سنی حضرات سےگزارش ہے کہ علی بن ابی طالب شعیہ کے امام نہیں ہیں. ہماری قربت ان سے اتنی ہی ہے جتنا ان سے محبت کا حق ہے. بخاری و مسلم میں جس صحابی رسول کے سب سے زیادہ فضائل آئے ہیں وہ حضرت علی ہی ہیں.
جہاں تک ان کے مصائب کی بات ہے تو کوئی خلیفہ ایسا نہیں گزرا جس پر وہ مشکلات گزری ہوں جو آپ پر گزری تھیں.

ایک سوال جو اکثر سنی اٹھاتے ہیں کہ "صرف" حضرت علی ہی کیوں.

میرے بھائی آپ کو کسی نےروکا ہےفضائل ابوبکر و عمر و عثمان بیان کرنے سے؟ مگر فضائل علی کے جواب میں نہیں.
شہادت علی کے دن صرف انتشار پھیلانے کے لئے کریں گے تو یہ باقی تین خلفاء کے ساتھ بھی زیادتی ہوگی.

اختلاف شعیہ میں اتنے اندھے نہ ہوجائیں کے علی کا مرتبہ ہی نہ پہچانیں.

رضی اللہ عنہم اجمعین
You can follow @abdur_rehman26.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: