Some aspects of Judaism & Bible
یہودی دوطریقوں سے یہودی ہوتے ہیں٫ایک وہ جن کی ماں یہودی ہو باپ چاہے کسی بھی مذہب کا ہو. دوسرا مذہب تبدیل کرکے یہودی بن سکتے ہیں.یہودیت میں تین بنیادی فرقے ہیں پہلا Orthodox(کٹر یہودی)،دوسرا Conservative(قدامت پسند)اور تیسرا Reform(اصلاح پسند).
1/12
کٹر اور قدامت پسند یہودیت میں ماں کا یہودی ہونا لازم ہے. اگر باپ یہودی ہو اور ماں کسی اور مذہب کی تو اولاد یہودی نہیں ہوگی٫ بلکہ اسے مذہب تبدیل کرنا پڑے گا٫ بالکل ایسے ہی جیسے کوئی مسلمان٫ ہندو، عیسائی یا کسی اور مذہب کا انسان یہودی مذہب اپنانا چاہے.
2/12
تقریباَؔ پچھلے تیس سالوں سے اس مسئلے کو ماڈرن یا اصلاح پسند یہودی کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے.اگر ماں یا باپ میں سے کوئی ایک بھی یہودی ہے تو وہ ماڈرن یا اصلاح پسند یہودی حلقوں میں یہودی ہی تسلیم کر لیا جاتا ہے.لیکن آرتھوڈوکس یہودیت میں ماں کے یہودی ہونے والی شرط اب بھی رائج ہے.
3/12
یہودی دوسرےمذاہب کے لوگوں کو یہودی مذہب اپنانے میں کوئی خاص دلچسپی نہیں رکھتے، سوائے ان کے جن کی ماں غیریہودی ہو اور باپ یہودی مذہب کا پیروکار.
یہ بات درست ہے کہ یہودی اپنا مذہب پھیلانے کے لیے کوئی کاوش نہیں کرتے٫ لیکن اگر کوئی انکا مذہب اپنانا چاہے تو اسے منع بھی نہیں کرتے.
4/12
یہودیت اپنانے میں ایک طویل مدت درکار ہوتی ہے جس کا دورانیہ سالوں پر محیط ہوتا ہے. یہودی مذہب کی لاتعداد کتابیں پڑھنی پڑتی ہیں اور مختلف امتحانی درجوں پر پورا اترنا ہوتا ہے. اپنے پرانے مذہب سے مکمل انکار اور لاتعلقی کا حلف لینا ہوتا ہے, اور سب سے آخری مرحلے
5/12
میں ہاتھ کی کسی انگلی سے پن جیسی شے چبھو کر ایک قطرہ خون نکالنا ہوتا ہے, اور اگر مرد کی پہلے سے ختنہ نہ ہوئی ہو تو ختنہ کرانی پڑتی ہے.
اچھا یہودی بننے کے لیۓ دن میں تین بار صبح٫ دوپہر اور شام عبادت کرنی ہوتی ہے. باجماعت عبادت افضل ہے جس کے لیۓ کم سے کم دس افراد لازمی ہیں.
6/12
کتابیں جو تبدیلی مذہب کے لئے پڑھنی پڑتی ہیں ان میں بائبل جو عبرانی زبان میں Tanakh کہلاتی ہے اس کی کمپوزیشن کچھ اس طرح ہے کہ پہلی پانچ کتابیں جن میں Genesis, Exodus, Leviticus ,Number اور Deuteronomy شامل ہیں توریت یا First five books of Moses یا Pentateuch کہلاتی ہیں.
7/12
ان پانچ کتابوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضرت موسی نے لکھی ہیں. یہ پانچ کتابیں یہودیوں کے لیۓ قانون٫ شریعت اور دیگر مذہبی عقائد کی بنیاد ہیں.
بائبل کے دوسرے حصے میں بارہ کتابیں ہیں جو ہسٹوریکل کتابیں کہلاتی ہیں
8/12
جس میںJoshua, Judges, Ruth, First Samuel, Second Samuel,First Kings, Second Kings, First Chronicles, Second Chronicles, Ezra, Nehemiah, Esther
شامل ہیں.
بائبل کے تیسرے حصے میں پانچ کتابیں ہیںJob, Psalms, Proverbs, Ecclesiastes, Song of Solomon جو شاعرانہ کتابیں کہلاتی ہیں.
9/12
چوتھے حصے میں17کتابیں ہیں, پہلی 5 کتابیں Isaiah, Jeremiah, Lamentations, Ezekiel, Daniel
بڑے (Major Prophets) پیغمبروں کی ہیں اور آخری 12 کتابیں Hosea,Joel,mos,Obadiah,Jonah,Micah,Nahum, Habakkuk,Zephaniah,Haggai,Zechariah,Malachi چھوٹے (Minor Prophets) کے بارے میں ہیں.
10/12
بائبل کے بعد یہودیوں کی سب سے اہم مذہبی کتاب تالمڈ (Talmud) ہے یہ Rabbinic کتاب ہے جو میسوپوٹیمیا میں دوران اسیری لکھی گئ یہ کتاب Babylonian Talmud کہلاتی ہے. ایک اور ٹالمڈ بھی بھی ہے جو یروشلم ٹالمڈ کہلاتی ہے، اسے یہودی مذہبی حلقے پڑھتے تو ہیں لیکن اسکی
11/12
اہميت Babylonian Talmud جیسی نہیں. اسکے علاوہ دیگر مذہبی کتابیں Mishnah, Midrash, Halakah, Kabbalah, Gemara, Haggadah بھی ہیں.

نوٹ: یہودی حضرت سموئیل، حضرت داود اورحضرت سلیمان کوپیغمبر نہیں بلکہ بادشاہ مانتے ہیں۔

12/12
*حضرت سول (Saul).
You can follow @saeedma08417161.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: