظر آ رہی تھی،
لال بیل جب شیر سے مل گیا اور سفید بیل اکیلا رہ گیا تو چند دنوں کے بعد شیر نے اس کے شکار کا پروگرام بنایا اور اس پر حملہ کر دیا،
جاری ہے 👇
پہلے تو دونوں مل کر
شیر کو بھگا دیا کرتے تھے
مگر اب اکیلے بیل کیلئے شیر کا
مقابلہ مشکل ہو گیا،
سفید بیل نے اپنے ساتھی بیل کو بہت پکارا بہت آوازیں دیں
پرانی دوستی کے واسطے دئیے
اور بیل ہونے کے ناطے بھائی چارے کا احساس دلایا
مگر شیر کی دوستی کے نشے سے سرشار
جاری ہے 👇
لال بیل ٹس سے مس نہ ہوا
اور اپنی برادری کے ایک فرد کو شیر کے ہاتھوں چیر پھاڑ کا شکار ہوتا دیکھتا رہا،
وہ آج بہت خوش اور مطمئن ہوا
کہ شکر ہے میں اس کے ساتھ نہیں تھا
ورنہ آج میرا کام بھی اس کے ساتھ ہی تمام ہوجاتا
تھوڑے دن گذرے کہ
شیر نے لال بیل کو بھی شکار کرنے کا
جاری ہے 👇
پروگرام بنا لیا
جب شیر نے اس پر حملہ کیا تو
لال بیل نے زور سے ڈکارتے ہوئے
جنگل کے باشندوں کو یہ پیغام دیا کہ
"میں تو اسی دن قتل ہو گیا تھا
جس دن سفید بیل قتل ہوا تھا"

اُمت مسلمہ
بھی آج کل اسی حالت کا شکار ہے.
سب شیر کی دوستی پر خوش اور مطمئن ہیں اور یہ یقین کئے
جاری ہے 👇
بیٹھے ہیں کہ باقیوں کی باری تو لگ رہی ہے
مگر ہماری باری نہیں لگے گی،
کیونکہ ہم تو جنگل کے بادشاہ کے دوست
اور مقرب ہیں
ان احمقوں کو یہ سادہ سی حقیقت سمجھ نہیں آ رہی کہ شکاری اور شکار کے درمیان دوستی جیسا غیر فطری رشتہ ہو ہی نہیں سکتا ہم نے باری باری
جاری ہے 👇
افغانستان
عراق
فلسطین
شام
بوسنیا
چیچنیا
کشمیر
برما اور صومالیہ میں
مسلمانوں کے خون میں لت پت لاشوں کو تڑپتے دیکھا
حلب اور ادلب پر کیمیکل بموں کے حملے دیکھے
فلسطینی مسلمانوں کے جنازوں پر بمباریاں دیکھیں
عراق میں مسلمانوں کو قتل کرنے کے نئے سے نئے حربے دیکھے
جاری ہے 👇
برمی مسلمانوں کو زندہ جلانے
اور ان کے جسمانی اعضاء کو کاٹ کاٹ کر پھینکتے دیکھا
افغانستان پر کارپٹ بمباری سے لیکر
" بموں کی ماں " کا حملہ دیکھا مگر اس خوشی میں چپ سادھے اطمینان سے بیٹھے ہیں کہ ان سب کی باری تو لگی ہے مگر ہماری نہیں لگے گی،
جاری ہے 👇
ذرا غور کیجیے
کہیں ہم سب بھی لال بیل تو نہیں بن گئے ہیں...!!!
اللّٰه نہ کرے کہ ہم پر پچھتاوے کی
وہ گھڑی آ جائے جب ہم بھی بے ساختہ یہ کہنے پر
مجبور ہوجائیں کہ

" قتلت یوم قتل الثور الابیض "

ہم کو تو
وہابی
دیوبندی
شعیہ
سنی
بریلوی
فلاں فلاں سے ہی فرصت نہیں

"مؤمنو متّحد ہو جاؤ "
You can follow @SohailLionKing.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: