اعزاز بھائی نہایت ادب سے اختلاف کروں گا۔
جنرل مشرف سے لے کے آج تک سب حکمران سیاسی و معاشرتی ضروریات کے تحت مولانا کو خود مدعُو کرتے رہے۔ مولانا کا مذہبی حلقوں میں پوری دنیا میں اپنا الگ مقام ہے۔ یہاں تک کے پڑوسی مُلک بھارت کی ماضی کی حکومتوں نے بھی مذہبی ہم آہنگی کیلئے مولانا 1/1 https://twitter.com/azazsyed/status/1253408601902911493
کی خدمات حاصل کیں۔
مولانا صاحب کی تبلیغی جماعت کیلئے خدمات کی وجہ سے اُنہیں دنیا کے کونے کونے سے دعوت ملتی ہے۔
میں شاہد ہوں کے پندرہ سال قبل انگلینڈ کے چھوٹے سے شہر پریسٹن میں قوتُ الاسلام کے نام سے انڈین مسلمانوں نے مسجد بنائی اور وہاں مولانا کو جمعہ کے خطبہ کیلئے بلایا 1/2
مولانا کی شہرت کا اندازہ یہاں لگائیں کے مسجد تو مسجد، ارد گرد کی تمام سڑکیں نمازیوں سے بھری ہوئی تھیں۔ لوگ اپنے بیوی بچوں سمیت دوسرے شہروں سے اُمڈھ آئے۔ مولانا کے خطبہ کی بات بات پہ لوگوں کے جذبات دیدنی تھے۔ میں نے انگریزوں کے وہاں کھڑے دیکھنے پہ اُن کے آنے کی وجہ پوچھی 1/3
اُن کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں اتنا بڑا مجمع نہیں دیکھا۔ وہ صرف اُس شخص کو ایک نظر دیکھنا چاہتے تھے جس کو سُننے کیلئے یہ سب لوگ آئے۔
یہ صرف ایک چھوٹے سے شہر کی بات بتا رہا ہوں جو پندرہ سال پرانی شہرت ہے اور دیارِ غیر میں۔
جہاں تک آپ نے پیسے کی بات کی،
میرے پیارے بھائی 1/4
مولانا طارق جمیل خاندانی جاگیردار ہیں۔ وہ سہوو راجپوت گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں۔ گاوں کا نام رئیس آباد ہے جو طلمبہ کے پاس ہے۔ یہاں بتاتا چلوں کے رئیس مولانا کے دادا تھے۔
میں نے اس سال کے آغاز میں ایک شادی میں شرکت کیلئے مولانا کے گھر میں دو روز قیام کیا۔
مولانا آج بھی 1/5
اپنے دادا کی سو سال پرانی حویلی میں رہ رہے ہیں۔
مولانا نے اپنے گاوں میں اپنے مذاروں کیلئے بہترین رہائشیں و سڑکیں تعمیر کروائیں، اُن کے گھر اپنی حویلی کے بالکل ساتھ بنوائے۔ اُن کے بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم کیلئے سکول بنوایا ہوا ہے۔ اُسی سکول سے نکل کے بہت سے بچے اعلٰی تعلیم 1/6
تک حاصل کی۔
مولانا نے رئیس آباد میں ہی ایک انٹرنیشنل جامع بھی بنوایا جہاں پوری دنیا سے مسلمان تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ ملائشین، انڈونیشین، ایتھوپین، نائجیرین، سوڈانی، عراقی، ساوتھ افریقن اور بنگلہ دیشی طالب علموں سے میں خود ملا۔
برائے مہربانی، نفرت اچھی چیز نہیں۔ لحاظ کر لیں۔ 1/7
@azazsyed 👇🏽
اس چھوٹی سی ویڈیو میں مولانا طارق جمیل کے آبائی گھر کے بارے میں کی گئی تمام باتیں
You can follow @RajaFaisal01.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: