جرمنی کا آئین اس جملے کے ساتھ شروع ہوتا ہے، “انسان کی تکریم ناقابل تسخیر ہے۔ اس تکریم کو قائم رکھنے کے لیے ریاست اپنے تمام اداروں اور طاقت کا استعمال کرے گی”۔
نبی پاک( ص)کی وہ حدیث یادآگئ جس میں وہ خانہ کعبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوۓ فرماتے کہ
اے کعبہ ایک بے گُناہ انسانی جان کی حُرمت تُجھ سے بھی زیادہ ہے۔"

افسوس یہ ہے کہ وہ ہمارے اسلاف کے اُصول اپنا کر ہمارے لیڈر بن گئے جسکے وہ مستحق بھی ہیں۔ اور ہم دن بدن تکریم انسانیت کو رسوا کرتے جا رہے ہیں۔ عام آدمی کی عزت نفس کو مجروح کرنا ہمارا پسندیدہ مشغلہ ہے،
ہمیں ہجوم بنا دیا گیا ہے قوم سمجھا ہی نہیں گیا یا بننے ہی نہیں دیا گیا۔ سوچ کی طنابیں کاٹ دی گئیں ہیں، فکر کو دیمک لگا دی گئی ہے، جنہیں ہم پلکوں پر بٹھا کر ایوانوں میں پہنچا آتے ہیں وہ ہمیں کیڑوں مکوڑوں سے زیادہ اہمیت دینے کو تیار نہیں،
جنہیں عوام کے پیٹ کاٹ کر دیے گئے ٹیکسوں سے تنخواہیں ملتی ہیں وہ اپنے ائر کنڈیشنڈدفتروں میں "انسانوں" کو ملنے سے انکاری ہیں۔
انسان کی تکریم نہیں ہو گی تو معاشرت کی عمارت زمین بوس ہونے میں وقت نہیں لگے گا
#WednesdayVibes #respecthumanity
#lovehumans
You can follow @zakir_Khurram.
Tip: mention @twtextapp on a Twitter thread with the keyword “unroll” to get a link to it.

Latest Threads Unrolled: