مردانگی کسی جسمانی صلاحیت کا نام نہیں مردانگی ایک رویے کا نام ہے وہ رویہ جو آپ کو عورت اور مرد دونوں سے برتر ثابت کرتا ہے مردانگی یہ ہے کہ آپ کی موجودگی میں کوئی بھی عورت خود کو غیر محفوظ نا سمجھے آپ کی نگاہ پڑتے ہی چادر درست کرنے پر مجبور نا ہو جائے مردانگی یہ ہے کہ آپ کی جس۔۔۔
بات پر آپ کی عقل حاوی ہو مرد وہ ہے جو ہاتھ اٹھائے بغیر یہ ثابت کردے کہ اسے اپنی بات سمجھانے اور اس پر عمل کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں مردانگی ایک جنسی صلاحیت اور رویے کی بے جا سختی اور بے حسی کا نام ہے ہم بچپن سے اپنے بچوں کو یہ سیکھاتے ہیں کہ مرد۔۔۔۔
روتے اچھے نہیں لگتے لیکن ہم یہ نہیں سیکھاتے کہ مرد رولاتے بھی اچھے نہیں لگتے۔خود میں مردانگی کی یہ صلاحیت پیدا کریں ورنہ آپ خود کو مرد اور عورت سے بہتر کہلوانے کے لائق نہیں ہیں۔۔۔
You can follow @arsalanzaheen.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: