ابھی زیادہ پرانی بات نہیں جب "وزیراعظم ان میکنگ" نے فرمایا تھا کہ چار صوبے ہم سے سنبھالے نہیں جاتے، کشمیر لیکر ہم کیا کرلینگے؟ جب کسی "محب وطن" کو ٹرینڈ بنانے کا خیال نہیں آیا کیونکہ موصوف فرزند زمین ہیں
یاد رکھیں آپ کو اسلیئے چہرے بدل کر لبھایا جاتا ہے تاکہ آپ کو سسٹم بدلنے کا
یاد رکھیں آپ کو اسلیئے چہرے بدل کر لبھایا جاتا ہے تاکہ آپ کو سسٹم بدلنے کا
خیال نہ آئے جو فساد کی اصل جڑ ہے۔ سسٹم کو نئے مہرے جب تک ملتے رہینگے جب تک عوام یہ منجن خریدتی رہیگی۔ سسٹم کا کام چلتا رہیگا، ان مہروں کو پروموٹ کرنے والے اپنی جیبیں گرم کرکے گھر کی راہ لینگے، رلینگے آپ اور آپ کی آنے والی نسلیں۔ فیصلہ آپ کا تو نتیجے کی پرواہ نہیں، مگر اگر دوسروں
کی مرضی کو اپنا فیصلہ سمجھینگے تو اس کے نتیجے میں آپکی نسلیں بھگتی رہیں گی اور آپ کو کوستی رہیں گی۔ اےسی میں رہنے والے جب بجلی نہ ہونے کے کرب سے ہی آگاہ نہیں تو وہ کیسے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرےگا؟ پروٹوکول کے ساتھ چلنے والے کو گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے
رہنے والوں کی حالت کا اندازہ ہوگا؟باہر کے منرل واٹر پینے والے کبھی اس بات کو تسلیم کرینگے کہ ملک کا سب سے بڑا شہر پانی کی کمی کا شکار ہے؟
اسلئے خدارا اپنے نہ سہی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلیۓ فیصلہ کرلیں کہ چاہے کتنے مشہور مہرے آپ کی دہلیز پر ووٹ کی بھیک مانگنے آئیں، کتنے
اسلئے خدارا اپنے نہ سہی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلیۓ فیصلہ کرلیں کہ چاہے کتنے مشہور مہرے آپ کی دہلیز پر ووٹ کی بھیک مانگنے آئیں، کتنے
"پیڈ سلیبرٹیز" ووٹ ایک امانت ہے کا چورن بیچیں، آپ اس وقت تک ووٹ نہ ڈالیں جب تک آپکے حلقے سے سیاسی پارٹی آپ اور ہم جیسے عام، نوکری پیشہ، چھوٹی کاروباری شخصیات، پڑھےلکھے کو بطور نمائندہ آپکے حلقے سے الیکشن کیلئے منتخب نہ کرے۔ خدا ہم سب کا اور پاکستان کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
@threader_app please compile