سترہ رمضان 2017 کے دن پاک فوج کا جوان
ڈیوٹی پر مامور باجوڑ کے ایک پہاڑ کی چوٹی پہ کھڑا ہے،اچانک اندھی گولی جوان کےدائیں کندھے سےذراسی نیچے بغل میں لگتی ہے،جوان کو زبردست جھٹکا لگتاہے اور درد کی ایک نہ رکنےوالی لہر اسکے سارے بدن میں دوڑ جاتی ہے،گرمی میں روزے کی حالت میں
جاریhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
سنائپر شاٹ سے اس کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھانے لگتا ہے ، وہ اپنے ساتھی جوان کو آواز دیتا ہے کہ حملہ ہوا ہے اور مجھے گولی لگی ہے ، ایک دم ہی وھاں موجود پانچ جوان اپنی پوزیشنز لیتے ہیں ، زخمی جوان کو ریسکیو کیا جاتا ہے اور فرسٹ ایڈ دی جاتی ہے
زخمی جوان ایکhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
سیکنڈ لیفٹیننٹ ہے جس کی وردی خون سے تر ہے اور خون کسی فوارے کی طرح نکل کر پاک سر زمین کو سیراب کر رہا ہے ، ابتدائی طبی امداد کےبعد زخمی کوپینے کےلئےپانی دیا جاتا ہے جسے وہ روزے کی وجہ سےپینے سے انکار کر دیتا ہے
کمانڈر ہونے کے ناطے پہاڑی کی حفاظت کی ذمہ داری بھی اس کی ہے کیونکہ https://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
وہ پہاڑی ایک گزرگاہ کے طور پہ استعمال ہوتی ہے اور دہشتگرد ہر قیمت پر اسے حاصل کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ آسانی سے اپنے مذموم مقاصد کے لئے اپنے آنے جانے کا راستہ کھلا رکھیں زخمی سیکنڈ لیفٹیننٹ اپنے جوانوں کو فوراََ پوزیشنز پر واپس جانے کا حکم دیتا ہے
اور خود حالات کا جائزہ لینے کیhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
خاطر قدرے اونچی جگہ پر پہنچنے کے لئے رینگنا شروع کرتا ہے حوالدار صاحب کی نظر جوان پر پڑتی ہے تو وہ بھاگ کر آتا ہے اور کہتا ہے صاحب آپ کا خون بہت بہہ رہا ہے آپ پلیز اوپر جانے کی کوشش نہ کریں ہم سنبھال لیں گے،افسر مسکراتے ہوئے حولدار صاحب کی طرف دیکھتا ہے اور کہتا ہے آپ مجھےکیوںhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
اس مقام سے محروم کرنا چاہتے ہیں جس کی خواہش میں نے ہر پل ہر لمحہ کی ہے ، آپ اپنی پوزیشن لیں اور جوانوں کامورال بلند رکھیں ، دہشتگردوں کا ایک جتھہ پیش قدمی شروع کرتا ہے اور ایک محفوظ فاصلے پر رک جاتا ہے ،فوجی جوان اپنی پوزیشنز پر بے تابی سےدشمن کے آگے بڑھنے کا انتظار کر رہے ہیںhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
، وقت تھم چکا ہے زخمی جوان جس کی زبان پر مسلسل کلمۂ طیبہ کا ورد جاری ہے ، اس کی آنکھوں میں ایک ٹھاٹیں مارتا سمندر ہے جسے دیکھ کر دیکھنے والےکا دل بھی دہل جاتا ہے ، پھر دیکھا گیا کہ جس پہاڑی پر پاک فوج کے جوان موجود تھے وہاں آگ برسنا شروع ہوگئی دہشتگردوں کیhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
طرف سے راکٹ فائر کئے جانے لگے چند ہی منٹوں میں آگ اور گرد کے طوفان نے چوٹی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، کچھ جوانوں کو معمولی زخم آئے جو ان کے لئیے روز کی روٹین جیسے تھے ، خاموشی کا ایک لمبا وقفہ آیا اور دہشتگرد یہ سوچ کر کہ پہاڑی کلیئرہے آگے بڑھنا شروع ہوئے ، میرے شیر دلیر جوانوںhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
کو اسی موقع کا انتظار تھا ، نظریں دشمن کی نقل و حرکت اور انگلیاں ٹریگر پر تھیں ، دشمن آہستہ اہستہ آگے بڑھ رہا تھا اور پھر آخر کار طویل انتظار کے بعد دہشتگرد پاک فوج کے جوانوں کی رینج میں آگئے ، زخمی افسر نے جوانوں کو تیار رہنےکا اشارہ کیا اور دشمن کےمذید آگے آنے کا انتظار کرنےhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
لگا ، کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوا اور افسر کا اشارہ ملتے ہی جوانوں کی بندوقیں آگ اگلنے لگیں ، چن چن کر دشمن کو مارا جانے لگا دشمن تعداد میں بہت زیادہ تھا لیکن میرے جوانوں کے حوصلے بہت بلند اور پہاڑوں سے ذیادہ مضبوط تھے ، دہشتگردوں کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی اور وہ پیٹھ دکھا کے بھاگنےhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
لگے ، افسر نے پیچھا کرنے کا حکم دیا اور دو جوانوں کو چوٹی پر موجود رہنے کا حکم دیا تاکہ وہcover فراہم کرسکیں ، اور سب سے پہلے خود زخمی حالت میں پیش قدمی شروع کر دی،ایک بار پھر حوالدار کی طرف سے افسر کو آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا جو افسر کی پیشہ ورانہ غیرت کی وجہ سےمسترد کر دیاhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
گیا دہشتگردوں کا پیچھا کرتے ہوئے کئی خوارج کو جہنم واصل کیا گیا نعرۂ تکبیر اور اللہ اکبر کے نعروں سے باجوڑ کی فضائیں لرز رہی تھیں پاک فوج کے جوان موت بن کر خوارج پر ٹوٹ پڑے تھے، اور انہیں چھپنے کے لئے جگہ نہیں مل رہی تھی ،
اسی اثناء میں دیکھا گیا زخمی افسر ایک ٹیلے پرhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
کھڑا ہوگیا اور دشمن کی پوزیشنز کو دیکھ دیکھ کر اپنے جوانوں کو ہدایات دینے لگا ، دشمن کی سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ کیا کرے، اتنے میں ایک خوارجی سنائپر کی نظر ایک جوان پر پڑی جس کی چوڑی چھاتی خون سے بھیگی ہوئی تھی اور وہ اونچی آواز میں اپنے جوانوں کو ہدایات دے رہا تھا، سنائپر خودhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
بھی پھنس چکا تھا اور اپنی جگہ نہیں چھوڑ سکتا تھا ، سنائپر کی رائفل نے گولی اگلی اور وہ سیدھی سیکنڈ لیفٹیننٹ کے سینے میں لگی زور دار جھٹکا لگا اورجوان اپنے گھٹنوں کے بل زمین پر بیٹھ گیا گولی کی سمت اور جھٹکے کی وجہ سے اسے سمجھنے میں ایک پل ہی لگا کہ گولی کہاں سےhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
آئی ہے ، وہ زمین پر لیٹ گیا اور چشمِ زدن میں سنائپر کی خفیہ پناہ گاہ ڈھونڈ کر رینگتے ہوئے پیش قدمی شروع کر دی سنائپر کو انداذہ بھی نہیں ہوا کہ جس کی طرف اس نے موت کا پیغام ارسال کیا ہے وہ اب موت بن کے اس کی طرف بڑھ رہا ہے ،ادھر زخمی افسر روزے کی حالت میں خونhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
سے تر اور بہت زیادہ کمزوری اور تکلیف کے باوجود آہستہ آہستہ جھاڑیوں کی آڑ لیتا آگے بڑھ رہا ہے اس کی طاقت جواب دے رہی ہے اور آگے بڑھنا پہاڑ چڑھنے سے بھی مشکل لگ رہا ہے لیکن اس کے حوصلے اور جنون کے آگے یہ تکالیف کانٹا چھبنے جیسی محسوس ہو رہی ہیں اس کی آنکھوں میں منزل کو پا لینے کاhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
عزم چھلک رہا ہے اور وہ اپنی ارضِ پاک کے دشمن کو صفحہء ہستی سے مٹا دینے کے لئے بے چین ہے ، سنائپر زخمی افسر کی طرف سے مطمئن ہو کے اپنا اگلا شکار ڈھونڈ رہا ہے اور ایک جوان پر اپنا نشانہ لگا رہا ہے کہ اسے اپنی دائیں طرف سے سرسراہٹ محسوس ہوتی ہے لیکن اب وقت گزر چکا ہے اورموت سر پرhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
پہنچ چکی ہے جتنی دیر میں وہ معاملہ کو سمجھا تب تک زخمی شیر ایک ہی جست میں اس کے سر پر پہنچ چکا تھا سنائیپر نے آخری کوشش کرتے ہوئے اپنی رائفل کو لٹھ کی طرح گھمایا اور فوجی جوان کی ٹانگ پر دے ماری جس سے اس کے قدم لڑکھڑا گئے اور اسکی رائفل سے نکلی گولی کسی اور طرف چلی گئی اتنیhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
دیر میں خوارجی سنائیپر اس پر چھلانگ لگا چکا تھا،لیکن اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب زخمی جوان نے خوارجی کtے کو اپنی ٹانگ پر روکا اور ایک ہی لمحےمیں اپناخنجرنکال کےاسکی گردن میں پیوست کردیا اور جھٹکے سے کtے کا آدھے سے زیادہ گلا کاٹ دیا، وہ تڑپ رہا تھا اورhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
ذبح کئے پرندے کی طرح پھڑپھڑا رہا تھا ،
زخمی افسر کی آنکھوں میں اطمینان اور زبان پر پاکستان زندہ باد اور کلمہء طیبہ کا ورد تھا ، اس نے اپنی منزل حاصل کرلی تھی اور کسی فاتح کی طرح اپنی منزل پر پہنچ کر بہت خوش اور مطمئن تھا اس کی آنکھوں میں ایک پرامن اورhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
محفوظ پاکستان کی تصویر تھی ، یہ پاک سرزمین اس کے لہو سے تر تھی اور اسے اپنی آغوش میں لینے کو بےقرار تھی ، پہاڑ کی چوٹی پر لہراتا سبز ہلالی اس کے زخموں سے چور اور خون سے تر بدن سے لپٹنا چاہتا تھا ،
پھر افسر نے آخری بار پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا اورhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
کلمۂ طیبہ کا ورد کرتا ہوا اپنے پاک وطن پر قربان ہو گیا ،۔
۔؟
پیارے ہم وطنوں ہماری عیدیں محفوظ بنانے کے لئے اور ہمارے شب و روز کو دشمن کی نظر سے محفوظ کرنے کے لئے اپنا آج اور کل ہنستے ہوئے قربان کردینے والے مٹی کے ان بہادر بیٹوں کی قدر کیا کریں اور اپنے شہداء اورhttps://abs.twimg.com/emoji/v2/... draggable="false" alt="👇" title="Down pointing backhand index" aria-label="Emoji: Down pointing backhand index">
غازیوں کو اپنی خوشیوں میں یاد کرنا نہ بھولا کریں کیونکہ ہماری خوشیوں کے پیچھے مادرِ وطن کے ان بہادر بیٹوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے ،،
آؤ محبتیں بانٹیں
پاک فوج زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
You can follow @Malng_Official.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: