تھریڈ: ڈپریشن انگزائیٹی، پینک اٹیک اور لاک ڈاون۔ سب سے پہلے تو یہ کہ میں کوئی سائیکولوجسٹ نہیں مگر بہت کتابیں پڑھنے سے اور دنیا دیکھنے سے کچھ نہ کچھ علم ہے جو کام کرتا ہے۔ لاک ڈاون میں ڈپریشن نما کیفیت، انگزائیٹی اور پینک اٹیکس بڑھ رہے ہیں تو بات کرتے ہیں کہ کیا کریں۔
اچھا سب سے پہلے تو کمرے میں تیز سفید روشنی رکھیں، دن میں پردے کھول کر سورج کی روشنی اندر آنے دیں۔ گھپ اندھیرے کمرے قنوطیت اور پژمردگی بڑھاتے ہیں۔ گھر میں ہی اکسرسائز کی کوشش کریں۔ کمروں میں ہی واک کریں۔ خود کو کوئی مقصد دئیے رکھیں۔ صفائی کر لیں، پرانے درازوں
کو ترتیب دے لیں، کوئی اور کام جو مفید بھی ہو اور مصروف بھی رکھے۔ کاموں کی ایک لسٹ بنائیں، روز کے گولز کی، اور جو کر لیں اسے لسٹ سے کاٹ دیں۔ اس سے مقصدیت کا احساس بڑھے گا۔ انگزائیٹی کی صورت میں جگہ بدل لیں۔ ایک کمرے سے دوسرے میں چلے جائیں۔
ٹھنڈا پانی پئیں۔ انگزائیٹی کے بارے میں یاد رکھیں کہ یہ آُپکا قصور نہیں۔ اگر پینک اٹیک ہونے لگر تو گہرے سانس لیں۔ کوئی بھی جاپ، جیسے یا اللہ ، یا حفیظ یا کوئی بھی ایسی تسبیح جو آپکے دل کے قریب ہو مسلسل پڑھیں۔ جاپ مسلسل کی منفی سوچوں کو روکتا ہے۔
پینک اٹیک میں اپنا دھیان کسی ایک چیز پر ٹکانے کی کوشش کریں۔ وہ اپکو جتنا اپنے اندر لے جائے خود کو اس سے باہر نکالیں، مثلا دیوار پر لگی گھڑی کو دیکھیں ، بتائیں یہ ایک گھڑی ہے، مجھے اسکی سوئیاں نظر آ رہی ہیں۔ حال میں رہنے کی کوشش کریں۔
کیمومائل چائے کا قہوہ اکثر پئیں، وٹامن بی کمپلیکس ذہنی صحت کے لئے ضروری ہے اور آئرن کی درست مقدار بھی، تازہ پھل بھی مدد کرتے ہیں فریش رہنے میں۔ اکثر گانے سنیں، خوش رہیں، مثبت سوچیں اور نیند ضرور پوری کریں۔
ہم ٹی وی کے ڈراموں، خبروں کی چینل اور سوشل میڈیا سے دور رہیں۔ کتابیں پڑھیں اور گھر والوں سے باتیں بھی۔ کھانے پکائیں اور کھائیں۔ جرنل یا ڈائری لکھیں۔ با مقصد رہنے اور مدد کرنے کی کوشش کریں۔